Tag: منشیات

  • غیر ملکی سے دودھ کے پیکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد

    غیر ملکی سے دودھ کے پیکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد

    کراچی: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کولمبو جانے والی پرواز پر ایک غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

    ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق کولمبو کی پرواز پر جانے والے مسافر شِن شِن یانگ نے مذکورہ منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو دودھ کے پیکٹس سے منشیات برآمد ہو گئی، ای ایس ایف نے غیر ملکی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

  • ایئر پورٹ پر جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی براؤن آئس برآمد

    ایئر پورٹ پر جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی براؤن آئس برآمد

    فیصل آباد ایئر پورٹ پر جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی براؤن آئس برآمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر ایک کارروائی میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر تنویر احمد سے 488 گرام براؤن آئس برآمد کی، جسے اس نے اپنے جوتوں میں نہایت مہارت کے ساتھ چھپایا ہوا تھا۔

    اے ایس ایف کے عملے نے جب مسافر کی جسمانی تلاشی لی تو اس دوران منشیات برآمد ہوئی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ براؤن آئس کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • منشیات کی فروخت میں ملوث خاتون اسکی بیٹی، داماد پکڑے گئے

    منشیات کی فروخت میں ملوث خاتون اسکی بیٹی، داماد پکڑے گئے

    ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک خاتون اس کی بیٹی اور داماد کو گرفتار کرلیا۔

    بھارت میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے حکام نے اطلاع ملنے پر ضلع نظام آباد میں منشیات (گانجہ) فروخت کرنے کے الزام میں خاتون کو بیٹی اور داماد سمیت حراست میں لیا ہے۔ حکام نے آٹو نگر میں واقع شکیلہ بی کے گھر پرچھاپہ مارا۔

    تلاشی کے دوران وہاں سے سوا کلو کے قریب گانجہ برآمد ہوا۔ تفتیش پر یہ بات سامنے آئی کہ شکیلہ اپنی بیٹی اسما کے ساتھ ریاست مہاراشٹرا سے یہ گانجہ لاتی تھی‌.

    شکیلہ نامی خاتون اس گانجہ کو پیکٹس میں ڈال کر اپنے داماد شیخ وسیم کو دیتی جسے وہ نظام آباد میں فروخت کرتا تھا۔

    نظام آباد ایکسائز انسپکٹر بی دلیپ نے کارروائی کرتے ہوئے اسما اور وسیم سمیت شکیلہ کو گرفتار کر کےعدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔‌

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملتان، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک جانےوالے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملتان، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کارروائیاں کی۔

    کارروائیوں کے دوران ملتان ایئرپورٹ پر بحرین ،دوحہ جانے والے مسافروں سےمنشیات برآمد کی جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرکارروائی میں مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد ہوئی۔

    اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کارروائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانےوالےمسافر سےمنشیات برآمد کی ،مختلف کارروائیوں میں برآمد منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

  • جنک فوڈ اور منشیات میں کیا مماثلت ہے؟ ہوشربا انکشاف

    جنک فوڈ اور منشیات میں کیا مماثلت ہے؟ ہوشربا انکشاف

    برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پروسیسڈ کیے ہوئے جنک فوڈ سے لوگ بہت بڑے پیمانے پر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ فوڈ آئٹم کوکین کی طرح انسان کو ایک طرح کے نشے کا عادی بنا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا استعمال کرنے کی خواہش مزید بڑھتی چلی جاتی ہے۔

    اس حوالے سے معروف مصنف پروفیسر کرس وان ٹولیکن نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دارالامراء میں قرارداد پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پروسیس کی ہوئی اشیائے خور و نوش انسان کو بالکل اسی طرح نشے کا عادی بناتی ہیں جس طرح انسان تمباکو اور کوکین وغیرہ کا عادی ہوتا جاتا ہے۔

    پروفیسر کرس وان ٹولیکن نے ایک سلیکٹ کمیٹی کو بتایا کہ دنیا بھر میں پروسیسڈ فوڈ کے ذریعے ہونے والی ہلاکتیں نوعیت کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہیں کسی اور چیز کے استعمال سے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں واقع نہیں ہوتیں۔

    پارلیمنٹ پر زور دیا گیا ہے کہ صحت کے معاملے میں لوگوں کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی طرف مائل کیا جائے اور جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی بھی لگائی جائے تاکہ لوگ معیاری اشیائے خور و نوش کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے میں دلچسپیاں لیں۔

    پروفیسر کرس وان ٹولیکن نے یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ کے ہاتھوں موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کے علاوہ کینسر میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔

    کھانے پینے کے معاملے میں پائی جانے والی لاپروائی کی نشاندہی کرتی ہوئی پروفیسر کرس وان ٹولیکن کی کتاب ’الٹرو پروسیسڈ پیپل، وائے ڈو وی ایٹ اسٹف دیٹ ازنٹ فوڈ اور وائے کانٹ وی اسٹاپ‘ حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔

    اس کتاب میں انہوں نے بتایا ہے کہ فوڈ کمپنیز خاصے سفاکانہ طریقوں سے لوگوں کو جنک فوڈ کا عادی بنارہی ہیں۔

    کھانے پینے کی دیگر اشیا کے مقابلے میں جنک فوڈ سے رغبت رکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہ رغبت دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے۔

    برطانیہ میں ماہرین نے بچوں میں جنک فوڈ کے لیے رغبت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی کھانے پینے کی عادات اور اشیائے خور و نوش کے انتخاب کے حوالے سے الرٹ رہیں اور انہیں ایسی اشیا کھانے اور پینے کی طرف مائل کریں جن کے ذریعے صحت کا معیار بلند رکھنا ممکن ہو۔

  • بڑی کارروائی، 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑی گئیں (ویڈیو)

    بڑی کارروائی، 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑی گئیں (ویڈیو)

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک بڑی کارروائی میں 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں پیٹرولنگ کے دوران کارروائی میں منشیات کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق اونٹوں پر لدی 852 کلو چرس پکڑی گئی ہے، منشیات کو بعد میں لانچ اور اسپیڈ بوٹ سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔

    کراچی: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے، کوسٹ گارڈز نے 12 اونٹ، لانچ اور اسپیڈ بوٹ کو تحویل میں لیا ہے۔

  • کراچی: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    کراچی: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    کراچی: پولیس نے بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی، بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے ساڑھے 4 من منشیات برآمد کتلی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، منشیات سائٹ ایریا پل پر گاڑی سے برآمد کی گئی، گاڑی سے 6 بوروں میں 147 پیکٹ 180 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق منشیات کوئٹہ سے اسمگل کر کے  کراچی لائی گئی تھی، گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • منشیات فروخت کرنے پر لڑکی گرفتار

    منشیات فروخت کرنے پر لڑکی گرفتار

    بھارتی حیدرآباد میں اسپیشل آپریشن ٹیم اور نارسنگی پولیس نے ایک نوجوان لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے جو گوا سے حیدرآباد منشیات منتقل کررہی تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاونیا نامی لڑکی کو نارسنگی علاقہ میں باوثوق ذرائع کی اطلاع پر روک کر چیک کیا گیا تو اس کے پرس سے منشیات بر آمد ہوئی جسے ضبط کرلیا گیا۔

    تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کا گوا سے منشیات لاکر شہر میں فروخت کرنے کا ارادہ تھا، لڑکی کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 30 سالہ شخص نے آئی این اے میٹرو اسٹیشن پر چلتی ٹرین کے سامنے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجیتیش سنگھ نامی شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، مذکورہ منظر اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔

    پولیس حکام واقعے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیا۔

    بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے اجیتیش سنگھ کی شناخت ان کے موبائل فون پر آئی کال کے ذریعے کی گئی۔

  • پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    جھنگ میں تھانہ شور کوٹ سٹی پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر ٹیم نے کارروائی کی، جس میں نواحی علاقے سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

    جھنگ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر 50 لاکھ روپے مالیت کی 15 من پوست برآمد کرلی گئی۔

    ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مقدمات درج کرکے تفتیش کررہے ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • اے این ایف نے 2023 میں 600 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی

    اے این ایف نے 2023 میں 600 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی

    اسلام آباد: اے این ایف نے سال 2023 میں 600میٹرک ٹن سے زائد ممنوعہ اشیاء اور منشیات برآمد کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2023 میں ملک سے 618 میٹرک ٹن منشیات اور اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز  ضبط کیے گئے۔

    گزشتہ سال اے این ایف ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحرک رہی، گزشتہ سال 2023 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 1929 آپریشنز کیے۔

    رپورٹ کے مطابق آپریشنز میں 618 میٹرک ٹن منشیات، اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیےگئے، کریک ڈاؤن میں 1860 اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں 64 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    2023 میں اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسداد منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بنایا، ایئرپورٹ پر کارروائیوں میں 790.422 کلوگرام منشیات ضبط اور  405 اسمگلرز گرفتار کیے۔

    اےاین ایف نے نہ صرف اندرون ملک، بیرون ملک بھی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائیں، کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران اسمگلنگ کی 14 کوششوں کو ناکام بنایا جبکہ بندرگاہ پر مختلف کاروائیوں میں 235 پارسلز پکڑے گئے۔