Tag: منشیات کی اسمگلنگ

  • ایمبولینس منشیات کی اسمگلنگ میں  استعمال ہونے لگی

    ایمبولینس منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے لگی

    حیدرآباد : پولیس نے ایمبولینس میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے مین پوری و دیگر منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایمبولینس منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے لگی، بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس سے مین پوری و دیگر منشیات برآمد کرلی۔

    پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا اور بتایا مین پوری، خام مال،چرس ودیگر سامان سے بھری بوریاں برآمد ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی منشیات کی مقدارکا تعین ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف

    کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا، پولیس نے ایمبولینس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی تھی۔

    کراچی میں موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران بلوچستان سے کراچی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

  • ریلوے پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

    ریلوے پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

    پشاور : ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، 3 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق پشاور کینٹ اسٹیشن پر شک کی بنیاد پر ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کےقبضےسے3کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

    ملزم ٹرین کے ذریعے منشیات پشاور سے دوسرے شہر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلوے پولیس پشاور کینٹ اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 کاروائیوں میں دو خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 12.636 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پشاور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ملزم جعفر ایکسپریس پر سفر کے لیے ریلوے اسٹیشن پشاور سٹی پہنچا تھا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمال عبدالناصر نے شک کی بنیاد پر مذکورہ مسافر کی تلاشی لی اور سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

  • منشیات کی خرید و فروخت روکنے کیلئے اہم  فیصلے

    منشیات کی خرید و فروخت روکنے کیلئے اہم فیصلے

    اسلام آباد : منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

    محسن نقوی نے کہا ایئرپورٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا جکہ سرحدی علاقوں میں منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن اور منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہرصورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اے این ایف کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سے جوتوں میں چھپا کر دبئی اور بحرین منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    یاد رہے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر تین بڑی کارروائیوں میں دبئی اور بحرین جانےوالے مسافروں کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے ایس ایف نے بتایا تھا کہ پشاور سے دبئی جانے والے مسافر سے455 گرام چرس برآمد ہوئی، دوسری کارروائی میں اسلام آباد سے بحرین جانے والی خاتون کے جوتوں سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی۔

    تیسری کارروائی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی گئی، جہاں بحرین جانے والے مسافر سے چھ کلو ہیروئن سے بھیگے کپڑے برآمد ہوئے تاہم ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔

  • کراچی سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے نے روکا اور مسافر کے سامان کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہوئی تاہم کسٹمز عملہ مسافر کے سفر کے مقصد سے مطمئن نہ ہوا۔

    کسٹم حکام نے کہا کہ مزید تفتیش کے دوران عملے نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو پھاڑ کر جانچ کی مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے 500 گرام گرام کرسٹل آئس اور 80 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی پکڑی گئی۔

    منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے، مسافر کو فوری طور پر کسٹمز ایکٹ کی شق 171 کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہے۔

  • ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب  جانے والے ہوشیار ہوجائیں!

    ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والے ہوشیار ہوجائیں!

    ملتان : ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والے ہوشیار ہوجائیں ، مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودیہ میں دونوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

    ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کنول مشتاق اور نرگس مشتاق کے نام سے ہوئی گرفتار خواتین ملزمان نے سونیا اور شکیل نامی شہریوں کو ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھیجا۔

    ترجمان کاکہنا تھا کہ مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی حکام کی جانب سے دونوں شہریوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    ترجمان نے کہا  کہ سعودی عرب میں قید کے دوران خاتون ملزمہ کی سعودی عرب میں ہی موت واقع ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار خواتین سمگلرز غیر قانونی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے عادی ملزمان ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او فرانس میں گرفتار

    ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او فرانس میں گرفتار

    سماجی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے بانی اور سی اِی او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیغام رسانی سے متعلق ایک اہم بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام  کے بانی اور سی اِی او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    مغربی میڈیا کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی پر منشیات کی اسمگلنگ، دھوکا دہی اور قانون نافذ کرنے والے حکام سے عدم تعاون کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

    پاول دورو آزربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا ان پر پر آج فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے۔

  • منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشت گردی، افغان بھارت  کا گٹھ جوڑ نے نقاب

    منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشت گردی، افغان بھارت کا گٹھ جوڑ نے نقاب

    منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشت گردی میں افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

    حکومت پاکستان کی کوششوں کےباوجود منشیات اسمگلنگ میں ملوث افرادکی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے ، پاکستان میں غیر قانونی منشیات کی سالانہ تجارت 2 ارب ڈالر ہے۔

    اگست 2021 سے افغانستان سے افیون کی اسمگلنگ مسلسل جاری ہے، جو دنیا بھر میں تمام افیون کا 80 فیصد سے زائد ہے۔

    تازہ ترین اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے UNODC کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اندازاً منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 7.6 ملین ہے، جن میں بڑی تعداد 25 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے۔

    اقوام متحدہ کے منشیات مانیٹرنگ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ اگست 2021 سے افغانستان سے افیون کی اسمگلنگ مسلسل جاری ہے جو دنیا بھر میں تمام افیون کا 80 فیصد سے زائد ہے، اپریل 2022 میں افیون کی کاشت 32 فیصد بڑھ گئی اور افغان کسان کی آمدنی اس سے 1.4 بلین ڈالر کو جا پہنچی ہے۔

    انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (INCB) کی 2023 رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت ایک بڑا افیون مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات اور غیر قانونی افیون کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں پوست کی کاشت زیادہ تر مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں مرکوز ہے جو مجموعی طور پر ملک کے کل زمین کے رقبے کا 80 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔

    اینٹی ڈرگز یونٹ نارکوٹکس اینڈ افیئرز آف بارڈر (NAB) کے ڈیٹا کے مطابق2017 سے 2023 میں منی پور میں پوست کی پیداوار 15 ہزار سے زائد ایکڑ پہاڑی زمین تک بڑھی۔

    بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان نے کہا کہ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پنجاب کے ذریعے یا سمندر کے ذریعے بھارت کے مغربی ساحل تک ہوتی ہے، گجرات کے مندرہ اور کانڈلہ بندرگاہیں بھارت میں منشیات کی اسمگلنگ کے مشہور مراکز ہیں، بھارت میں آن لائن منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر مارکیٹس کے ذریعے منشیات کی دستیابی میں اضافہ ہو رہا ہے، نارکو دہشتگردی دہشتگرد گروہوں کے لیے مستقل مالی وسائل فراہم کرتی ہے۔

    آئی این سی بی کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کی آمدنی دہشتگردی اور مسلح گروہوں کو فنڈ کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے، مئی 2024 میں پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسند گروہوں اور منشیات کے اسمگلروں کے درمیان روابط کا پتا لگایا۔

    سال 2018 سے میں بھی پاکستان کے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے 340 غیر ملکیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا جن میں 184 افغان شامل ہیں، پاکستان کی 2019 کی اینٹی نارکوٹکس حکمت عملی منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی رہنمائی کرتی ہے۔

    پاکستان میں غیر قانونی منشیات کے استعمال اور نارکو دہشت گردی سے لڑنے کے لیے حکومت، LEAs، اور سول سوسائٹی تنظیمیں نارکو دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے سر گرم ہیں۔

  • پنجاب کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننے لگیں

    پنجاب کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننے لگیں

    لاہور : پنجاب کی جیلوں میں سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے منشیات کے قیدیوں سے ملاقاتوں کے دوران منشیات اور نشہ آور اشیا کی سپلائی کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننےلگیں ، سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے منشیات کے قیدیوں سے ڈیوڑھی میں ملاقاتیں ہوئیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران منشیات اور نشہ آور اشیا کی سپلائی کا انکشاف ہوا، آئی جی جیل کے خط نے جیلوں میں منشیات کی اسمگلنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    جیلوں میں ایڈمن بلاک میں منشیات کے قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی، مراسلے میں کہا کہ منشیات فروش جیلوں میں مختلف ذرائع سے منشیات اسمگلنگ میں سرگرم ہیں، منشیات کےمقدمات کےقیدیوں کی ایڈمن بلاک میں ملاقاتیں نہیں کرائی جائیں گی۔

    آئی جی جیل کی ہدایت پرعملدرآمدنہ کرانے پر افسران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیاہے۔

  • افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ خطے کے ممالک کے لیے لمحہ فکریہ

    افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ خطے کے ممالک کے لیے لمحہ فکریہ

    افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ خطے کے ممالک کے لیے لمحہ فکریہ بنی ہوئی ہے، افغانستان منشیات کی غیر قانونی کاشت اور پیداوار میں دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، پاکستان کی افغانستان سے ملحقہ طویل سرحد منشیات کی اسمگلنگ کا بڑا ذریعہ ہے۔

    افغانستان سالانہ 60 سے 80 فی صد افیون امریکا اور یورپ کی مارکیٹ تک اسمگل کرتا ہے، افغانستان پاکستان کے ساتھ طویل اور کم آبادی والی سرحد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے پاکستان اور اس کے بعد منشیات کو امریکا اور یورپ اسمگل کرتا ہے۔

    افغانستان طالبان کی سرپرستی میں منشیات اسمگلنگ کی رقم دہشت گرد تنظیموں اور بالخصوص دہشت گردوں کی تربیت کے لیے استعمال کرتا ہے، منشیات سے حاصل ہونے والی رقوم کا سب سے بڑا فائدہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو پہنچ رہا ہے۔

    2021 میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد افیون کی کاشت میں 32 فی صد اضافہ ہوا، جس سے افغانستان افیون کی غیر قانونی کاشت کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا، اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ منشیات کے کاروبار اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں، جو ان کی فنڈنگ کا بڑا ذریعہ ہے۔

    مجموعی طور پر دیکھا جائے تو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں افغانستان کی جانب سے منشیات اسمگلنگ نے منفی اثرات مرتب کیے ہیں، منشیات کی اسمگلنگ دہشت گردوں کی مالی معاونت کا بڑا ذریعہ ہے جس سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

  • ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی بڑی کھیپ پکڑگئی

    ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی بڑی کھیپ پکڑگئی

    کراچی : ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی بڑی کھیپ پکڑگئی، میتھ ایمفیٹا مائن 5 کنٹینرز کی چھت اور دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑلی۔

    ترجمان اے این ایف نے کہا 224 کلو آئس، افغانستان سے سوپ سٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں، بیلجیئم اسمگل کی جا رہی تھی، منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منتقی منزل بیلجئم سمگل کرنے کے لئے پہلے کراچی اسمگل کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی محارت سے چھپائی گئی تھی۔

    اے این ایف نے کراچی پورٹ پر سمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا، کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کررہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد اور دنیا کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔