Tag: منظور وسان

  • عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب

    عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے، منظور وسان کا نیا خواب

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان کی نا اہلی کا خواب دیکھ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پی پی رہنما منظور وسان نے نیا خواب دیکھا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے۔

    منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے پرانے کیس بھی کھل جائیں گے، وہ نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

    منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان جب نااہل ہو کر جیل جائیں گے تو ان سے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے، عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے سب سے پہلے خود کی گرفتاری دینی پڑتی ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ نچلے گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فی صد بڑھائی جائیں، مزدوروں کی مزدوری میں بھی اضافے کا اعلان کیا جائے۔

  • ’عمران خان اس سال سندھ یا بلوچستان کی جیل میں ہوں گے‘

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے متعلق پیش گوئی کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان کے لیے مشکل ہی مشکل نظر آرہی ہے وہ اس سال بلوچستان یا سندھ کے کسی جیل میں ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ جب بی اے پی اور ایم کیو ایم ان کو دی جارہی تھی تب انہوں نے کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، 31 نشستوں سے انہیں 152 سیٹیں بنا کر دی گئیں۔

    منظور وسان مزید کہا کہ ’ایسا ہی ہوتا ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی۔‘

    واضح رہے کہ نومبر میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان کی مچھ جیل میں مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اخترمینگل نےوعدہ لیا ہےعمران خان کوگرفتار کیا تو مچھ جیل میں رکھیں گے کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو عمران خان گرفتار ہو چکاہوتا اور فتنہ سر نہ اٹھاتا۔

    راناثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان کے پاس اختیارات تھے اسی لیے انہوں نےجھوٹےکیسز بنوائے وہ اب جھوٹ کہتے ہیں نیب پر ان کےاختیارات نہیں تھے انہوں نے نےآخری حدتک مجھےانتقام کانشانہ بنانےکی کوشش کی۔

  • ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے ؟ منظور وسان  کی  بڑی پیش گوئی

    ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے ؟ منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

    منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ مجھے ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوتے نظر آرہے ہیں اور عام انتخابات پی ڈی ایم کے رضا مندی سے ہوں گے۔

    عمران خان کے حوالے سے مشیرزراعت نے کہا کہ کیسز سامنے آئیں گے تو عمران خان کو پریشانی کا سامنا ہوگا تاہم بلاول بھٹو وزیراعظم ضرور بنیں گے۔

    یاد رہے مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا آئندہ انتخابات میں عمران خان نظر نہیں آتے ، جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا ، انتظار کرنا پڑے گا۔

  • 15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، خطرناک پیش گوئی

    15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، خطرناک پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے عمران خان لانگ مارچ اسلام آباد تک نہ لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کوئی نہ کوئی بھانہ بناکراچانک لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔

    مشیرزراعت منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ 29 نومبرتک مجھے عمران خان اور سیاستدانوں کیلئے دن اچھے نظر نہیں آرہے ہیں، 15نومبرتک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا کچھ اور ہی ہے ، وہ نہ الیکشن چاہتے نہ ہی لانگ مارچ اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ حالات خراب ہوں اور ملک میں مارشل لالگے،عمران خان کو خوف ہے موجودہ حکومت کہیں ان کے کرپشن کےکیسز نہ کھول دے۔

    منظوروسان نے کہا کہ آگے چل کر کے بہت سےساتھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے،جو لوگ عمران خان کولائے وہی عام انتخابات قریب آتے ہی چھوڑجائیں گے۔

  • نیب نے منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری بند کردی

    نیب نے منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری بند کردی

    کراچی : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سےزائداثاثےبنانےکی انکوئری بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نےمنظوروسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری بند کردی ہے کیونکہ ان کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ منظوروسان کے خلاف یہ انکوئری مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔

    نیب کےجواب کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹادی، منظور وسان کےخلاف آمدن سےزائداثاثےبنانےکی نیب انکوائری کر رہا تھا۔

  • سپریم کورٹ نے منظور وسان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے منظور وسان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے منظور وسان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ، الیکشن ٹربیونل نے اقامہ ہولڈر ہونے پرمنظور وسان کے کاغذات مسترد کیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف منظور وسان کی اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے منظور وسان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

    عدالت نے کہا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ منظور وسان کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، کاغذات نامزدگی جب بھی جمع ہوں تو اعتراضات کا آزادانہ جائزہ لیا جائے۔

    خالد جاوید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ بدنیتی پر اثاثے چھپانا ہی نااہلی کی وجہ بن سکتا، منظور وسان نے اقامہ بدنیتی کی بنیاد پر نہیں چھپایا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے اقامہ ہولڈر ہونے پرمنظور وسان کے کاغذات مسترد کیے تھے، جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

    بعد ازاں منظور وسان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ، منظوروسان نے پی ایس 27 کوٹ ڈیجی سے 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، 2018میں آر او نے منظور وسان کا انتخابی فارم بحال کیا تھا اور آر او کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل نے کالعدم قرار دیا تھا۔

  • عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا؟  بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے عمران خان اور اس کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اوراس کی جماعت کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی ، کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے ، مہنگائی ملک میں 2 سال سے ہے، بہت جلد کنٹرول ہوجائے گا۔

    تحریک انصاف کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا تھا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔

  • اگلی حکومت عمران خان کی ہوگی یا نہیں؟ بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    اگلی حکومت عمران خان کی ہوگی یا نہیں؟ بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

    کراچی : مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آئندہ انتخابات میں عمران خان نظر نہیں آتے ، جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا ، انتظار کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا ، اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا ، عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی کیونکہ جو موقع عمران خان کو دیا گیا وہ اس سے کچھ حاصل نہ کر سکے۔

    پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، اب ان کے ساتھی بھی جولائی میں ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

    آئندہ انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2023میں بلاول بھٹو یا ن لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے، اتحاد بھی ہوسکتا ہے، ملک میں عام انتخابات اپریل 2023میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

    منظور وسان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے خلاف کرپشن کیسزکی انکوائری کر کے پھر نیب قانون لایا جاتا ، پانی کے معاملے پر سندھ کےساتھ زیادتی ہورہی ہے،کپاس اور گنا جل رہا ہے۔

  • منظور وسان کی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    منظور وسان کی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے اور مخالفین کوشکست دیں گے۔

    منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے ، مہنگائی ملک میں 2 سال سے ہے، بہت جلد کنٹرول ہوجائے گا۔

    تحریک انصاف کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔

    عمران خان نےملک کوبہترطریقے سے نہیں چلایا،زراعت تناہ ہوئی، عمران حکومت میں ڈالر مہنگا ہوا، لوگوں کو نہ گھر ملے اور نہ ہی نوکریاں۔

    پی ٹی آئی ایسی پارٹی ہے جو جلدی بنتی ہے اور جلدی ٹوٹ جاتی ہے ، جس کی وجہ سے عمران خان اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کا کہنا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی لیکن صورتحال میں خسارہ عمران خان کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے اور گھر میں رہ کرپکڑدھکڑ کی ویڈیو وائرل کرتے رہیں گے۔

    شیخ رشید کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے، جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو، میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں رہا ہوں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، نمائش چورنگی اس لئے بند ہے کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے،منظوروسان

    ان کا کہنا تھا کہ موجوہ صورتحال میں لگتا ہے حکومت ہل گئی ہے ، پہلے کہا تھا انتخابات فروری تک ہو جائیں گے، اب حالات بتا رہے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی، اس ساری صورتحال میں خسارہ عمران خان کا ہوگا۔