Tag: منظوروسان

  • ‘خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی،

    ‘خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی،

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاوٴ تحریک شروع کرو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل بھروتحریک دراصل عمران، گوگی،بزدرار بچاوٴ تحریک ہے،جیل بھروتحریک سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید نے کہاتھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شیخ رشید سسرال جانے کی بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پتلی گلی سے بھاگ کر گھر روانہ ہوگئے اور عمران خان گرفتاری دینے کے بجائے خود عدالتوں سے ضمانت لیکر ٹانگ پر جعلی پلستر لگواکر چھپ کر بیٹھا ہے۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جن مقاصد کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کی وہ مقاصدکبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگاوٴ تحریک شروع کرو۔

    مشیرزراعت سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل بھروتحریک فلاپ تحریک بن چکی ہے، چند کارکنان کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا،جن رہنماوٴں نے گرفتاریاں دی ہیں وہ ضمانتوں کیلئے اب درخواستیں دینے والے ہیں۔

    انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا خان صاحب جیل بھرو تحریک میں آپکے بیٹے قاسم و سلیمان، بشری بی بی، فرح گوگی اور علیمہ باجی کہیں نظر نہیں آرہے۔

  • 29 اکتوبر سے 29 نومبر کے درمیان کیا ہونے والا ہے؟  بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    29 اکتوبر سے 29 نومبر کے درمیان کیا ہونے والا ہے؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرزراعت منظوروسان کا کہنا ہے کہ 29 اکتوبر سے 29 نومبر تک صورتحال خراب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرزراعت منظوروسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 29 اکتوبر سے 29 نومبر تک صورتحال خراب ہوگی۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں،اس میں سیاستدانوں کانقصان ہوگا، عمران خان کوسیاسی پارٹیوں سے مل بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان نے راستہ نہ نکالا توحالات خراب ہوں گے ، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پتا چل جائے گا عمران خان کی اکثریت ہے یا نہیں۔

    عام انتخابات کے حوالے سے مشیرزراعت کا کہنا تھا کہ سب29 اکتوبرتک انتظارکریں اس کے بعد بتاؤں گا کہ الیکشن کب ہوں گے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا، کہا جاسکتا ہےکہ اپنے شہروں میں احتجاج کریں، خواہش ہے کہ عمران خان نااہل نہ ہوں، سیاسی میدان میں آکرمقابلہ کریں۔

  • آئندہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے ، منظوروسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    آئندہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے ، منظوروسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے ایک نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مہینے میں بہت کچھ ہونے والا ہے اور حکومت یا عمران خان سے متعلق 3ماہ میں ہی فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ پہلےبھی کہاتھا اگلے 3مہینےاہم ہیں، آئندہ 3ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ گڑ بڑکچھ زیادہ ہےحالات کچھ زیادہ خراب نظرآرہےہیں تاہم راستہ نکلے گا، اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھیں گی اور مائنس ون کی بات ہوگی، مائنس ون بھی ہوسکتا ہےماضی میں ایسا ہوا ہے ، تین مہینوں میں فیصلہ کرنا ہے کہ مائنس ون ہوگا یا الیکشن ہوگا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ اسی جماعت سے کوئی نیا وزیر اعظم ہوسکتا ہے ، ماضی میں ایساہواہےایک ہی مدت میں 2،2 وزیراعظم رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں قلندر کی دھمال لگے گی اور ایسی لگے گی کہ کوئی نہیں بچے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، آئندہ 3 ماہ اہم ہیں،سال 2022 خطرناک ہے۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، 2022 میں جنرل الیکشن ہوں، انتخابات میں عمران کی پارٹی سے کوئی سیاسی رہنما ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

  • کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے؟  منظوروسان کا وزیراعظم  سے سوال

    کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے؟ منظوروسان کا وزیراعظم سے سوال

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے؟ وزیراعظم صاحب بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ سندھ پرگراتے رہےہیں کوئی نئی بات نہیں۔

    منظور وسان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے؟ وزیراعظم صاحب بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔

    پی پی رہنما نے سوال کیا کہ کیا ملک میں بیروزگاری کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے؟ کیاچینی چور،ماسک چور،ادویات چورسندھ حکومت ہے؟ کیاآئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے؟ خان صاحب عوام کو بیوقوف بنانابند کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے۔

    یاد رہے منظور وسان کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے، ہوسکتا ہے 5 سال پورے ہوں چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آسکتا ہے، جس کاکام الیکشن کراکر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہوگا۔

  • منظوروسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال نہ ہوسکے، اپیل مسترد کردی گئی

    منظوروسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال نہ ہوسکے، اپیل مسترد کردی گئی

    سکھر : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی، دیگر امیدواروں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، منظور وسان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواب دیکھ کر پیش گوئیاں کرنے کے حوالے سے سندھ کے مشہور سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے اپنے خواب چکنا چُور ہوگئے، سندھ ہائی کورٹ نے ان کا انتخابی فارم بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی۔

    اس کے علاوہ پی پی امیدوار سردارمحمد بخش خان اور جی ڈی اے کے امیدوار میر شاہنواز تالپور کا فارم بحال کرنے کی اپیلیں مسترد کردی گئیں، سندھ ہائی کورٹ نے پی پی امیدوار مراد علی شاہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ سندھ کے عوام کسے پسند کرتےہیں؟

    علاوہ ازیں اپیلٹ کورٹ نے پی پی امیدوار سردار خالد خان اور جی ڈی اے امیدوار عبدالستار راجپر کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد کرنے کیلئے دائر کی گئی اپیلیں خارج کردیں جس کے بعد عبدالستار راجپر اور سردار خالد خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پی ایس27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار منظور وسان کے نامزدگی فارم اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں منظور وسان نے نواز شریف سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف2018کے انتخابات میں نظر نہیں آرہے،ان کی نااہلی لمبی جائے گی۔

    اپنی نااہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے کیونکہ جو خلائی مخلوق کے ساتھ ہوگا، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے: کاغذات مسترد ہونے پر منظور وسان کی پیش گوئی

    مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے: کاغذات مسترد ہونے پر منظور وسان کی پیش گوئی

    سکھر: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے۔

    یہ پیش گوئی انھوں نے کاغذات نام زدگی مسترد ہونے کے بعد کی. انھوں نے کہا کہ جو خلائی مخلوق کے ساتھ ہوگا، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا۔

    [bs-quote quote=”جی ڈی اے بنی ہی اس لئے ہے کہ خلائی مخلوق ان کی مدد کرے، جی ڈی اے کی پہلی ترجیح الیکشن ملتوی کروانا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”منظور وسان”][/bs-quote]

    منظوروسان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) بنی ہی اس لئے ہے کہ خلائی مخلوق ان کی مدد کرے۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ جی ڈی اے کی پہلی ترجیح الیکشن ملتوی کروانا ہے، جی ڈی اے کی خواہش پر افسران بھی تعینات ہورہے ہیں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بارگینگ کی جائے گی، پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ امیدواروں کے فارمز مسترد کیے جائیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہ میں نے سوچا تھا کہ بہت سے لوگ متاثر ہوں گے، معلوم نہیں تھا کہ خودہی اس سے متاثرہوجاؤں گا۔

    یاد رہے کہ آج پی ایس 27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹربیونل نے مسترد کر دیے تھے۔


    ایم کیو ایم کا کراچی میں وجود ختم ہوچکا ہے، منظور وسان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔