Tag: منصور احمد

  • سابق اولمپئن منصور احمد سپرد خاک

    سابق اولمپئن منصور احمد سپرد خاک

    کراچی: سابق اولمپئن اور پاکستان کو ورلڈکپ فاتح بنانے والے عظیم سابق گول کیپر منصور احمد کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے منصور احمد کا نماز جنازہ ڈیفنس کے علاقے میں واقع سلطان مسجد میں ادا کیا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر و دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ میں اولمپئن صلاح الدین، کامران اشرف، حیدر حسین، جلال الدین، سلیم جعفر اور اقبال محمد علی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

    افسوسناک امر یہ تھا کہ صوبائی حکومت کے کسی بھی حکومتی عہدیدار، وزیر نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی، اس ضمن میں اولمپئن صلاح الدین کا کہناتھا منصور احمد جیسے عظیم لوگ عزت کے مستحق تھے مگر وہ اس سے محروم رہے۔

    مزید پڑھیں: اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر آرمی چیف کی تعزیت

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا ہمارے درمیان سے یوں چلے جانا افسوناک ہے، اس شخص نے قوم کو بہت سی خوشیاں دیں مگر ہم ہیرے کی قدر نہیں کرسکے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’افسوس اس بات کا ہے میں سابق اولمپئن کے لیے کچھ نہ کرسکا مگر اب ضرور سوچوں گا کہ اس کا ازالہ کیسے کیا جائے۔

    واضح رہے کہ این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد گزشتہ روز کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

    ایک روز قبل منصور احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا اور جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نے اپنی نصف سنچری مرحوم منصور احمد کے نام کردی

    خیال رہے کہ سنہ 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں منصور احمد نے پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر پاکستان کو  عالمی چیمپئن کا اعزاز  دلوایا تھا، انہوں نے دل کی تکلیف کے بعد بھارت جاکر علاج جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    قبل ازیں منصور احمد کا جون 2016 میں آپریشن ہوا تھا، جس میں ان کے دل میں پیس میکر لگا یا گیا تھا اور پھر وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔ البتہ 2018 میں ان کی صحت تیزی سے بگڑی اور  اپریل کے اوائل میں یہ رپورٹ سامنے آئی کہ ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت محض 20 فیصد باقی رہ گئی۔

    لیجنڈ گول کیپر کے کیریر پر ایک نظر

    آپ نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اپنے کیریئر میں منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے اور ایک وقت میں منصور احمد کو ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا، اولمپکس کھیلتے ہوئے آپ نے متعدد سلور اور گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے

    ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد انتقال کر گئے

    کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    منصور احمد گزشتہ کئی روز سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) میں زیر علاج تھے۔ آج صبح انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

    گزشتہ دنوں منصور احمد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جناح‌ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ معاشی مشکلات کا شکار بھی تھے جس کی وجہ سے معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کر رہے تھے۔

    سنہ 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو کچھ عرصہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انھیں جناح اسپتال میں داخل کروایا گیا، وہ علاج کی غرض سے انڈیا جانا چاہتے تھے۔

    اس سے قبل منصور احمد کا جون 2016 میں آپریشن ہوا تھا، ان کے دل میں پیس میکر لگا یا گیا تھا، وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔ البتہ 2018 میں ان کی صحت تیزی سے بگڑ گئی، اپریل کے اوائل میں یہ رپورٹ آئی کہ ان کے دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت محض 20 فیصد رہ گئی ہے۔

    لیجنڈ گول کیپر کے کیریر پر ایک نظر

    انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا. اپنے کیریر میں منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔ وہ ماضی میں ایشیا کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔

    واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپیئن بنایا تھا۔


    شاہد آفریدی نے اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا


    سابق اولمپیئن منصور کے دل کی کارکردگی 20 فیصد رہ گئی ہے: میڈیکل رپورٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہد آفریدی کی اولمپین منصوراحمد کی عیادت، قومی ہیرو کی بھرپور سپورٹ کا اعلان

    شاہد آفریدی کی اولمپین منصوراحمد کی عیادت، قومی ہیرو کی بھرپور سپورٹ کا اعلان

    کراچی: سپراسٹار شاہد خان آفرہدی ہاکی کے لینجڈ کھلاڑی منصوراحمد کی عیادت کے لیے ان کی رہایش گاہ پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے آج اولمپین منصوراحمد کی عیادت کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انھیں بے حد خوشی ہے منصور احمد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں.

    شاہد خان کا آفریدی کا کہنا تھا کہ منصور احمد ہمارے ہیرو ہیں، میں‌ اپنے قومی ہیروز کی سپورٹ کے لئے ہر وقت حاضرہوں.

    اس موقع پر منصور احمد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے میرے گھر آکر میرا دل جیت لیا، علاج معالجے میں ان کے تعاون پر میں تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں.

    واضح  رہے کہ منصور احمد گذشتہ دنوں شدید علیل اور معاشی مسائل کا شکار تھے، انھیں‌ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جناح‌ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا.

    1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو ورلڈ چیمپیئن بنانے والے قومی ہیرو منصور احمد کا سال 2016 جون میں بھی آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے، البتہ پھر انھیں امراض نے گھیر لیا۔

    ایسے میں معروف آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی زیر علاج سابق اولمپین کی مدد کے لیے سامنے آئے اور اعلان کیا کہ کراچی آتے ہی وہ سابق اولمپین منصوراحمد کی عیادت کریں گے اور ان کے علاج کا تمام خرچہ اٹھائیں گے۔

    اب شاہد آفریدی نے منصور احمد کی عیادت کی ہے اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔


    شاہد آفریدی نے اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہد آفریدی نے اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا

    شاہد آفریدی نے اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا

    کراچی: ایک قومی ہیرو کو بچانے کے لیے دوسرا قومی ہیرو میدان میں آگیا، شاہد آفریدی نے سابق اولمپئن منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق معروف آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی زیر علاج سابق اولمپئن کی مدد کے لیے سامنے آگئے ہیں. بوم بوم نے اعلان کیا ہے کہ کراچی آتے ہی وہ سابق اولمپئن منصوراحمد کی عیادت کریں گے اور ان کے علاج کا تمام خرچہ اٹھائیں گے

    شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہ وہ ہمیشہ اپنے قومی ہیروز کا مشکل اور دشوار حالات میں بھرپور ساتھ دیں گے، ان قومی ہیروز نے پاکستان کا جھنڈا بین الاقوامی دنیا میں بلند کیا۔

    واضح رہے کہ منصور احمد ان دنوں شدید علیل اور معاشی مسائل کا شکار ہیں. گذشتہ دنوں انھیں‌ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جناح‌ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا.

    1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو ورلڈ چیمپیئن بنانے والے قومی ہیرو منصور احمد کا سال 2016 جون میں بھی آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔ البتہ پھر انھیں امراض قلب نے گھیر لیا۔

    یاد رہے کہ انھوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس دوران منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔ وہ ایشیا کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ۔اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔

    اب نامور آل راؤنڈر نے منصور احمد کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان ہے. یاد رہے کہ اس وقت پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن جاری ہے، جس کا فائنل اس بار کراچی میں کھیلا جائے گا. شاہد آفریدی کراچی کنگز کا حصہ ہیں.


    قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔