Tag: منشیات کی اسمگلنگ

  • ایران اور تاجکستان  کا افغانستان  سے منشیات کی اسمگلنگ پر اظہارِ تشویش

    ایران اور تاجکستان کا افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پر اظہارِ تشویش

    ایران اور تاجکستان نے افغانستان سےمنشیات اسمگلنگ پراظہار تشویش کیا اور کہا 5سال میں افغانستان سے آنے والی 4450 ٹن منشیات ایران میں پکڑی۔

    افغانستان سے بڑھتی منشیات اسمگلنگ پر ایران اورتاجکستان نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    افغانستان میں کوئی بھی مربوط نظام نہ ہونےکی وجہ سےیہ ملک منشیات فروشی کا گڑھ رہاہے اور افغانستان میں انسانی اسمگلنگ،منشیات فروشی اوردیگرغیرقانونی جرائم تیزی کےساتھ پھیل رہے ہیں۔

    نام نہادشریعت کاپرچارکرنےوالےافغان طالبان نےمنشیات فروشی پرپابندی لگانےکادعویٰ کیاتھالیکن اس کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔

    طلوع نیوز کےمطابق دونوں ممالک کے انسداد منشیات کےسربراہوں نےاقوام متحدہ میں افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ اورکاشت پرسوالات اٹھا دیئے، جوطالبان کےمنشیات کیخلاف جنگ کےدعوےکی نفی ہیں۔
    .
    تاجکستان کی ڈرگ کنٹرول ایجنسی کے سربراہ نے بتایا شمالی افغانستان سے منشیات کی بھاری مقدار وسطی ایشیائی ممالک اور یورپی یونین میں اسمگل کی جارہی ہیں اور وسطی ایشیائی ممالک خاص طور پر افغانستان کی سرحدوں کےلیےخطرہ بتدریج بڑھ رہاہےکیونکہ میتھ اورافیون کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک میں بڑھ رہی ہے۔

    ایران کے ڈرگ کنٹرول کے سیکرٹری جنرل نےبھی اجلاس میں دعویٰ کیا پانچ سال میں افغانستان سےآنےوالی چار ہزار چارسو پچاس ٹن منشیات ایران میں پکڑی گئی۔

    اقوام متحدہ دفتربرائےمنشیات اورجرائم کی رپورٹ کےمطابق افیون دنیابھرمیں جرائم پیشہ گروہوں کےلیےاربوں ڈالرکی کمائی کا ذریعہ ہے۔

    ماضی میں بھی افغانستان میں زہریلی میتھ اورافیون کی غیر قانونی تجارت پر اقوام متحدہ سوال اٹھا چکا ہے

    افغانستان میں تیارہونےوالی افیون اورمیتھ کی اسمگلنگ سےدنیاکےبہت سےخطوں میں لوگوں کی صحت اور بہبود کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
    اہیے؟

  • ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، اہم انکشافات سامنے آگئے

    ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، اہم انکشافات سامنے آگئے

    راولپنڈی : ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کرنے میں ملوث 3 اہم ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے آپریشن کیا، آپریشن پنجاب سےمتصل انٹرنیشنل بارڈرکےقریب کیا گیا۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ کواڈکوپٹرزکےذریعےانٹرنیشنل منشیات اسمگلنگ گینگ کیخلاف کامیاب کارروائی کی ، دوران کارروائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث3 اہم ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

    اے این ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان منیر،عدیل احمدکاتعلق بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں ملوث تنظیموں سے ہے ، ملزمان کو 13 کلو گرام ہیروئن اور 8کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

    دوران تفتیش ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کا انکشاف کرتے ہوئے ملزمان نے تیسرے ملک کے ذریعے رقم کی ٹرانزیکشنزکرنے کا بھی اعتراف کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط کیےگئےکواڈکاپٹرز،ڈرونزجدیدٹیکنالوجی سےلیس ہیں اور ضبط شدہ کواڈکاپٹرزآٹوریٹرن فیچر کیساتھ 15 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کر سکتے ہیں۔

  • آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا  نیٹ ورک پکڑا گیا

    آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

    راولپنڈی : آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑاگیا، جس میں 11 ارکان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹرنیٹ پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے گیارہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے منشیات کے تینتیس پارسل برآمد کئے گئے ہیں ، جس میں ترپن کلوچرس،ڈیڑھ لوآئس اور سوا کلو کلوافیون شامل ہے۔

    اے این ایف کا کہنا تھا کہ آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا نیٹ ورک چاروں صوبوں میں پھیلا ہوا ہے تاہم آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    حکام کے مطابق ای کامرس پلیٹ فورمزکےملازمین کاگھناؤنےفعل میں ملوث ہوناخارج ازامکان نہیں،انٹرنیٹ کےذریعے منشیات اسمگلنگ کی شکایات مسلسل موصول ہورہی تھیں، گرفتار ملزمان آن لائن شاپنگ پلیٹ فورمز پر کمپنیاں رجسٹرڈ کرکے منشیات سپلائی کررہا تھا۔

  • کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف

    کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے ایمبولینس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران بلوچستان سے کراچی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایک ایمبولینس کو روکا ، جو بلوچستان اوتھل سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی، تلاشی کے دوران 20 پیکٹوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی ، منشیات ایمبولینس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی۔

    پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ڈرائیور گرفتار کرکے موچکو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے ایک خالی پلاٹ سے بھاری مقدار میں ہیروئن، چرس، آئس برآمد کی تھی۔

  • وزیراعظم کا منشیات کی اسمگلنگ کا سخت نوٹس ، ملک بھر میں اسمگلرز کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا منشیات کی اسمگلنگ کا سخت نوٹس ، ملک بھر میں اسمگلرز کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کا سخت نوٹس لے لیا ، جس کے بعد حکومت نے منشیات اسمگلرزکے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت انسداد منشیات میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس گزشتہ روزوفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی کی زیر صدارت ہوا ، جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈی جی اے این ایف،ڈی جی ایف سی ،ڈی جی رینجرز شریک ہوئے۔

    حکومت نے منشیات اسمگلرزکے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس شیئرنگ پر ہوں گے اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے لئے سیکیورٹی اداروں کے کوآرڈینیٹر بھی مقرر کئے جائیں گے۔

    وفاق نے انسدادمنشیات کے حوالے سے پراسیکیوٹرزکوبھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئےنئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے، منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کراچی سے ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن میں رینجرز ،ایف سی اور کوسٹ گارڈز اور سندھ پولیس حصہ لے گی جبکہ گلی،محلوں میں پولیس، مڈل کی گرفت کیلئے رینجرز اور ایف سی آپریشن میں حصہ لے گی۔

    اعظم سواتی کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزرامحمد میاں سومرو، علی زیدی شریک ہوں گے ، کراچی میں حشیش، ہیروئن، آئس، مارفین جیسی منشیات کی روک تھام کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کریں گے ، حکومت نےانتک کروڑوں ڈالر کی منشیات پکڑلی ہے، اسمگلرز کو واضح پیغام ہے کہ منشیات کا کاروبار چھوڑ دیں۔

    وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے منشیات کے بڑھتے استعمال کا سختی سے نوٹس لیاہے، منشیات فروشوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

  • حکومت کا منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    حکومت کا منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    پشاور: وزیر برائے نارکورٹکس کنٹرول شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ہماری نسل اور پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے نارکورٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے منشیات کی روک تھام پر توجہ نہیں دی، ماضی میں اے این ایف کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا رہا ہے، ملک بھر میں اے این ایف اہلکاروں کی تعداد 2900 ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات کی نئی شکل آئس اور کرسٹل نوجوان نسل کو برباد کر رہی ہے، بدقسمتی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مگر مچھ چاہیں جتنے بھی بڑےعہدے پر ہوں،عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

    وزیر برائے نارکورٹکس کنٹرول نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز کے قیام پر بھی کام کر رہے ہیں، بچے والدین کی توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے مگرمچھ ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں، کوئی چاہے کتنا بھی بڑا ہو، معاف نہیں کیا جائے گا، ہماری نسل اورپاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ 25 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں منیشات فروخت کرنے والے گروہ کے رکن کو 6 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

  • منشیات کی اسمگلنگ: پاکستانی کا سر قلم

    منشیات کی اسمگلنگ: پاکستانی کا سر قلم

    ریاض: سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کا منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سر قلم کردیا گیا ہے۔

    سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد صادق حنیف نامی شخص ہیروئن کی ایک بڑی مقدار اپنے پیٹ میں چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کر رہا تھا، جس دوران اسے گرفتار کیا گیا تھا، بدھ کے روز مشرقی قصبے خوبر میں دی جانے والی اس سزائے موت کے بعد سلطنت میں رواں سال دی جانے والی سزائے موت کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل اکتوبر میں بھی چار پاکستانیوں کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی جا چکی ہے، اقوامِ متحدہ نے سعودی عرب میں سزائے موت کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان سزاؤں پر عملدرآمد فوراً روک دیا جائے۔

    اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کرسٹوف ہائنز کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے ٹرائلز میں شفافیت موجود نہیں ہوتی، جب کہ ملزمان کو وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوتیں۔

  • کینیڈین بحریہ کا مشترکہ آپریشن،ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کینیڈین بحریہ کا مشترکہ آپریشن،ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کینیڈین بحریہ نے بحیرہ عرب میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، پانچ سو اڑتیس کلو ہیروئین سے بھرے پانچ سو چھ بیگ قبضے میں لے لئے گئے۔

    کینیڈین بحریہ کے ترجمان جنرل ٹام لاسن کے مطابق بحریہ نے مشترکہ آپریشن میں تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنائی، کینیڈین بحریہ کی جانب سے بدھ کے روز فلمائی گئی ایک ویڈیو ٹیپ میں دکھایا گیا ہے کہ نیوی اہلکار منشیات سے بھرے بیگوں میں سے ہیروئن کے پیکٹ نکال رہے ہیں اور انہیں گنتی کے بعد پیکٹ کھول کر سمندر برد کیا جارہا ہے۔

    اس سے پہلے رواں برس اکتوبر میں بھی کینیڈین نیوی کی جانب سے ایک سو اسی کلو گرام جبکہ مارچ میں پانچ سو کلو گرام منشیات قبضے میں لے کر تلف کیا گیا تھا۔