Tag: منشیات کے اڈے پر چھاپہ

  • کراچی میں چوری کی موٹرسائیکل دے کر منشیات خریدنے کا انکشاف

    کراچی میں چوری کی موٹرسائیکل دے کر منشیات خریدنے کا انکشاف

    کراچی : چوری کی موٹرسائیکل دے کر منشیات خریدنے کا انکشاف سامنے آیا، اے وی ایل سی نے منشیات اڈے پر چھاپے میں 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ پاک کالونی میں منشیات اڈے پر چھاپے میں 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    طارق نواز کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پروارداتوں میں اضافے پر منشیات اڈوں پر آپریشن شروع کیاگیا ، منشیات اڈے والے چوری کی موٹر سائیکل کے بدلے منشیات دیتے ہیں۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ چھاپے میں 20 موٹر سائیکلیں ، منشیات ،بلٹ پروف جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 5اسنائپر گن بھی ملی ہیں ، گرفتار ملزم گل احمد عرف وحشی پولیس مقابلے اور قتل کیسزمیں مفرور ہے۔

  • پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اڈے پر موجود پیسے بٹورنے والے پولیس اہلکاروں کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن جاری رہنے کے باوجود آج بھی شہر قائد میں منشیات کے اڈے قائم ہیں جو پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں اور ان سے ماہانہ، ہفتہ وار یا روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی بھتہ وصولی جاری ہے۔

    اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ایک منشیات کے اڈے پر تھانے کی پولیس کارروائی کرنے پہنچی تو پتا چلا وہاں متعلقہ تھانے کے تین اہلکار پہلے سے موجود تھے جو منشیات فروشوں سے پیسے بٹور رہے تھے۔

    پولیس حکام نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ تینوں اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے تھے، ہیڈ محرر نے تینوں اہلکاروں کو منشیات کے اڈے سے پیسے لینے بھیجا تھا۔

    حکام نے اورنگی ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر،اے ایس آئی اور 2 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تمام اہلکار منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہے تھے۔