Tag: منظور وسان

  • آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ کی حکومت، منظور وسان  کی بڑی پیشگوئی

    آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ کی حکومت، منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں اور پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں۔

    ،مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا یہ مہینہ مجھے خطرناک لگ رہا ہے، مجھے کپتان کامستقبل خراب اورکھلاڑیوں کا مستقبل اچھا نظرآرہا ہے کیونکہ کچھ وزرا عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی، تبدیلی کی ابتدا ہمیشہ بلوچستان سے ہوئی، بلوچستان کے بعد پنجاب اورپھرمرکز کی باری آنے والی ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرنوکریوں سےنکالےگئےملازمین کوبحال کریں گے، نکالےگئےملازمین کوبحال کرنا اگر جرم ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے، پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تو اتحاد میں جانے کا سوچیں گے۔

  • پینڈورا باکس کے بعد۔۔۔۔۔ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کردی

    پینڈورا باکس کے بعد۔۔۔۔۔ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کردی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پینڈورا باکس کے بعد ایک اور سوئٹزرلینڈ لیک آنے کی پیشگوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا پیپرزکے لیے سیل بنادیاگیا مگرسربراہ وزیراعظم ہیں۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ جن کی کمپنیاں نکلی ہیں ان کو کمیٹی میں بلایا جائے گا، تمام لوگوں کو کلین چٹ دی جائے گی اور جن کی کمپنیاں ہیں وہ نہیں بتائیں گے کہ منی ٹریل کیا ہے۔

    پی پی رہنما نے پیشگوئی کی کہ پینڈوراباکس کے بعدایک اور سوئٹزرلینڈ لیک بھی آئے گی ، اس حکومت کا کام ہے عوام کو الجھائے رکھو۔

    گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے، پنڈورا پیپرز کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے، ایسا نہ ہو نواز شریف جیسا اس حکومت کا بھی ہو۔

    وزیر کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے، عمران خان پنڈورا پیپرز میں شامل وزرا کو کلین چٹ دے دیں گے۔

  • آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس: منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع

    آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس: منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری کیلئے نیب کو ایک ماہ کی مہلت دے دی اور منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ نیب نے عدالت میں کہا تھا انکوائری بند کی جارہی ہے، کہاگیا نیب ہیڈکوارٹر کو انکوائری بند کرنے کیلئے بھیج دیا ہے تاہم معاملہ ابھی تک التوا کا شکار ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا انکوائری پراب تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند نہیں کررہے، ان کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں،چیئرمین کوکہیں فیصلہ کریں ، جس کے بعد عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

  • منظور وسان کی آئندہ انتخابات کے حوالے سے  بڑی پیشگوئی

    منظور وسان کی آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بارپھر پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹوکامستقبل دیکھ رہاہوں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ کووفاق سےشکایات ہیں، پانی اوربجلی سمیت دیگرچیزوں میں سندھ کونظراندازکیاجارہاہے، کھلامیدان کسی کیلئےنہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہا حکومت میں آکرنوکریوں سےنکالےگئےملازمین کوبحال کرینگے، نکالےگئےملازمین کوبحال کرنااگرجرم ہےتویہ ہم کرتےرہیں گے،پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تواتحادمیں جانے کا سوچیں گے۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بڑی پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف سال2022 تک واپس نہیں آئیں گے اور عمران خان جس تیزی سے آئے ، اسی تیزی سے واپس چلے جائیں گے۔

    الیکشن کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سال2022کےآخرمیں ملک میں عام انتخابات ہوتےدیکھ رہاہوں، الیکشن سال 2022کےاگست،ستمبر یا اکتوبرمیں ہوسکتےہیں۔

  • منظور وسان کی نواز شریف اور عمران خان کے حوالے سے بڑی پیشگوئیاں

    منظور وسان کی نواز شریف اور عمران خان کے حوالے سے بڑی پیشگوئیاں

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بڑی پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سال2022 تک واپس نہیں آئیں گے اور عمران خان جس تیزی سے آئے ، اسی تیزی سے واپس چلے جائیں گے۔

    سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال2022 تک نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے اور عمران خان جس تیزی سےحکومت میں آیا تھا اسی تیزی سےواپس جائےگا۔

    الیکشن کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سال2022کےآخرمیں ملک میں عام انتخابات ہوتےدیکھ رہاہوں، الیکشن سال 2022کےاگست،ستمبر یا اکتوبرمیں ہوسکتےہیں۔

    آئندہ انتخابات میں جیت سے متعلق پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلزپارٹی آگےآئےگی اور ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی جیتےگی، آئندہ انتخابات میں مقابلہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں ہوگا جبکہ ایم کیو ایم اورجماعت اسلامی تقسیم ہوجائیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کراچی میں بھی جیتے گی، پہلے سے زیادہ سیٹیں لےگی تاہم آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کراچی سےایک سیٹ بھی مشکل سے جیتے گی۔

    مشیر  زراعت نے کہا کہ یہ سیاست ہےہی بچوں کاکھیل، اب بوڑھوں کانہیں ہے، مولانا صاحب اورہم اب آرام کریں گے،بچےآگےآئیں گے۔

  • 2023 میں وزیراعظم کون ہوگا؟ منظور وسان نے بڑی  پیش گوئی کردی

    2023 میں وزیراعظم کون ہوگا؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے اور عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور پی ڈی ایم کو ایم آر ڈی کہہ دیا۔

    منظور وسان نے سیاسی حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے اور بلاول 2023 کے وزیر اعظم ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کیا پی پی ہی اپوزیشن کی سلیکٹیڈ ہے؟ جس پر پی پی رہنما نے جواب دیا کہ اس بات پر نہ جائیں سلیکٹیڈ سلیکٹڈ، ہر دفعہ کوئی نہ کوئی تو سلیکٹڈ ہوتا ہے۔

    اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں منظور وسان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری میں 4 مئی تک توسیع کردی تھی۔

    دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، انکوائری بند کرنے کی سفارش ہیڈ کوارٹر ارسال کردی اور جواب کا انتظار ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے نیب حکام کو جواب کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

  • مستقبل کی پیش گوئی اور خواب دیکھنے والے منظور وسان کی ضمانت میں توسیع

    مستقبل کی پیش گوئی اور خواب دیکھنے والے منظور وسان کی ضمانت میں توسیع

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی حفاظتی ضمانت میں چودہ مئی تک توسیع کردی اور نیب کوانکوائری مکمل کرنے کے لیے آٹھ ہفتےکی مہلت بھی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی ، رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان اورڈائریکٹر نیب سکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

    ڈائریکٹرنیب نے بیان میں کہا منظوروسان پر بےنامی جائیدادیں رکھنےکاالزام ہے، انکوائری مکمل کرنےکےلیے مہلت دی جائے،جس پرچیف جسٹس نےوقت دیتے ہوئے کہا ایسا نہ ہو کھودا پہاڑ، نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا والا معاملہ ہو۔

    نیب وکیل نےجواب دیا نیب قوانین میں ترمیم کے باعث منظوروسان کو کچھ ریلیف ملے گا۔

    عدالت نے نیب کوانکوائری مکمل کرنے کے لیے 8 ہفتےکی مہلت دیتے ہوئے منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی۔

    گذشتہ سماعت میں نیب پراسیکیوٹر نے بتایا تھا منظوروسان کے خلاف 42مزیدجائیدادیں ملی ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا تمام جائیدادیں منظور وسان کے نام ہیں،اس کا کیا ثبوت ہے، ہمیں سب پتہ ہے نیب کیا کررہی ہے، پورے سندھ میں گل گلزار ہورہاہے۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے ڈی جی نیب سکھر، کیس آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب سکھر پیش ہوکربتائیں کیاچل رہاہے۔

  • مستقبل کی پیش گوئی اور خواب دیکھنے والے منظور وسان مشکل میں پھنس گئے

    مستقبل کی پیش گوئی اور خواب دیکھنے والے منظور وسان مشکل میں پھنس گئے

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی اور ڈی جی نیب سکھر اور کیس آفیسر کو نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی ، منظور وسان سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا منظوروسان کے خلاف 42مزیدجائیدادیں ملی ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا تمام جائیدادیں منظور وسان کے نام ہیں،اس کا کیا ثبوت ہے، ہمیں سب پتہ ہے نیب کیا کررہی ہے، پورے سندھ میں گل گلزار ہورہاہے۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے ڈی جی نیب سکھر، کیس آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب سکھر پیش ہوکربتائیں کیاچل رہاہے۔

    عدالت نے نیب سے 11 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں بھی11 مارچ تک توسیع کردی ، منظور وسان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئےطلب کیا تھا۔

  • 2020 خطرناک سال ہے ، منظور وسان  کی پیش گوئی

    2020 خطرناک سال ہے ، منظور وسان کی پیش گوئی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2020 خطرناک سال ہے ، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے، نواز شریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئے سال میں تبدیلی کے سورج کا خواب دیکھ لیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2020 خطرناک سال ہے ، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020میں بہت سی تبدیلیاں سامنےآئیں گی، بہت سےلوگ تبدیل اوربہت سےنئےلوگ آئیں گے۔

    نواز شریف کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا نوازشریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے، وہ 2020میں وطن واپس آئیں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا آصف زرداری کاکیس سندھ کاہے،جلدی باہرجانےکیلئےتیارنہیں، سندھ میں کیس کامنتقل ہونابہت ضروری ہے، زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے، ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سختیاں نئی نہیں ،پہلےبھی جیل جاچکےقربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹوکی قیادت میں پی پی عوام کیلئےآواز اٹھاتی رہےگی، ہماری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فتح ہوگی۔

    منظور وسان نے کہا کہ جب تک حکومت تبدیل نہیں ہوتی عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔

    اس سے قبل آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کےرہنما منظور وسان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا منظوروسان کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں اور ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے ریفرنس دائر کرکے رپورٹ12فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

  • منظور وسان  کی وزراء اور پی ٹی آئی  رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئی

    منظور وسان کی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزرا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے2 وزرا کے پیپلزپارٹی سے رابطوں کا دعویٰ کردیا ہے اور کہا جنوری 2020تک عمران خان کومجبورن لندن جاناپڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزرا، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئی کرتے ہوئے سال 2020 حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔

    منظوروسان نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزرا کا پیپلزپارٹی سے رابطوں کا دعویٰ بھی کیا۔

    پی پی رہنما نے وزیراعظم سے متعلق کہا 2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، جنوری 2020 تک عمران خان کو مجبوراََ لندن جانا پڑے گا۔

    جنوری 2020 تک عمران خان کومجبوراََ لندن جاناپڑے گا

    ان کا کہنا تھا جولائی سےپی ٹی آئی کیلئےمشکلات پیداہوناشروع ہوں گی ، وزرا اور پی ٹی آئی کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہیں۔

    بجٹ کے حوالے سے منظوروسان نے کہا حکومت کےلئےبجٹ منظورکرانامشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیداکی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان اچانک وزیر اعظم کےعہدے سے مستعفی ہوں گے ، منظور وسان کی پیش گوئی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے ، لگتا ہے عمران خان اچانک وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوں گے اور موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی۔

    پی پی رہنما نے کہا تھا پارٹی کے فیصلے کے بعدپنجاب سے احتجاج شروع کیاجائےگی ، احتجاجی سلسلہ شروع ہوتےہی مختلف پارٹیاں نکلیں گی۔

    گذشتہ ماہ کے آغاز میں بھی پی پی رہنما نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔