Tag: منظر عام پر

  • افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر

    افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر

    پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغانستان سے آنے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظر عام پر آگئے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو بہت نقصان پہنچایا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چار مارچ کو بنوں کنٹونمنٹ حملہ میں ہلاک 16 خوارجیوں سے برآمد اسلحہ میں فورٹی ایم ایم ووگ، پچیس پروجیکٹڈ گرینیڈ اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

    28 فروری کو شمالی وزیر ستان میں ہلاک 6 خوارج سے ایم ٹوئنٹی رائفل، ایم سکسٹین، اے فور اور ایم فور سمیت گولہ بارود برآمد ہوا، 15 فروری کو خیبرپختونخوا میں دو الگ جھڑپوں میں پندرہ خوارج انجام کو پہنچے، ان دہشت گردوں سے ایم سکسٹین، اے ٹو اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ، بارودی مواد برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور یکم فروری کی شب منگوچر میں بارہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ان سے ایم ٹوئنٹی فور اسنائپر رائفل، ایم سکسٹین اے فور بمعہ نائٹ وژن برآمد ہوئے۔

    11 جنوری کو شمالی وزیر ستان میں 6 خوارج ہلاک اور دو گرفتار ہوئے، ان دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود سمیت اےکے فورٹی سیون، ایم فور اور ڈرینگنو برآمد ہوئے۔

    گزشتہ سال دسمبر میں ڈی آئی خان میں ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے ایم فور، اے کے فورٹی سیون اور ایم سکسٹین اے ٹو برآمد ہوئے۔

  • یوٹیوبر رنویر منظر عام پر آگئے، پولیس کی 5 گھنٹے پوچھ گوچھ

    یوٹیوبر رنویر منظر عام پر آگئے، پولیس کی 5 گھنٹے پوچھ گوچھ

    رنویر الہ بادیہ بالآخر پولیس کو مل گئے، بھارتی یوٹیوبر خود پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں ان سے پولیس نے 5 گھنٹے طویل پوچھ گوچھ کی۔

    پیر کے روز بھارتی یوٹیوبر مہاراشٹر سائبر سیل کے ہیڈکوارٹر پہنچے، یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ان کے ریمارکس کے تنازعہ کے بعد وہ پہلے بار عوامی مقام پر آئے، رنویر کے علاوہ یوٹیوبر آشیش چنچلانی کو بھی مہاراشٹر سائبر سیل ہیڈکوارٹر میں دیکھا گیا۔

    خبر رساں ایجنسی نے مہاراشٹر سائبر سیل کے حوالے سے بتایا کہ آشیش چنچلانی اور رنویر الہ بادیا نے مہاراشٹر سائبر سیل کے حکام سے خود رابطہ کیا تھا۔

    دونوں نے حکام کو بتایا کہ وہ اپنے بیانات ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں، مہاراشٹر سائبر سیل نے ان دونوں کو آج اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے سمن بھیجا۔

    میڈیا کی توجہ سے بچنے کے لیے رنویر نے چہرے پر سیاہ ماسک لگایا ہوا تھا، انھیں شام 5 بجے کے قریب ہیڈ کوارٹر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ ایک پرائیویٹ کار میں سوار ہوکر وہاں سے واپس گئے۔

    ایک اہلکار نے بتایا کہ مہاراشٹر سائبر کے حکام نے رنویر الہ بادیہ اور آشیش چنچلانی سے تقریباً پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دونوں ممبئی میں سائبر ہیڈکوارٹر میں الگ الگ حاضر ہوئے۔

    رنویر ا اور آشیش صبح 11.30 بجے کے قریب سائبر ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد ان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/ranveer-says-getting-death-threats-police-couldnt-trace-him/

  • جیسمین بھسین آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    جیسمین بھسین آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل جیسمین بھسین آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

    گزشتہ دنوں اداکارہ جیسمین بھسین کی بینائی متاثر ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، جس کے بعد انٹریوں میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ دہلی موجود تھیں اور ایک تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہی تھیں، جب انہوں نے لینس لگائے تو انہیں تھوڑی دیر بعد آنکھوں میں تکلیف ہونے لگی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ نہیں جانتی کہ لینس لگانے کی وجہ سے ایسا کیوں ہوا مگر آنکھوں میں درد ہونے لگا جو آہستہ آہستہ شدت اختیار کر گیا، چونکہ تقریب میں شرکت کا وعدہ کیا تھا اس لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے پہلے وہاں جانا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    تاہم اب اس انجری کے بعد پہلی بار انہیں ممبی کی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا، ویڈیو میں جیسمین کو اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں بلیک چشمہ پہن رکھا تھا۔

    ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ جب پاپرازی نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ اب کیسی ہے، تو انہوں نے تھمب اپ کیا مسکرا دی، اداکار نے پاپرازی سے کہا کہ وہ تصویر کلک کرتے وقت فلیش کا استعمال نہ کریں۔

    پاپرازی کے سامنے پوز دینے کے بعد جیسمین نے اپنا چشمہ بھی اتار دیا، ایک پاپرازی نے اُن سے کہا کہ وہ اپنا خیال رکھیں جس کے جواب میں اداکارہ  نے کہا کہ ’آپ مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل فی الحال ٹی وی شوز میں نظر نہیں آ رہی لیکن اکثر الی گونی سے معاشقے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

  • داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال بعد ویڈیو میں منظر عام پر آگئے

    داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال بعد ویڈیو میں منظر عام پر آگئے

    بغداد : داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال بعد پہلی مرتبہ ایک ویڈیو میں منظر عام پر آگئے ، ویڈیو میں دھمکی دی ہے کہ ان کا گروپ اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت اور انھیں پابند سلاسل کرنے کا انتقام لے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق جنگجو گروپ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ ایک پروپیگنڈا ویڈیو میں منظر عام پر آگئے، یہ ویڈیو داعش کے میڈیا نیٹ ورک الفرقان نے سوموار کے روز جاری کی ہے۔

    فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ ویڈیو کب فلمائی گئی تھی لیکن اس میں البغدادی ماضی کے صیغے میں گفتگو کررہے ہیں اور وہ شام کے مشرقی قصبے الباغوز میں کئی ماہ کی شدید لڑائی کا حوالہ دے رہے ہیں۔

    اس ویڈیو میں ابو بکر البغدادی ایک فرشی نشست پر بیٹھے نظر آرہے ہیں، وہ تین افراد سے گفتگو کررہے ہیں مگر ان کے چہرے چھپا دیے گئے ہیں، ان کا کہنا ہے ” الباغوز کی جنگ ختم ہوچکی ہے“۔

    ویڈیو میں وہ سوڈان اور الجزائر کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں اور سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں پر بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا بھی دعویٰ کررہے ہیں اور کہہ رہے یہ حملے الباغوز پر قبضے کا ردعمل تھے۔

    البغدادی نے ویڈیو میں دھمکی دی ہے کہ ان کا گروپ اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت اور انھیں پابند سلاسل کرنے کا انتقام لے گا، اس ویڈیو میں فرش پر دو زانو حالت میں بیٹھا ابوبکر البغدادی کی شکل کا شخص 18 منٹ تک گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اور ان کے متعدد ساتھی یہ گفتگو سماعت کر رہے ہیں لیکن ان کے چہرے ڈھانپے ہوئے ہیں۔

    اس ویڈیو کے شروع میں دکھائے گئے تحریری مواد کے مطابق یہ اپریل کے اوائل میں فلمائی گئی تھی تاہم اس کی تاریخ اور اس کے مصدقہ ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔

    اس سے قبل 2014ء میں البغدادی کی عراق کے شمالی شہر موصل میں واقع النوری مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جس کے بعد گذشتہ پانچ سال کے دوران میں ان کی صوتی ریکارڈنگ کی ٹیپس انٹر نیٹ کے ذریعے منظر عام پر آتی رہی ہیں ۔

    ایسی ہی ایک ریکارڈنگ میں انھوں نے اپنے پیروکاروں کو صبر واستقامت اور استقلال کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی تھی۔البغدادی کی یہ صوتی ریکارڈنگ 46 منٹ طویل تھی، ان کی یہ تقریر یوٹیوب اور ٹیلی گرام پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔تب عراق کے شمالی شہروں اور شام میں داعش کے خلاف امریکا کی اتحادی فورسز کی کارروائی جاری تھی ۔

    اس میں انھوں نے اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہوکر یہ کہا تھا کہ ”موصل ، سرت ، الرقہ اور حماہ میں جو جانیں قربان کی گئی ہیں، انھیں وہ رائیگاں نہ جانے دیں“۔انھوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ” امریکا ، یورپ اور روس خوف اور دہشت زدگی کی حالت میں رہ رہے ہیں اور انھیں ہر دم ” مجاہدین“ کے حملوں کا دھڑکا لگا رہتا ہے“۔

    داعش کے خلیفہ کی اس نئی ویڈیو ریکارڈنگ سے ان کی موت کے تمام دعوے بھی جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران میں روسی اور امریکی حکام نے متعدد مرتبہ شام اور عراق میں فضائی حملوں میں ان کی ہلاکت کے دعوے کیے تھے لیکن کسی مستند ذریعے سے ان کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

    یاد رہے شامی جمہوری فورسز(ایس ڈی ایف) نے امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد سے گذشتہ ماہ داعش کے اس آخری مضبوط مرکز پر قبضہ کر لیا تھا اور وہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں داعش کے جنگجو پکڑے گئے تھے یا انھوں نے خود ہتھیار ڈال دیے تھے۔

  • سانحہ  بلدیہ کیس  کا اہم چشم دید گواہ منظر عام پرآگیا

    سانحہ بلدیہ کیس کا اہم چشم دید گواہ منظر عام پرآگیا

    کراچی : سانحہ بلدیہ کیس میں روپوش اہم چشم دید گواہ منظر عام پرآگیا، گواہ نے ملزم زبیر چریا کو شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملزم نے اپنی جیبسے تھیلیاں نکال کر فیکٹری کے گودام میں رکھے کپڑوں پر پھینکی تھیں، اور آگ لگنے پر مسکراتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، جان کے خطرہ کے باعث روپوش مقدمہ کا اہم اور چشم دید گواہ منظرعام پر آگیا۔

    اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے گواہ کو عدالت میں پیش کیا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا۔

    عینی شاہد نے عدالت کے روبرو زبیر چریا کو شناخت کرتے ہوئے بتایا وقوعہ کے روز وہ فیکٹری میں موجود تھا، زبیر چریا اور ساتھیوں نے اس نے اپنی جیبسے تھیلیاں نکال کرگودام کی پہلی اور دوسری منزل پرموجود کپڑے پر پھینکیں اور آگ لگنے کے بعد زبیر چریا مسکراتا رہا۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ وہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں :  سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹس سندھ ہائی کورٹ میں پیش

    ملزمان زبیر چریا اور عبد الرحمان عرف بھولا کے وکیل نے پوچھا کہ سانحہ کو اتنا عرصہ گزر گیا، عینی شاہد نے بیان پہلے کیوں قلم بند نہ کرایا، جس پر چشم دیدگواہ نے بتایا کہ اسے جان کو خطرے کی وجہ سے وہ پنجاب چلا گیا تھا۔۔ جے آئی ٹی نے بلایا اورتحفظ کی ذمہ داری اٹھائی توجوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164کا بیان ریکارڈکرادیا ہے۔

    ملزمان کے وکلا کی عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 اپریل تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بیان کیلیے نوٹس جاری کردیئے۔

    واضح رہے گیارہ ستمبر2012کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا ، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت دو سو ساٹھ مزدور زندہ جل گئے تھے، بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔

  • سلیم شہزاد منظر عام پر آگئے، الطاف حسین سے لاتعلقی اور وطن واپسی کا اعلان

    سلیم شہزاد منظر عام پر آگئے، الطاف حسین سے لاتعلقی اور وطن واپسی کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد دو برس بعد منظر عام پر آگئے اور جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین برس سے ایم کیو ایم کا حصہ نہیں، را فنڈنگ کرتی ہے ایم کیو ایم کو لیکن یہ نہیں پتا کہ رقم ماہانہ آتی ہے یا ہفتہ وار،جلد پاکستان واپس آرہا ہوں، معاملات حل ہوجائیں گے۔


    Heard about RAW funding to MQM: Saleem Shahzad by arynews

    را سے فنڈنگ کے معاملے پر آواز بلند نہیں کی، سلیم شہزاد


    Saleem Shahzad vows to support Sattar, MQM… by arynews

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں لندن سے بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ سننے میں آتا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ایم کیو ایم کو بھاری فنڈنگ کررہی ہے، تاہم یہ نہیں پتا کہ رقم ہفتہ وار آتی تھی یا ماہانہ بنیاد پر، سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔

    الطاف حسین نے اپنی تقریر سے  سب کچھ ختم کردیا

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کے ذریعے سب کچھ ختم کردیا،پاکستان مخالف بات کردیں تو باقی کیا رہ گیا، ہمیں مرنا جینا پاکستان میں ہے اور یہیں رہنا ہے، پہلے دن بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور آج بھی لگاتا ہوں، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر رکن رابطہ کمیٹی سے آگے نہ بڑھ سکا۔

    جلد پاکستان آرہا ہوں، کئی معامالات حل ہوجائیں گے

    سلیم شہزاد نے کہا کہ فاروق ستار کچھ دنوں میں معاملات اپنے کنٹرول میں کرلیں گے اور فاروق ستار کے ہاتھ میں تمام معاملات ہوں گے۔الطاف حسین کے متعلق کنفیوژن کچھ دنوں میں دور ہوجائے گی، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کئی معامالات حل ہوجائیں گے، فاروق ستار اور میری ترجیح ہے کہ کراچی کے امن کو برقرار رکھا جائے، بانی ایم کیو ایم غدار ہیں اس کا جواب جلد مل جائے گا۔

    متحدہ میں دہشت گردوں کی ضرورت نہیں، سلیم شہزاد

    سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔