Tag: منظور وسان

  • منظور وسان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیش گوئی

    منظور وسان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیش گوئی

    خیرپور : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بیان میں کہا کہ 2024 کا آخری خواب بہت مشکل ہے، بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی پرپابندی کے فیصلےکی حمایت نہیں کرتے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی مزید جیل میں رہیں گے کوشش کے باوجودرہانہیں ہوں گے، بشریٰ بی بی کے جیل سے نکلنے کے بعد پی ٹی آئی میں دھڑےبندی ہوگئی۔

    گورنر راج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم کے پی میں گورنر راج نہیں چاہتے، پی پی نے بھی بہت تکلیفیں جھیلی ہیں، ماضی میں پیپلزپارٹی سے تلوار کا نشان چھین لیا گیا تھا، ہم چاہتے ہیں جمہوریت ہو، گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں جیل میں گزاریں گے، منظور وسان

    انھوں نے کہا کہ وفاق پرچڑھائی کی جارہی ہے، برداشت نہیں کریں گے اور مستقبل کے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ احتجاج کو سپورٹ کرنے والے پی ٹی آئی کو توڑنا چاہتے ہیں، نوازشریف اور ہم اس لئے خاموش ہیں جموریت کونقصان نہ ہو۔

  • مستقبل میں کون وزیراعظم بن سکتا ہے؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    مستقبل میں کون وزیراعظم بن سکتا ہے؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    خیرپور : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے مستقبل میں بننے والے وزیراعظم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول کووزیراعظم بنتادیکھ رہا ہوں۔

    27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف سے متعلق انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی والےپہلے بھی لڑتے رہےلیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، تحریک انصاف میں اختلافات ہیں آپس میں ان کی نہیں بنتی ہے، آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی اور دھڑابندی ہوگی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم میں بھی وہ ہی شرطیں تھی جو 26ویں ترمیم میں ہیں۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں جیل میں گزاریں گے، منظور وسان

    گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 6ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام سمیت کسی کا نقصان نہیں، پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو پی پی رہنما نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے بانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزید جیل میں رہیں گے، بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لئے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے، وزیراعلی کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔

  • حکومتی سسٹم چلے گا مگر …….. منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    حکومتی سسٹم چلے گا مگر …….. منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سسٹم چلے گا مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی ٰکےپی نےبھڑکیں مارکرپی ٹی آئی کونقصان پہنچایا۔

    پی پی رہنما کا موجودہ حکومت کے بارے میں کہنا تھا کہ حکومتی سسٹم چلے گا مگر چہرے تبدیل ہوں گے، شہبازشریف سمجھدارآدمی ہیں ،موجودہ حالات میں کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کےنمبرزپورےہیں ، آنے والے وقت میں پتا چل جائے گا۔

    گذشتہ ماہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے 2 سے 3 ماہ اہم قرار دیتے ہوئے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن صوبائی حکومتیں قائم رہیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی سپورٹ جس دن ختم ہوگی اسی دن شہبازشریف مصیبت میں ہوں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مستقبل نظر نہیں آرہا ، انٹرنیشنل قوتیں چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآئیں۔

  • 2 سے 3 ماہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ منظور وسان نے  بڑی پیش گوئی  کردی

    2 سے 3 ماہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2 سے 3 ماہ اہم قرار دیتے ہوئے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے گفتگو میں کہا ہے کہ 2سے 3 ماہ وفاقی حکومت کے لئے اہم ہیں، 2 سے 3 ماہ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن صوبائی حکومتیں قائم رہیں گی.

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی کی سپورٹ جس دن ختم ہوگی اسی دن شہبازشریف مصیبت میں ہوں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مستقبل نظر نہیں آرہا ، انٹرنیشنل قوتیں چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآئیں۔

    معاشی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ عوام جب چاہیں گےتب معاشی صورتحال درست ہوجائےگی۔

  • ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کیا ہوسکتا ہے؟ منظور وسان  کی بڑی پیش گوئیاں

    ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کیا ہوسکتا ہے؟ منظور وسان کی بڑی پیش گوئیاں

    کراچی : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کی پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے ممکن ہے قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے ، کیئرٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کی سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر سے متعلق بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں۔

    سینئر رہنما نے پیش گوئی کی کہ ملک میں دو یا ڈہائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے،اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ،اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے،سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں۔

    انھوں نے کہا کہ سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں انکے لئے حالات اچھے نہیں، ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے، مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں، پی ٹی آئی والےعقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں،انکو اس حد نہیں جانا چاہیے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو۔

    انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو سمجھداری سے کام لینا چاہئیے، ان کو نیچے آنا ہی پڑیگا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔

    سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہیں تو یہ ملک ہے اگر سیاستدان نہیں تو یہ ملک بھی پہرنہیں چل سکےگا، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔

    انھوں نے بتایا پاکستان میں بنگلادیش والی صورتحال کا کوئی خطرہ نہیں ہے، بنگلادیش میں ایک زبان بولنےوالےاوریہاں کئی زبان بولنے والے ہیں۔

  • ’بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں‘

    ’بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں‘

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی سندھ کے سینئرنائب صدر منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سوچتے ہیں کہ دھمکیوں سے شاید کنٹرول کرلیں گے مگر اب ایسا نہیں، بانی پی ٹی آئی فائدے کے بجائے نقصان میں جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شیرافضل مروت کی آپس میں نوراکشتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

    منظوروسان نے کہا کہ کچھ عرصے کیلئے مروت قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیگا، شیر افضل مروت دوبارہ الیکٹ ہوکر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرے گا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں۔

  • بانی پی ٹی آئی  سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    خيرپور : پی پی رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا "دونوں کا ٹکراؤ” نظر آرہا ہے، جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں دھمکیوں سے کنٹرول کرلیں  گے لیکن ایسا نہیں، اوپر سے بھی دھمکی برداشت نہیں کی جارہی۔

    منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ "دونوں کا ٹکراؤ” نظر آرہا ہے جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ، پی ٹی آئی کے بانی کو فائدے کے بجائے گھاٹے میں جانا پڑسکتا ہے۔

    شیر افضل مروت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت اور تحریک انصاف کے بانی  کے درمیان نورا کشتی ہے، کچھ عرصےمیں شیرافضل مروت قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے اور پھر دوبارہ الیکٹ ہوکر ان کے ساتھ کام کریں گے۔

  • آزاد امیدوار الیکشن جیت کر کس جماعت میں شامل ہوں گے؟ بڑی پیش گوئی

    آزاد امیدوار الیکشن جیت کر کس جماعت میں شامل ہوں گے؟ بڑی پیش گوئی

    خیر پور: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے آزاد امیدواروں کے جیت کر پی پی میں شامل ہونے کا خواب دیکھ لیا۔

    تفصیلات پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں نے خواب دیکھا ہے آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلزپارٹی میں آئیں گے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے کلین سوئپ کرے گی، پنجاب اور بلوچستان سے بھی پیپلزپارٹی کافی سیٹیں لے گی، آزاد امیدوارملا کر پیپلز پارٹی کو اکثریت ہوگی بلاول ہی وزیراعظم ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے پیش گوئی کی کہ نواز شریف وزیر اعظم کے لئے مریم نواز کا نام دے سکتے ہیں، مریم نواز کے نام پرن لیگ کی پارٹی میں اختلافات ہوں گے۔

  • نواز شریف خود وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے، پھر کون ہوگا وزیراعظم ؟ بڑی پیش گوئی

    نواز شریف خود وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے، پھر کون ہوگا وزیراعظم ؟ بڑی پیش گوئی

    خیر پور : پی پی رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف خود وزیراعظم کےامیدوار نہیں ہوں گے، وہ مریم نواز یا شہبازشریف کوموقع دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایشو کھڑا کرلیں الیکشن ملتوی ہویہ ناممکن ہے، 8 تاريخ آخری ہے، الیکشن 8 فروری کوہی ہوں گی۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونےکا ایک پیسے کابھی چانس نہیں ، وقت پر ہوں گے، جو عوام میں نہیں جانا چاہتےتھے وہی افواہ پھیلا رہےہیں الیکشن ملتوی ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ بلے والے آزاد امیدوار بلاول بھٹو کو ہی ووٹ دیں گے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، پنجاب میں پہلے پوزیشن مضبوط نہیں تھی اب بڑھ رہی ہے، سندھ اور بلوچستان میں پہلے سے پیپلزپارٹی مضبوط ہے۔

    انھوں نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خود وزیر اعظم کے لیے امیدوار نہیں ہوگا، نواز شريف مریم نواز کو زیادہ تر چانسز دینے کی کوشش کرے گا ، نوازشریف دوسرے نمبر پر شہباز شریف کووزارت عظمیٰ کے چانس دے گا۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ نواز شريف دکھاوے کے لیے شوکر رہا ہے، مقابلہ سخت ہوگا لیکن نواز شريف وزيراعظم نہیں بلاول ہی وزیر اعظم بنیں گے۔

    رہنما پی پی نے پیش گوئی کی وزيراعظم کیلئےمستقبل میں شہباز ،بلاول یا بلاول اور مریم میں مقابلہ ہوسکتا ہے۔

    جی ڈی اے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا کوئی وجود نہیں، کوٹ ڈیجی اور خیرپور میں ان کو امیدوار نہیں مل سکے۔

  • 10 دن بہت  اہم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    10 دن بہت اہم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    خیر پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے 10 دن اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ تو طے ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات ہوں گے مگر10دن اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے ،یہ تو طے ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

    ججزکےاستعفوں کے حوالے سے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ججزکےاستعفےمستقبل کےلیےاچھاثابت نہیں ہوگا، احتساب سب کاہوناچاہیےاورسب دیکھ رہےہیں احتساب ہورہاہے۔

    منظور وسان نے کہا کہ ن لیگ پہلے کی طرح اب مقبول نہیں ، دیگرجماعتوں سےناراض لوگوں کے آنےسےپی پی کو فائدہ ہورہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت عظمی کے لیے پہلے مقابلہ سخت دکھائی دے رہا تھا مگر اب نہیں، اب صورتحال بلاول بھٹو کے حق میں جا رہی ہے، عوام کی خواہش ہے کہ اب نوجوان آگےآئیں۔

    الیکشن کے بعد بننے والی حکومت سے متعلق رہنما پی پی نے کہا کہ الیکشن جیتنےکےبعدپتہ لگےگامضبوط حکومت بنےگی یااتحادی۔