Tag: منظر امام

  • منظر امام قتل کیس، کالعدم تنظیم کے کارکن کو سزائے موت

    منظر امام قتل کیس، کالعدم تنظیم کے کارکن کو سزائے موت

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما اور سابق رکن اسمبلی منظر امام قتل کیس کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے کارکن کو سزائے موت سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منظر امام قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں فریقین اور استغاثہ وکلا کے دلائل سننے کے بعد معزز جج نے فیصلہ سنایا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے کارکن عاشق کو سزائے موت اور 5 سال قید کی سزا سنائی علاوہ ازیں مجرم کو 4 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

    مزید پڑھیں: پیر آباد پولیس کی کارروائی، رکن اسمبلی منظرامام کا قاتل گرفتار

    واضح رہے کہ جنوری 2013 میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھات لگائے دہشت گردوں نے کے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو محافظ اور وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان نے رواں برس 12 اپریل کو دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جو منظر امام سمیت 19 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی:‌ پولیس نے حماد صدیقی کے دست راست زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا

    کراچی:‌ پولیس نے حماد صدیقی کے دست راست زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا

    کراچی: نیو کراچی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد زاہد اقبال کو گرفتار کرلیا، زاہد اقبال یو اے ای سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن حماد صدیقی کا دست راست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مبینہ دہشت گرد زاہد اقبال سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پانچ سال قبل ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی منظر امام کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں گرفتار حماد صدیقی کا دست راست زاہد اقبال قتل کی پچیس سے زیادہ وارداتوں میں ملوث ہے اور ان کے خلاف چودہ مقدمات سامنے آگئے ہیں۔

    حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا: وزیر داخلہ سندھ

    ایس ایس پی ضلع وسطی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 1992 سے مختلف جرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم زاہد اقبال پہلی بار سنگین مقدمات میں پولیس کے ہاتھ آیا ہے۔

    ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظرامام کا قاتل گرفتار

    ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی منظر امام قتل کیس میں اس سے قبل پولیس کالعدم لشکرجھنگوی اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی گرفتار کر چکی ہے لیکن ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ ملزم زاہد اقبال نے ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منظر امام کو بھی قتل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں تیسر ٹاؤن میں کارروائی کے دوران رینجرز کے ہاتھوں گرفتار محمد عاشق اور پیر آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر اشفاق عرف چیف بھی منظر امام کے قتل کا اعتراف کرچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حماد صدیقی کے کہنے پر 5 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ناصر ڈیزل

    حماد صدیقی کے کہنے پر 5 افراد کو قتل کیا، ٹارگٹ کلر ناصر ڈیزل

    کراچی : ٹیپو سلطان سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے اپنے اقبالی بیان میں 5 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف لیا ہے، قتل کی وارداتیں حماد صدیقی کی ہدایات پر کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سے گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش 5 افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے حکم پر کیں۔

    گرفتار ملزم ناصر ڈیزل نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ سابق رکن اسمبلی منظر امام کے قتل کے بعد کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی ہدایت پر اورنگی ٹاؤن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاقوں میں فائرنگ کی تا کہ رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کا الزام پیپلز پارٹی پر جائے۔

    زرائع کے مطابق ملزم ناصر عرف ڈیزل کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج صبح گرفتار کیا تھا، ملزم ہوشرباء وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جس کی روشنی میں مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے اور جلد ہی متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

    واضح رہے کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔