Tag: منصوبہ

  • سی پیک کے تحت پاکستان میں 9 انڈسٹریل پارکس بنائے جائیں گے

    سی پیک کے تحت پاکستان میں 9 انڈسٹریل پارکس بنائے جائیں گے

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت پاکستان میں 9 صنعت سے متعلق خصوصی پارکس بنائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے جن نو صنعتی پارکس بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا ان میں سے تین رواں برس مکمل کر لیے جائیں گے جس کے لیے کام تیز سے جاری ہے۔

    چین میں موجود پاکستانی سفیر مسعود خالد نے مقامی میڈیا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمشیہ سے صنعتی پارکس بنانے کا ریکارڈ کامیاب رہا ہے اور چین پاکستان میں بھی نو انڈسٹریل پارکس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    ملکی ترقی اور سی پیک کی ناکامی کیلئےدشمن ایجنسیاں کام کررہی ہیں،احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے اب تک پاکستان میں ساٹھ ہزار لوگوں کو روزگار ملا، علاوہ صنعتی پارکس کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ چین کو بھی فائدہ ہوگیا جس کے تحت سرمایہ کاروں کے اشتراک سے صنعتی یونٹس لگائے جائیں گے جس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

    مسعود خالد کا کہنا تھا کہ 22 ہزار پاکستانی طلب علم سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف مضامین میں چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف معیشت بلکہ سماجی شعبوں میں بھی تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں۔

    سی پیک کی ترقی سے ہمارا دشمن پریشان ہوگا‘ ڈی جی کوسٹ گارڈ

    پوچھے گئے سوال پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں اس وقت بائیس چھوٹے بڑے منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے جو تکمیل کے مختلف مراحلے ہیں، جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے لیے منصوبہ انتہائی اہم ہے جس سے معیشت مضبوط ہوگی اور دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اورنج لائن میٹروٹرین منصوبےپرکام کی رفتارمزید تیزکی جائے

    اورنج لائن میٹروٹرین منصوبےپرکام کی رفتارمزید تیزکی جائے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مفادعامہ کے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پوری جان لگا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےلاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے روٹ کا دورہ کہ اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔

    شہبازشریف نے پنجاب کاسول، مکینیکل والیکٹریکل کاموں پرپیشرفت کا جائزہ لیا اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مفادعامہ کےمنصوبےکی جلد تکمیل کے لیے پوری جان لگا دیں، انہوں نےکہا کہ منصوبے پرکام کی رفتارمزید تیزکی جائے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کوعالمی معیارکی سفری سہولتیں دے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جین مندرکے قریب انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا اورانہیں منصوبے پرہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔


    آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف


    ٰیاد رہے کہ گزشتہ روز میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔

  • کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    راولپنڈی :پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے چمن کے قریب آپریشن کیا اور گولہ وبارود سے بھری گاڑی پکڑلی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق گاڑی کے مختلف حصوں میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔اس کے علاوہ دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی قندھار میں تیار کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ پاک افغان سرحد کےاطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہےتاکہ افغانستان سے دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔

    یاد رہےکہ رواں سال فروری میں ملک کےمختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد چمن اور طورخم کے مقام پر پاک افغان بارڈر کوسیکیورٹی خدشات کے باعث 16 فروری کو غیر معینہ مدت کےلیےبند کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔


    پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


    بعدازاں پاک فو ج نے پاک افغان سرحد کے پار کارروائی کرتے ہوئے جماعت الااحرار کے کیمپ تباہ کردیے تھے۔پاک فوج کی کارروائی میں خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو وزیراعظم نواز شریف نے پاک-افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

  • اٹلی میں مبینہ دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘ 4افراد گرفتار

    اٹلی میں مبینہ دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘ 4افراد گرفتار

    وینس : اٹلی کےشہر وینس میں پولیس نے چار افراد کو ایک جہادی سیل کا حصہ ہونے کےالزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق اٹلی کے معروف سیاحتی شہر وینس میں پولیس نےدہشت گردی کامنصوبہ بنانے کے الزام میں کوسوو سے آنے والے چار افراد کو گرفتارکرلیاہے۔

    پولیس حکام کےمطابق گرفتار کیے جانےوالےلوگوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔گرفتار کیے جانے والے چاروں افراد کے پاس اٹلی میں رہائش کا اجازت نامہ موجود تھا۔

    پولیس کاکہناہےکہ کوسوو سے آنے والے اس گروہ پر کئی ماہ سے سیکورٹی اداروں نے نظر رکھی ہوئی تھی اورخدشہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ وہ شام میں اسلامی شدت پسندوں سےجاملیں گے۔


    مزید پڑھیں:برطانوی پارلیمنٹ پر حملہ: 5 افراد ہلاک ‘40 زخمی


    اطالوی پولیس کےمطابق گزشتہ روز ان تمام افراد کووینس میں دہشت گردحملےکی منصوبہ بندی کرنےکےالزام میں گرفتار کیاگیا۔


    مزید پڑھیں: لندن حملوں کے ملزم کا پتا چل گیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ کا دعویٰ


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں برطانوی دارالحکومت لندن میں حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ 40 افراد زخمی ہوئےتھے۔حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

    بعدازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے دعویٰ کیاتھا کہ حملے کا ذمہ دار خالد مسعود نامی برطانوی مسلم شہری ہے۔


    مزید پڑھیں:فرانس میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘4افراد گرفتار


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہناتھاکہ ملک میں چار افراد کی گرفتاری کےبعد دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

  • پیرس میں چوہوں کےخلاف جنگ

    پیرس میں چوہوں کےخلاف جنگ

    پیرس : فرانس کےدارالحکومت پیرس کی میئراین ہدالگو نےچوہوں کےخاتمے کے لیےنئے منصوبے کا اعلان کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق فرانس کےدارالحکومت پیرس میں چوہوں کی آبادی میں بڑھتے ہوئے اضافےکے بعد شہرکی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کوصاف کیاجائےگا۔

    پیرس کی میئراین ہدالگو کاکہناہےکہ شہرکی صفائی پر نئے منصوبے کے تحت 16لاکھ ڈالر خرچ کیےجائیں گے۔انہوں نےکہاکہ شہر میں چوہوں کو پکڑنے کے لیےنئے پھنڈے خریدے جائیں گے۔

    rat-post-1

    فرانس کے دارالحکومت میں ایک اندازے کے مطابق فی آدمی کےمقابلے میں دوچوہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    پیرس کی میئرکاکہناہےکہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنےو الوں کے لیے نئی ایش ٹریز نصب کی جائیں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے شہر میں موجود ریستوران اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔

    rat-post-2

    پیرس میں شہر کی مئئر نے ریستورانوں اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔

    خیال رہےکہ پیرس کی صفائی کے دوران عملہ ہر سال شہر سے ایک سو پچاس ٹن کے قریب سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرتے ہیں۔

    rat-post-3

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پرپیرس کی میئرکاطنزیہ جواب

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پرجواب دیتے ہوئےپیرس کی میئراین ہدالگو نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ امریکہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔انہوں نےکہاتھاکہ شہر میں امریکہ سے آنے والوں کی بکنگ 2017 میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔

    rat-post-4

  • تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ: اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ: اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : تاپی ممالک وزراء پیٹرولیم نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ یہ منصوبہ خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم ہے ۔

    تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلئے اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے، تاپی گیس پائپ لائن کے اجلاس میں منصوبے کا مجوزہ پلان اور دیگرامورپر بات چیت ہوگی۔

    اجلاس میں ترکمنستان ، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے وزراء پیٹرولیم سیمت اے ڈی بی کےمنیجنگ ڈائریکٹر بھی شامل ہونگے۔

    وزیراعظم نواز شریف نےترکمانستان ،افغانستان اور بھارت کےوزرائےپیٹرولیم اور ایم ڈی ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کی۔

    وزیر اعظم کاکہناتھاکہ پاکستان اس منصوبے کی جلد تکمیل چاہتا ہے اوراس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ منصوبےگیس کی کمی کو پورا کر نے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

  • اسلام آباد:ٹی ٹی پی کا آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کا منصوبہ

    اسلام آباد:ٹی ٹی پی کا آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کا منصوبہ

    اسلام آباد: تحریکِ طالبان پاکستان نے آرمی آفیسروں اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    تحریکِ طالبان اغواء میں کامیابی کے بعد جیلوں میں قید اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر سکتی ہے، حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے کہ تحریکِ طالبان آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

      تحریکِ طالبان پاکستان نے مختلف کنٹونمنٹ میں داخل ہونے کے لیے جعلی سیکیورٹی پاسز بھی حاصل کر لیے ہیں۔