Tag: منظور وسان

  • اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی سیاسی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی سیاسی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے مزید سیاسی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے تاہم فضل الرحمان صدرنہیں بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہ ہے کہ میں نےخواب دیکھا ہے الیکشن8 فروری کوہوں گے اور آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اتحاد سے متعلق منطوروسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحادنہیں بلکہ سخت مقابلہ ہوگا۔

    فضل الرحمان کے حوالے سے پی پی رہنما نے پیش گوئی کہ فضل الرحمان اچھےآدمی ہیں مگر وہ صدرنہیں بنیں گے، ہوسکتا ہے پہلے کی طرح مولانا کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنیں۔

    انتخابات میں پی ٹی آئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلےکے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

    نئے سال کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ نیا سال ملک اورسیاست کےلیے2023 سےبہترہوگا اور نیاسال معیشت،امن وامان کیلئےبھی اچھاثابت ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سال2024میں اب پرانی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔

  • الیکشن کی تاریخ کا اعلان : منظور وسان نے بڑا دعویٰ کردیا

    الیکشن کی تاریخ کا اعلان : منظور وسان نے بڑا دعویٰ کردیا

    خیرپور : پیپلز پارٹی کے رہنمامنظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو کے دباؤ پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا کراچی سے سفر شروع ہوا، یقیناً بلاول صاحب کا پریشر تھا تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا، الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے یا بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہی۔

    نواز شریف کی واپسی پر پی پی رہنما نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں یہ اکتوبر میں ہی پتہ چلے گالیکن آنا تو پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کیساتھ ن لیگ بھی شامل ہوسکتی ہے لیکن جی ڈی اے ختم ہوچکی ہے ان کا کوئی مستقبل نہیں۔

    منظور وسان نے کہا کہ کہ عوام پر بھروسہ ہے، اگر اللہ اور عوام نے چاہا تو جیت کر آئیں گے ، نگران حکومت 4ماہ کےلئے ہے ،مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔

    احتساب کے حوالے سے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جاتا ہے تو جو اچھا نہیں۔

  • عام انتخابات کے حوالے سے منظور وسان کی بڑی  پیش گوئی

    عام انتخابات کے حوالے سے منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے الیکشن کمیشن ممبر سے ملاقات کی ، جس میں عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

    اس موقع پر منظور وسان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے،سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں ، ایم کیو ایم تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، یہ سیاسی جماعتوں کیساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

    منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں تاہم عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے لیکن ہم نے جیلوں میں بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج کل مجھے نیند نہیں اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔

  • نگران وزيراعظم کون ہوگا ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    نگران وزيراعظم کون ہوگا ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    خیر پور : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ نگران وزيراعظم کوئی صحافی بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کےسینئررہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر قسمت کی دیوی ہمیشہ مہربان رہی ہے، نگران وزيراعظم کوئی صحافی بھی ہوسکتا ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کا کوئی مستقل نہیں، پہلے ہنی مون ٹائپ 7 دن کی جیل کاٹ کر آئے ابھی اصل جیل ہوگی۔

    پی پی رہنما نے کیا کہ پیپلزپارٹی کا اتحاد اے این پی اور بلوچستان کی کچھ پارٹیوں سےہوسکتا ہے۔

    گذشتہ روز منظور وسان نے کہا تھا کہ جی ڈی اے ٹوٹ چکی جو لوگ بچے ہیں کچھ پیپلز پارٹی میں کچھ ن لیگ میں شامل ہوں گے، پاکستان کیلئےجان بھی حاضرہے40کروڑ کا جھنڈا تو کچھ بھی نہیں۔

  • منظور وسان نے پاکستان کیلئے ایک بار پھر خواب دیکھ لیا

    منظور وسان نے پاکستان کیلئے ایک بار پھر خواب دیکھ لیا

    خیرپور: اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کےسینئررہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ میرا خواب عوام کیلئے اچھا ہو یا نہ ہو، پاکستان کیلئے اچھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کےسینئررہنما منظور وسان نے پاکستان کیلئے ایک بار پھر خواب دیکھ لیا۔

    منظور وسان نے کہا کہ میرا خواب عوام کیلئے اچھا ہو یا نہ ہو، پاکستان کیلئے اچھا۔

    انتخابات کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، حکومت بدھ کو ختم ہوجائے گی، نگراں سیٹ اپ فروری 2024 سے بھی آگے جائے گا، نگراں حکومت انتخابات کرانے کے علاوہ بھی کچھ کرسکتی ہے۔

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سیکریٹ ایکٹ عوام کےمفاد میں نہیں ایسا بل نہیں ہونا چاہئے جس سے عوام متاثر ہو۔

    منظور وسان نے مزید بتایا کہ جی ڈی اے ٹوٹ چکی جو لوگ بچے ہیں کچھ پیپلز پارٹی میں کچھ ن لیگ میں شامل ہوں گے، پاکستان کیلئےجان بھی حاضرہے40کروڑ کا جھنڈا تو کچھ بھی نہیں۔

  • منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا ، اہم پیش گوئی

    منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا ، اہم پیش گوئی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کےسینئررہنما منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔

    منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوتےنظرنہیں آرہے، ممکن ہےنگراں سیٹ اپ تین ماہ سے دوسال تک چلے۔

    پی پی رہنما نے پیش گوئی کی کہ اس انتخابات میں دہشت گردی بھی زیادہ ہوتی نظرآرہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت پیپلزپارٹی کےخلاف ایم کیوایم، ن لیگ، جی ڈی اے اور جے یوآئی کا اتحاد بن سکتا ہے، پی پی مخالف اتحاد میں فضل الرحمان کا کردار ہوگا۔

  • آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پی پی یا ن لیگ کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں۔

    انتخابات کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے کیونکہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرے گا، بچے گا کوئی نہیں، بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے اور کچھ اندر جائیں گے کچھ باہر آئیں گے۔

    پی پی رہنما نے بتایا کہ نئی مردم شماری پر انتخابات کروائے گئے تو مشکل ہوگی، نئی مردم شماری پر انتخابات میں 8 سے 10 ماہ لگ جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں۔

    منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پی پی یا ن لیگ کاہوگا۔

  • ملک کا مستقبل کیا ہوگا ؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    ملک کا مستقبل کیا ہوگا ؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم عام انتخابات 6 ماہ سے 1 سال تک ملتوی ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    مشیر زراعت نے انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آرہے، 6 ماہ سے 1 سال تک ملتوی ہوسکتے ہیں، پہلےاحتساب کےلئے وقت مانگا جائے گاپھر الیکشن کرائے جائیں گے۔

    پرویز الہی سے متعلق منظوروسان نے کہا کہ پرویز الٰہی پر کیسز بناکر اسے خوامخواہ اہمیت دی جارہی ہے۔

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیر اعظم نہیں بنیں گے، عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہے گا اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔

  • عمران خان اور عام انتخابات سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    عمران خان اور عام انتخابات سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے اور بظاہر عمران خان کا کھیل ختم ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عمران خان اور عام انتخابات پرنئی پیشگوئی کردی۔

    منظور وسان نے کہا کہ مئی کا آخری ہفتہ بڑاخطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتاجارہا ہے، ان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکوالیکشن کرائے لیکن اب ملک کےحالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔

    پی پی رہنما نے بتایا کہ ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ایمرجنسی سے آگے بھی بات جا سکتی ہے، ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے یا آئین میں ترمیم کرکےالیکشن مزیدایک سال کے لئےآگے بڑھایاجائے۔

    منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کسی اورطرف جارہے ہیں، سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کےساتھ سوچ سمجھ کرفیصلے لینےچاہئیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری ، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    عمران خان کی گرفتاری ، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے تمام سیاسی خواب درست ہوتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ سب کے ساتھ گڑبڑ ہونے والی ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے احتساب کی طرح سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

    پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے صوبائی میشر زراعت نے کہا کہ 2صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہیں دیکھ رہا، ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات ہوں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں ہوں گے، 75 سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ اب ہونے والا ہے۔