Tag: منظور وسان

  • پی ٹی آئی والے جیلوں میں ! منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا

    پی ٹی آئی والے جیلوں میں ! منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا

    کراچی : مشیرزراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں ، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرزراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں اور مجھے نظر آرہا ہے کہ اب شاید جیلوں میں جگہ بھی کم پڑ جائے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بہت سے لوگ 5 دن میں ملک سے باہربھاگ جائیں گے اور کچھ لوگ راستےمیں پکڑےجائیں گے، پی ٹی آئی والوں کو میں جیلوں میں کھانا کھلاؤں گا ،انتظام کرلیا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ جب ہمارا احتساب ہورہا تھا تو یہ خوش ہوتے تھے، اب ان کااحتساب ہونے جارہا ہے توعمران خان ناراض ہیں، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے، پی ٹی آئی والوں کے بہت کیسز کھلنے والے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران پہلے ہم سے حساب مانگتے تھے، اب ہم گھڑی اور ہار کا حساب مانگ رہےہیں ، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔

  • اگلا صدر کون ہوگا؟ زرداری یا مولانا فضل الرحمان، بڑی پیش گوئی

    اگلا صدر کون ہوگا؟ زرداری یا مولانا فضل الرحمان، بڑی پیش گوئی

    کراچی : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ میں ایوان صدر میں آصف علی زرداری کو دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ میں ایوان صدر میں آصف علی زرداری کو دیکھ رہا ہوں۔

    عمران خان اور پی ٹی آئی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل بہت خراب دیکھ رہاہوں، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ باہر چلے جائیں گے جبکہ بہت سےلوگ جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، صرف طے کرنا ہے کہ ان کو کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔

    انتخابات سے متعلق مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ الیکشن 6 یا 8 ماہ بعد ہوسکتے ہیں تاہم عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہوں گے اور جو جیت کر آئے گا اسے حکومت میں موقع دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی جو عمران خان کے ساتھ ہیں ہوسکتا ہے 6 ماہ بعدنظر بھی نہ آئیں، کون کس میں ملوث تھا،کس نےکرپشن کی اب سب سامنے آئے گا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو بھی رونا نہیں چاہیے احتساب سب کا ہوگا، احتساب نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکے گا ، احتساب ضروری ہے۔

  • ق لیگ اور ایم کیو ایم  حکومت سے الگ ہوجائیں گی، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوجائیں گی، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے 24مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم کے حکومت سے الگ ہونے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 24مارچ کےبعدق لیگ،ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوجائیں گی اور دونوں جماعتیں اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کوجیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    مشیر زراعت سندھ نے کہا ہوسکتاہےکہ عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت بنے، شہبازشریف وزیراعظم ہونگے،پھرعام انتخابات کروائے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ،حلوہ تیار ہے ، دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا مقصدعمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پی پی رہنما نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔

    مشیر زراعت سندھ نے مزید کہا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

  • 28 مارچ سے پہلے کیا ہوگا ؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    28 مارچ سے پہلے کیا ہوگا ؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    اسلام آباد : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈرہا ہے، مگران کی گیم اوورہوچکی ، ان کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے اور شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔

    مشیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

    پی پی رہنما نے پیش گوئی کی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ، اچھی بات ہے لیکن قومی حکومت آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔

    منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اب کسی کوکچل نہیں سکتا کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں۔

    گذشتہ روز مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا،عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اتحادی جماعتوں کے حوالے سے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جس کا پلڑا بھاری ہوگا اتحادی اس کے پاس جائیں گے، اس بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے۔

  • وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ منظور وسان نے  خواب دیکھ لیا

    وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

    حیدرآباد: مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے حکومت کے جانے سے متعلق خواب دیکھ لیا اور پیش گوئی کی کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا،عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ٹنڈوجام میں تقریب کےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی حکومت کا کام اتر جائے گا۔

    منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ نہ جلوس ہوگا نہ جلسے، اس سے پہلے ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا اور عدم اعتماد سے پہلے ہی تمام معاملات طے ہوجائیں گے۔

    اتحادی جماعتوں کے حوالے سے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جس کا پلڑا بھاری ہوگا اتحادی اس کے پاس جائیں گے، اس بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کےساتھ جوکچھ ہورہاہے،اچھا نہیں ہورہا، جوبھی ہوگاعوام کےحق میں ہوگا۔

    عام انتخابات سے متعلق منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی ہوسکتےہیں اورتاخیربھی ہوسکتی ہے، 28مارچ سے پہلے بہت اہم اوربڑے فیصلےہوں گے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری پرانی اتحادی جماعت ہے، ایم کیو ایم کے اتحاد سے سندھ کے رہنے والوں کو نقصان نہیں ہوگا،

    صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گے ، جمہوریت چلے گی اورپولیٹیکل سسٹم چلے گا لیکن عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کو زبردستی اغواکرنیوالی باتوں میں صداقت نہیں، ایسے الزامات سے لگ رہا ہے ،عمران خان کو ممبران پر خود اعتماد نہیں۔

  • 23اور27مارچ کے درمیان کیا ہونے والا ہے؟  منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

    23اور27مارچ کے درمیان کیا ہونے والا ہے؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

    کراچی: مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 23 مارچ اور 27 کے درمیان بہت کچھ ہونے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے بیان کہا کہ شیخ رشید کے بیان اورمن گھڑت کہانیاں سن کرحیرت ہوتی ہے ، ان کا مستقبل مجھے خراب نظرآرہا ہے۔

    منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ 23 مارچ اور 27 کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے۔

    گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فروری اور مارچ حکومت کیلئے اہم ہے اور فروری اور مارچ میں وزيراعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔

    چند روز قبل بھی منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

  • نواز شریف کی واپسی اور عمران خان کی حکومت،  منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

    نواز شریف کی واپسی اور عمران خان کی حکومت، منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

    خیرپور: پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 3ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان یہ نہیں کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا یہ کہے گا میرا کیا قصورہے اور نوازشریف مارچ کے بعد آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے جانے والے ایسے بیان دیتے ہے، عمران خان کواب معلوم ہوگیا ہے لانے والوں نے بغاوت کرلی ہے، اقتدار کے ہٹنے سے پہلے ایسی باتیں ہوتی ہیں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراالگ الگ پارٹیوں میں شمولیت کریں گے ، الیکشن کے بیچ میں قومی حکومت بنائے جائے گی، جس کا کام صاف الیکشن کروانا ہوگا، صاف الیکشن سے اندرونی اوربیرونی مسئلوں کاحل ہے وہ سب سمجھ چکے ہے۔

    عمران خان کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہےگاکہ مجھے کیوں نکالا یہ کہےگامیراکیاقصورہے، صدارتی نظام کی افواہیں ہیں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ نوازشریف مارچ کے بعد آئے گااس سےپہلے نہیں آئے گا، 3ماہ اہم ہیں اور اس میں بہت کچھ ہونےوالاہے

    ان کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں کھاد موجود ہے، وفاق کی جانب سےکوٹا نہیں دی گئی، پی ڈی ایم اورپاکستان پیپلزپارٹی بیچ میں مل کر تحریک چلائیں گی۔

  • سال 2022 خطرناک ،  منظور وسان کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

    سال 2022 خطرناک ، منظور وسان کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2022 خطرناک ہے ، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، آئندہ 3 ماہ اہم ہیں،سال 2022 خطرناک ہے۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، 2022 میں جنرل الیکشن ہوں، انتخابات میں عمران کی پارٹی سے کوئی سیاسی رہنما ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں اسکینڈل ہی اسکینڈل ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیاہے، عمران خان حکومت نے3سالوں میں کچھ نہیں کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، مرکزمیں ن لیگ سےمقابلہ سخت ہوگا،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں ہے،پی ڈی ایم کمزورہوچکی ہے۔

  • منظور وسان کی بڑی پیشگوئی ، نواز شریف کی واپسی کا بتا دیا

    منظور وسان کی بڑی پیشگوئی ، نواز شریف کی واپسی کا بتا دیا

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے ، 3ماہ بڑے اہم ہے، نوازشریف واپس آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 3سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے، ہوسکتا ہے 5 سال پورے ہوں چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آسکتا ہے، جس کاکام الیکشن کراکر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہوگا۔

    صوبائی وزیر نے کہا 3ماہ بڑے اہم ہیں،نوازشریف واپس آسکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوزآئیں گی ویڈیوزبھی آئیں گی۔

    اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کی نیب انکوائری پر منظوروسان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،
    عدالت نے ریمارکس میں کہا نیب نےعدالت میں کہاتھاانکوائری بندکی جارہی ہے، اس سےمتعلق رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا انکوائری نیب سکھرمنتقل کی جارہی ہے، رپورٹ بھی سکھرمیں جمع کرادیں گے ، جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ
    آپ کوانکوائری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کرنی ہے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پرانکوائری جاری رکھنے یابندکرنےسےمتعلق جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 24دسمبرتک ملتوی کردی۔

  • منظور وسان  کی  ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی

    منظور وسان کی ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی

    نواب شاہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔

    مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں، عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے نیب مقدمات کے سے متعلق کہا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جوخودختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعہ انتہائی افسوناک ہے ، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ان کی موت پر بہت افسوس ہوا۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں اور پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔