Tag: منشیات پکڑی گئی

  • کراچی پولیس کی بڑی کارروائی ،  1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی ، 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

    کراچی : پولیس نے کراچی کی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، برآمد کی گئی منشیات کا وزن تقریبا ساڑھے پانچ ٹن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یسٹ زون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی، کارروائی ناردرن بائی پاس کے قریب کی گئی۔

    ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران منشیات ملی ، گاڑی کے ڈرائیور نے دوران تفتیش منشیات کی بڑی کھیپ کی نشاندہی کی۔

    ناصر آفتاب کا کہنا تھا کہ برآمد منشیات کی بین الاقوامی سطح پر مالیت ایک ارب سے زائد بنتی ہے جبکہ منشیات کا وزن تقریبا ساڑھے پانچ ٹن ہے۔ پکڑی گئی کھیپ میں چرس،افیون اورہیروئن شامل

    پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی پکڑی گئی منشیات کی کھیپ ہے، جس میں چرس،افیون اورہیروئن شامل ہیں۔.

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس گروہ کے مزید کارندوں کی گرفتاری کی بھی کوششیں کی جا رہی ہے۔

  • دبئی پولیس کی کارروائی، 365 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، 16 ملزمان گرفتار

    دبئی پولیس کی کارروائی، 365 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، 16 ملزمان گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 365 کلو گرام منشیات پکڑلی اور 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے 280 ملین درہم مالیت کی منشیات گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق ایشیائی ملک سے بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی کھیپ میں 268 کلو گرام ہیروئن، 96 کلو گرام کرسٹل اور ایک کلو گرام چرس شامل ہے۔

    ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاری عجمان، شارجہ اور ام القوین پولیس کی مدد سے عمل میں آئی۔

    میجر جنرل المری نے کہا کہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک بین الاقوامی گروہ امارات میں وسیع پیمانے پر منشیات پھیلا رہا ہے جس کے بعد اس گینگ کے کارندوں پر نظر رکھنا شروع کردی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    انہوں نے کہا کہ ملزمان نے منشیات کی کھیپ شارجہ کے ایک گودام میں چھپا رکھی تھی۔

    میجر جنرل المری کے مطابق گینگ کا سربراہ اپنے آبائی وطن میں موجود منشیات فروشوں کے ذریعے امارات میں منشیات منگواتا تھا جبکہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے والا ایک دوسرا گینگ بھی گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات فروشی کے الزام میں پہلے بھی متعدد ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔