)24 جولائی 2025): پاکپتن پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی ہدایت پر تھانہ چک بیدی پولیس نےکارروائی کی، ایس ایچ او منیر بابر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کھیت کے قریب کارروائی کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھپ کر منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات فروش اویس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
لاہور پولیس کا اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلا، اہلکار لاہور کی سرکاری یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
کسی بھی ملک کی اس سے زیادہ بد قسنتی کیا ہوگی کہ اس کے محافظ جرائم کی سرکوبی کے بجائے خود ہی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوں، اور اس پر ستم یہ کہ یہ سارے جرائم اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں کیے جا رہے ہوں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے لاہور پولیس کے اہلکار کو منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا لیکن پولیس کے اعلیٰ افسران کی پشت پناہی کے باعث تھانے میں اپنے پیٹی بند بھائی کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں۔
ٹیم سرعام نے اپنے مخصوص انداز میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کرنے والے لاہور پولیس کے اعجاز علی نامی اہلکار سے رابطہ کیا اور اسے اعتماد میں لے کر مکمل تفصیلات حاصل کیں اور اس سے ہونے والی گفتگو کی پوری ریکارڈنگ بھی کی۔
بعد ازاں اہلکار سے 20 گرام آئس خریدنے کیلیے اسے یونیورسٹی کے باہر بلایا گیا تاکہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑا جاسکے، ساتھ ہی یہ اہلکار معقول رقم کے عوض ناجائز اسلحہ فراہم کرنے کیلیے بھی تیار تھا جس کا اعتراف اس نے پکڑے جانے کے بعد بھی کیا۔
اہلکار اعجاز علی نے جیسے ہی 20 گرام آئس ٹیم سرعام کے نمائندے کے حوالے کی تو ٹیم نے اسے فوراً جاکر قابو کرلیا اور اہلکار نے پکڑے جانے پر آسانی سے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ جسے فوری طور پر ایک افسر کے حوالے کرکے اسے متعلقہ تھانے روانہ کردیا گیا۔
کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ٹیم سرعام کو تھانے جاکر اس بات کا علم ہوا کہ رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا ملزم وہاں موجود ہی نہیں اور تھانے کا عملہ بھی کسی قسم کا تعاون نہیں کررہا تھا اور تین گھنٹے بعد ٹیم کو لاہور پولیس افسر سے ملنے کا موقع ملا اور بالآخر اس کیخلاف ایف آئی آر درج کروالی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ تھانےمیں تعینات اہلکارعمران منیشات فروشوں سے رقم وصولی کرتاہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اہلکارعمران پہلے بھی منظم جرائم کی سرپرستی میں معطل ہو کربی کمپنی جا چکا ہے، عمران کھوکھر سچل بس ٹرمنل پر اسمگلنگ اور سہراب گوٹھ میں منشیات فروشی میں ملوث رہا ہے۔
کراچی: کراچی کے کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ خاتون ڈیلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ڈیلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے 980 گرام آئس، 457 گرام کرسٹل، 197 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ایس ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برآمد منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے، ملزمان کی شناخت جویریہ، بلال احمد خان اور اویس خان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان میں ہزار خان نامی شخص سے منشیات خرید کر لاتے تھے، ملزمان بڑے پیمانے پر منشیات فروشی، سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
ایس ایس پی سٹی کا بتانا ہے کہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے خاتون کو ساتھ رکھتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پاکپتن میں خفیہ رپورٹ پر منشیات فروشی میں ملوث ایک پولیس اہلکار کو گرفتار جبکہ دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے اور پشت پناہی کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار اور دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
پولیس کے 2 اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی خفیہ رپورٹ موصول ہوئی جس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر پولیس اہلکار اکرم رضا محسن کے گھر چھاپا جہاں سے منشیات برآمد ہوا۔
منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او طارق ولائیت نے منشیات برآمد ہونے پر پولیس اہلکار کو چارج شیٹ کر کے ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈی پی او طارق ولائیت نے بتایا کہ پولیس کے 1 اور اہلکار انتظار جوئیہ کے خلاف بھی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی شکایات پر انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ڈی پی او نے پولیس اہلکار انتظار جوئیہ کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
کراچی : شہر قائد میں منشیات فروشی کی حاصل آمدنی کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا، گولیمارسے کالعدم تنظیم کوفنڈنگ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وار اور منشیات فروش گروہوں کا گٹھ جوڑسامنےآگیا ، پاک کالونی میں منشیات فروشی کی آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا۔
اس حوالے سے حاجی ریاست نامی منشیات فروش کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، ایس ایس پی سٹی امجدحیات نے بتایا کہ ملزم رحمان ڈکیت اورعزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔
ملزم حاجی ریاست نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ منشیات بیرون ملک سےمنگوائی جاتی تھی اور اعتراف کیا گولیمارسےکالعدم تنظیم کوفنڈنگ کی جاری ہے، گولیمار سے ساجد اورماجدکےذریعےگینگ آپریٹ کیا جاتا تھا۔
ملزم نے مزید بتایا کہ ماربل فیکٹریوں اور لوٹ مارکےذریعے بھی دہشتگردوں کی فنڈنگ کی جاتی ہے۔
ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزم ریاست امن کمیٹی کاکمانڈربھی رہ چکاہے، دونوں ملزمان ہیڈمنی یافتہ اوررحمان ڈکیت کے سالے ہیں، گینگ نےحال ہی میں 5مخالفین کوقتل کروایاتھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کابھائی حاجی عابد کالعدم تنظیم سےوابستہ ہے، پاک کالونی سےمنشیات فروشی کےذریعےکالعدم تنظیم کوفنڈنگ کی جاتی ہے۔
کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر منشیات فروش اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ کار کارروائی کی، اس دوران منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کے سرغنہ کر گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عطااللہ، عدنان خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، پولیس کے جعلی کارڈز، 2 پستول اور منشیات بھی برآمد ہوا ہے، ان میں ملزم عطااللہ منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کا سرغنہ ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا ہے اور کراچی میں نو عمر افراد کے ذریعے سپلائی کرتا تھا، ملزم منشیات کی خریداری کیلئے مختلف اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ بھاری رقوم خیبر پختونخوا میں اپنے ساتھیوں کو بھجواتا تھا، ملزمان پولیس وردی پہن کر اسٹریٹ کرائم وارداتیں کرتے تھے۔
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
کراچی: پولیس حکام نے منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث حاضر پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ملزم اے ایس آئی عمران سے چرس برآمد ہوا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں ڈیوٹی افسر ہے، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے 12 جنوری کو ایک ملزم پکڑا تھا اس نے دوران تفتیش بتایا کہ پستول پولیس افسرنے دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ملنے والی موٹرسائیکل اے ایس آئی عمران کے ہی نام پر تھی، پولیس تفتیش کے بعد ایس ایچ او گلشن معمار ملزم کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔
حکام نے مزید بتایا کہ اے ایس آئی عمران مومن آباد میں بھتہ خوری میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم کے خلاف ایک تھانے میں منشیات کا کیس بھی درج ہے اب گرفتار ملزم سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی: ایک اور تھانے دار رشوت کے عوض کراچی میں منشیات فروشی کی سرپرستی کے الزام کی زد پر آ گیا ہے، گرفتار ملزم نے ایس ایچ او ابراہیم حیدری پر منشیات فروشی کی سرپرستی کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم شمشیر نے ویڈیو بیان میں اہم انکشاف کیا ہے، شمشیر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری رشوت لے کر منشیات فروشی کی سرپرستی کر رہا ہے۔
ملزم کو کچھ روز قبل سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ بس اسٹاپ سے گرفتار کیا تھا، اس نے اپنے بیان میں کہا ’’میں علی اکبر شاہ گوٹھ میں رہتا ہوں، میں اور میرا بھائی منشیات فروخت کرتے ہیں، ایس ایچ او ابراہیم حیدری کا بیٹر شاہنواز ہر ہفتے ہم سے پیسے لے کر جاتا ہے۔‘‘
ملزم شمشیر نے کہا ’’شاہنواز بیٹر کو ہر ہفتے 40 ہزار روپے ایس ایچ او کے لیے، 5 ہزار اپنے لیے لیتا ہے۔‘‘
ویڈیو بیان کے مطابق ملزم پہلے بھی 3 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، وہ کورنگی اور ابراہیم حیدری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔