Tag: منظوری

  • وزیراعظم نےحلال اتھارٹی کےقیام کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نےحلال اتھارٹی کےقیام کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لائیں۔وزیراعظم نےحلال اتھارٹی پاکستان کےقیام کی منظوری دے دی۔ بدھ کو اسلام آباد میں ہونےوالےمشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حلال اتھارٹی پاکستان کےقیام کا بل منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔

    تفصیلی جائزے اور چاروں صوبوں کا اتفاق رائے سامنےآنےکےبعد وزیراعظم میاں نوازشریف نےحلال اتھارٹی پاکستان کےقیام کی فوری منظوری دےدی۔

    اے آر وائی نیوزکےمعروف پروگرام سرعام کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ اس میں آج سےقریباً ایک سال قبل ملک میں حرام اجزا والی درآمدی اشیاکی کھلےعام فروخت کا حساس ترین معاملہ ارباب اختیار کےسامنےاُٹھایا تھا۔

    معاملےکی سنگینی کا احساس کرتےہوئےقائمہ کمیٹی وزارت سائنس اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی نے کچھ عرصہ قبل اس کا نوٹس لیا اور اجلاس طلب کرکےمتعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

    جبکہ اے آر وائی نیوز کےپروگرام اندر کی بات میں ملک میں فروخت ہونے والی ایسی درجنوں اشیاکی فہرست پیش کردی گئی جس میں حرام اجزا شامل تھے۔

    قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں انکشاف کیاگیا تھاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں چھوٹےبڑے اسٹورز پر سڑسٹھ فیصد ایسی درآمدی اشیا کھلےعام فروخت کی جارہی ہیں جس میں حرام اجزا شامل ہیں۔

    حلال اتھارٹی پاکستان کےقیام سےاُمید ہےکہ اتھارٹی جلد ہی پاکستان میں ایسی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادےگی۔

  • حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : یونائٹیڈ بینک اورالائیڈ بینک کی نجکاری کے بعد حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ حکومت ایچ بی ایل کے ساڑھےاکتالیس فیصد شیئرز فروخت کرے گی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کےاجلاس میں حبیب بینک کے پچیس کروڑ شیئرز بک بلڈنگ کے ذریعے جب کہ پینتیس کروڑ تیرانوےلاکھ شیئرز بڑے سرمایہ کاروں کو گرین شو آپشن کے تحت فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

    حبیب بینک کے شئیرز کی فروخت کے لئےکریڈٹ سیویز، ڈوئچے بینک، عارف حبیب اور ایلگزر سیکیورٹیز مالیاتی مشیر ہیں۔ اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری کو فی الحال مؤخرکردیا ہے۔

  • عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے پانچ بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منصوبوں کی منظوری حکومت پر اعتمادکا مظہر ہے۔

    عالمی بینک کے ایگزیکیوٹو بورڈ کی جانب سے منظور کئے گئے منصوبوں میں گل احمد ونڈپاور ، گلپور ہائیڈرو، تربیلہ فائیو توسیعی منصوبہ سندھ پبلک سیکٹر ریفارم پراجیکٹ شامل ہیں۔

    عالمی بینک نے توانائی،معیشت، تعلیم اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہمی کیلئے پرواگرام مرتب کیا ہے اور یہ منصوبے اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔

  • بحریہ ٹاؤن تا صدر 53کلومیٹر طویل بس سروس کوریڈور کی منظوری

    بحریہ ٹاؤن تا صدر 53کلومیٹر طویل بس سروس کوریڈور کی منظوری

    کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بحریہ ٹاؤن تا صدر ترپن کلومیٹر طویل بس سروس کوریڈور کی منظوری دیدی گئی۔
    مونتاج ۔۔ اہالیان کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ اچھی اور محفوظ ٹرانسپورٹ ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت کراچی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ایک بس سروس منصوبے کی منظوری دی گئی ۔

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بس سروس سے روزانہ 70 ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار لوگ مستفید ہوں گے، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ بس منصوبہ گیارہ ماہ میں ستر ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

    منصوبے کے تحت تیرہ کلومیٹر ایلی ویٹر اور پچیس اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

    اجلاس کے دوران سابق آصف علی زرداری نے کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے این او سی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور سندھ حکومت کے تمام محکمے منصوبے کی تکمیل کے لیے اقدامات کریں ۔

  • حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    کراچی: عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےبعدحکومت نےتیل مصنوعات چودہ روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ کرلیا۔

    عالمی منڈی میں مسلسل پانچ ماہ سے گرتی قیمتوں کے بعد اب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکرکمی کرنےکااشارہ دےدیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ چودہ روپے فی لیٹر سستی کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے، جس میں پیٹرل 9 روپے بیاسی پیسےفی لیٹر سستاکرنےکی تجویز ہے۔

    ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر کمی تجویزکی گئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے17پیسےفی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، مٹی کا تیل 7روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 37 پیسےفی لیٹر سستا کرنےکی تجویز ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    اسلام آباد: عید پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوئے پیسے تک کی کمی کی منظوری دے دی، وزارت پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی ہے۔

    پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے چورانوئے پیسے کمی کے بعد ایک سو تین روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ، مٹی کےتیل کی قیمت ایک روپےاکتیس پیسےکمی کے بعد پچانوئے روپے اٹھانوئے پیسے ہوگئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے ہائی اکٹین کی قیمت میں ایک روپے اٹھانوئے پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پچانوئے پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی سرسٹھ پیسے کی کم کر دی ہے۔

  • کے ای ایس سی کو سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری

    کے ای ایس سی کو سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری

    ایس ای سی پی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ایس ای سی پی نے اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

    اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چھ ارب روپے مالیت کے سکوک جاری کیے جائیں گے۔

    کے ای ایس سی کے سکوک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ان سکوک کی پری آئی پی او نہیں کی جائے گی ۔ سکوک ریٹیل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔