Tag: منصوبہ ناکام

  • سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار

    سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ان کی گاڑی میں قتل کرنے کا منصوبہ ممبئی پولیس نے ناکام بنادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کے گینگ کے 4 لوگ سلمان خا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم ممبئی پولیس نے پنویل سے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان چاروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی کے گینگ کے بندے ہیں اور انہیں سلمان خان پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کو مہاراشٹر کے علاقے پنویل  میں ان کے فارم ہاؤس کے نزدیک گاڑی میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ممبئی کے علاقے بینڈرہ میں واقع سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

    فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، لارنس بشنوئی گینگ کا مطالبہ ہے کہ سلمان خان کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں۔

  • سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    راجن پور: صوبہ پنجاب میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی پنجاب کے شہر راجن پور میں کی گئی، اس دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بی آر اے کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، عالی، محمد خان شامل ہیں جو اجن پور میں گوٹھ مزاری پولیس اسٹیشن کے علاقے موضع چک سوری میں سوئی گیس کی پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دو خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1.3 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بیٹری اوردہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والی رقم برآمد کر لی، گرفتار دہشتگردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • حیدر آباد جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام، دہشت گردوں کا گروہ پکڑاگیا

    حیدر آباد جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام، دہشت گردوں کا گروہ پکڑاگیا

    حیدرآباد : لطیف آباد سے خطرناک دہشت گردوں کو پکڑ لیا گیا۔ دہشت گرد حیدر آباد جیل توڑنے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ ایک دہشت گرد مثنٰی نے بیوی سے جیل توڑ کر اس کے بھائی کو چھڑانے کا وعدہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں فورسز نے جیل توڑنے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کر لیا۔ حیدرآباد جیل توڑنےکی سازش کرنےوالوں کولطیف آباد کےایک گھرسےپکڑا گیا۔

    گرفتار ہونے والےخطرناک دہشت گرد مثنٰی نے بیوی سے حیدرآباد جیل توڑ کر اُس کے بھائی شہزادکو چھڑانے کا وعدہ کیا تھا جو کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا کاٹ رہا ہے ۔

    ،جیل سے ڈینیل پرل کیس کے عمرخالد شیخ کو بھی چھڑانا تھا۔ دہشت گرد مثنٰی بارودی گاڑیاں بنانےکاماہرہے اورکراچی کےاخبارمیں بھی کام کرتا رہا ہے۔

    دہشت گردوں کا یہ ٹولہ پلاسٹک کےبیوپاریوں کے روپ میں لطیف آباد میں رہائش پذیر تھا۔

  • جامشورو : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین گرفتار، بارودی مواد برآمد

    جامشورو : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین گرفتار، بارودی مواد برآمد

    جامشورو : پولیس نے بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جامشورومیں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ساٹھ کلو بارودی مواد برآمد کرکے کراچی میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بارودی مواد کے ساتھ حیدرآبادسےکراچی جارہےتھے کہ سپرہائی وے کےقریب پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نےفرار ہونے کی کوشش کی۔

    پولیس نے جوابی  کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتارکرکےبارودی مواد تحویل میں لے لیا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتارہونے والے تینوں افراد کاتعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہےجبکہ ملزمان کےساتھ تین بچےبھی تھے جن کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

  • چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،سیکیورٹی فورسز نےسرکاری اسکول سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچرزاوربارود سے بھرے پریشر ککر برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر کے سرکاری اسکول میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تخریب کاروں کی جانب سے اسکول میں بارودی مواد سے بھرے تین پریشر ککر ز رکھے گئے تھےجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھے۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے پانچ گرنیڈ، دس راکٹ لانچرز ،چار ڈیٹو نیٹرز اور پرائما کارڈ بھی قبضے میں لے لئے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ بارودی مواد بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔پولیس نے تخریب کاری میں ملوث عناصر سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

       راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پرلاہور جانے والی ریل کار پر چھاپہ مار کر تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔راولپنڈی میں چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی کار ٹرین پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس،دستی بم ،خود کار آتشیں اسلحہ اور دہشتگردی سے متعلق دیگر آلات برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردہشت گردوں کے مزید ساتھی راولپنڈی میں روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتار ی کے بعد لاہور ،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔

  • کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 6خودکش جیکٹس،باروداوراسلحہ برآمد

    کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 6خودکش جیکٹس،باروداوراسلحہ برآمد

    کراچی :کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،گرفتارملزمان کی نشاندہی پررینجرز نے منگھو پیرسےخودکش جیکٹس اوربھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز کے مستعد جوانوں نے کراچی کو تباہی سے بچا لیا، منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں کالعدم تنظیم کےگرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھ خودکش جیکٹس، چار بارودی سرنگیں ،دو ایل ایم جی، پانچ ایس ایم جی، ایک بارہ بور رائفل، متعدد کلاشنکوف،ایک راکٹ لانچر کے علاوہ ،آوان بم، آرپی جی راکٹ اور ہزاروں گولیوں سمیت بھاری اسلحہ ملا ہے۔

    بریگیڈیئر حامد نے بتایا کہ اسلحہ یوم علیؓ پر استعمال ہونے کاخدشہ تھا، موچکو کے علاقے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد بلال خان مارا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کامرہ بیس پرحملے کا ماسٹرمائنڈ اور خودکش حملہ آوروں کا ٹرینر تھا۔