Tag: منشیات ڈرون

  • لاہور میں  کروڑوں روپے کی منشیات لے جانے والا ڈرون گر کر تباہ

    لاہور میں کروڑوں روپے کی منشیات لے جانے والا ڈرون گر کر تباہ

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کروڑوں روپے کی منشیات لے جانے والا ڈرون گر کر تباہ ہوگیا، پولیس نےہیروئن قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی جانے لگی ، 6 کلو منشیات لے جانے والا ڈرون کاہنہ میں گر گیا۔

    قانون نافذ کرنیوالے ادارے کےاہلکاروں نے ڈرون اور ڈرون کیساتھ بندھی کروڑوں روپے کی ہیروئن قبضے میں لے لی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات سے بھرے ڈرون سے متعلق تحقیقات جاری ہے کہ ڈرون کہاں سے آپریٹ ہورہا تھا اور کہاں جارہا تھا۔