Tag: منظور وسان

  • عمران خان اچانک وزیر اعظم کےعہدے سے مستعفی ہوں گے ، منظور وسان کی پیش گوئی

    عمران خان اچانک وزیر اعظم کےعہدے سے مستعفی ہوں گے ، منظور وسان کی پیش گوئی

    خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی، عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے اور اچانک وزیر اعظم کےعہدے سے مستعفی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے ، لگتا ہے عمران خان اچانک وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوں گے اور موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی۔

    منظور وسان کا کہنا تھا پارٹی کے فیصلے کے بعدپنجاب سے احتجاج شروع کیاجائےگی ، احتجاجی سلسلہ شروع ہوتےہی مختلف پارٹیاں نکلیں گی۔

    پی پی رہنما نے کہا آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع ہوگی، عدالتوں سے پُر امید ہیں۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی، منظور وسان کی پیش گوئی

    یاد رہے رہنما منظور وسان کا کہنا تھا موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے اور عمران خان کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

    گذشتہ ماہ کے آغاز میں بھی پی پی رہنما نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔

  • عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی،  منظور وسان  کی پیش گوئی

    عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی، منظور وسان کی پیش گوئی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔

    پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں ، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

    صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں

    منظور وسان نے کہا بہت جلد حکومت کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے، احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔

    رمضان کے‌ حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ پہلا رمضان ہے جب غریب عوام پانی پر سحر اور افطار کررہی ہے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، گندم میں مٹی افسران ملائیں اور بدنام پیپلزپارٹی کو کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان جوش میں آکر استعفیٰ دے دیں گے، منظور وسان

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔

    انھوں‌ نے کہا تھا کہ جس طرح حکومت ٹویٹر سے چلائی جارہی ہے، اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، وزیر اعظم عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا، پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے، جس سے وزیر اعظم کی اہمیت ختم ہوجائے گی، عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔

  • عمران خان جوش میں آکر استعفیٰ دے دیں گے، منظور وسان

    عمران خان جوش میں آکر استعفیٰ دے دیں گے، منظور وسان

    سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری کرتی ہوئی نظرنہیں آ رہی، عمران خان جوش میں آکراستعفیٰ دے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اس سال بھٹوکی برسی منفردطریقےسےمنائیں گے، حکومت مدت پوری کرتی ہوئی نظرنہیں آ رہی، عمران خان جوش میں آکر استعفیٰ دے دیں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل بھی پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔

    مزید پڑھیں : منظور وسان کی وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی

    انھوں‌ نے کہا کہ جس طرح حکومت ٹویٹر سے چلائی جارہی ہے، اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، وزیر اعظم عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا، پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے، جس سے وزیر اعظم کی اہمیت ختم ہوجائے گی، عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے، تحریک انصاف جو باتیں کر رہی ہے وہ سمجھ سے باہر ہے۔

  • منظور وسان کی وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی

    منظور وسان کی وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق پیش گوئیوں‌ کے لیے مشہور  پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کی ہے، یہ پیش گوئی انھوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کی.

    [bs-quote quote=”2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفیٰ دیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”منظور وسان”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ جس طرح حکومت ٹویٹر سے چلائی جارہی ہے، اس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، وزیر اعظم عمران خان سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا.

    انھوں نے کہا کہ پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے، جس سے وزیر اعظم کی اہمیت ختم ہوجائے گی، عمران خان کی خیبر پختونخوا اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔

    انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے 162ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی

    انھوں نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا اقتدار میں‌ آنا غلطی تھا، 2020 وزیر اعظم عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ عمران خان خود ہی استعفیٰ دیں گے.

    انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے، تحریک انصاف جو باتیں کر رہی ہے وہ سمجھ سے باہر ہے.

  • فضل الرحمٰن اچانک پی پی کو سرپرائز دیں گے، منظور وسان کا دعویٰ

    فضل الرحمٰن اچانک پی پی کو سرپرائز دیں گے، منظور وسان کا دعویٰ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مچ اور اڈیالہ جیل سمیت ملک کی تمام جیلوں کی صفائی مکمل ہوچکی ہے، آئندہ تین  ماہ تمام جماعتوں کے لیے اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ ملک کی تمام جماعتوں کے لیے بہت اہم ہیں، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس والے جیلوں کی ہوا کھائیں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ مچ اور اڈیالہ جیل سمیت پاکستان کی تمام جیلوں کی صفائی ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان دونوں جیل دیکھ چکے ہیں، دوسروں کے لیے جیل جانا مسئلہ ہوگا۔

    رہنما پی پی پی منظور وسان نے کا کہنا تھا کہ جیلوں میں گرمی ہوگی سردی بھی ہوگی اور انچارج میں ہوں گا۔

    منظور وسان نے کہا ہے کہ اعتراز احسن صدر مملکت کے انتخاب کے لیے متفقہ امیدوار ہوں گے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فضل الرحمٰن اچانک پاکستان پیپلز پارٹی کو سرپرائز دیں گے۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا تھا کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا۔

  • نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرے کے ذریعے لندن بھاگ جائیں، منظوروسان

    نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرے کے ذریعے لندن بھاگ جائیں، منظوروسان

    کراچی : رہنماپیپلزپارٹی منظوروسان نےنواز شریف کیلئےنیاخواب دیکھ لیا، ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا ، نواز شریف کیلئے اچھا ہے، عمرےکے ذریعے لندن بھاگ جائیں، ملک میں رہے تو گرمی،جیل کی سختی برداشت نہیں کرپائیں گے۔

    تفصیلات میں مطابق کراچی میں وزیر صنعت سندھ منظور وسان کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بہترفیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے، فیصلے سے تاحیات نااہلی کے درواذے کھل گئے ہیں۔

    منظوروسان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد آنے والا وزیراعظم سب کے قابل قبول ہوگا، نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا۔

    عمران خان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان خوش نہ ہوں حالات ان کےحق میں بھی نہیں ، آگےچل کرعمران خان کومعلوم ہو گا کہ وہ کیسے استعمال ہوا، جام صادق کے وقت جیسی حکومت آئےگی۔


    مزید پڑھیں :  مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی


    وزیر صنعت سندھ نوازشریف کو راہ فرارکانسخہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کیلئےاچھاہےعمرےکےذریعےلندن بھاگ جائیں، ملک میں رہے تو گرمی اور جیل کی سختی برداشت نہیں کرپائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں مزیدمسلم لیگی نوازشریف کو چھوڑجائیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے،  نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قومی احتساب بیورو کا اہم اجلاس، سعد رفیق، نواب وسان اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا حکم

    قومی احتساب بیورو کا اہم اجلاس، سعد رفیق، نواب وسان اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا حکم

    لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں‌ خواجہ سعد رفیق، نواب وسان اور دیگر اہم شخصیت کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں‌ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران اور دیگر کے خلاف ٹنڈوآدم تا روہڑی ماڈرن کمپیوٹر بیسڈ انٹر لاکنگ سسٹم کی تنصیب میں مبینہ بدعنوانی، جنریٹر اور دیگر آلات کی خریدوفروخت میں‌ خوردبرد کی شکایات کی زیر بحث آئیں.

    قومی احتساب بیور کے چیئرمین کی جانب سے شکایات کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر افسران کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔

    اجلاس میں خیرپورسے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام کی جانچ پڑتال کا بھی حکم جاری کیا گیا.


    نیب کا احد خان چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز


    اس اجلاس میں صوبائی وزیر قانون خیبرپختونخواہ امتیاز شاہد قریشی، رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش، رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ امجد آفریدی پر الزامات بھی زیر بحث آئے.

    اجلاس میں‌ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے افسران کے خلاف سو سے افراد کی غیر قانونی تقرری اور رشوت لینے کے علاوہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات شکایات کی جانچ پٹرتال کا فیصلہ کیا گیا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق نیب کی کارروائیوں میں‌ تیزی سے سیاست دانوں اور بیوروکریسی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے.


    نیب اجلاس: بدعنوان سرکاری افسران کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی

    مجھے نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیش گوئی

    کراچی : سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے۔

    تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے نواز شریف کی نااہلی سےمتعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف2018کےانتخابات میں نظرنہیں آرہے، نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی۔

    راؤ انوار کے حوالے سے وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ راؤانوارکی گرفتاری نہ ہونا چیلنج ہے، پولیس سمیت تمام ادارے راؤ انوار کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔

    منظور وسان نے کہا کہ نوازشریف نے سندھ آنےمیں بہت دیرکردی، نواز شریف نے کبھی سندھ کے مسائل حل نہیں کیے، نوازشریف کی اس بار پیر پگارا سے ملاقات متوقع نہیں۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان


    انکا کہنا تھا کہ تیسری قوت نواز شریف کی ملاقات پیر پگارا سے فی الحال نہی چاہتی فنکشنل لیگ والے تیسری قوت کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

    جہیز بل کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ میری شادی میں پچاس ہزار سے زیادہ خرچہ ہوا تھااب اس دور میں پچاس ہزار میں کسی کی شادی ہونا ممکن نہیں جہیز بل پر فیصلہ نہیں ہوا ابھی بحث ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • الیکشن سے قبل مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے درمیان حلالہ ہوجائے گا، منظور وسان

    الیکشن سے قبل مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے درمیان حلالہ ہوجائے گا، منظور وسان

    کراچی : صوبائی وزیرصنعت و حرفت منظور وسان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے درمیان طلاق ضرور ہوگئی ہے لیکن الیکشن سے قبل حلالہ بھی ہوجائے گا.

    صوبائی وزیر سندھ منظور وسان نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان ملن کی پیشن گوئی میں نے ہی تھی لیکن ایک سازش کے تحت دونوں کے مابین میں طلاق ہوگئی تاہم یہ پیش گوئی بھی یاد رکھیں کہ دونوں کے درمیان الیکشن سے پہلے حلالہ ہوجائے گی.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاہے مصطفی کمال ہوں یا پھر فاروق ستار، میرے نزدیک دونوں ہی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں اور دونوں کا مستقبل اچھا دکھائی نہیں دے رہا لیکن الیکشن سے پہلے پہلے دونوں کے درمیان ’’حلالہ ‘‘ ہو جائے گا اور یہ ایک نام، ایک منشور اور ایک نشان پر انتخاب لڑیں گے.

    صوبائی وزیر کا اپنی جماعت کے حوالے سے کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی تمام تر مخالفت اور گرینڈ الائنس بننے کے باوجود ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی اور آئندہ وزیراعظم پی پی کا ہی ہوگا اور سابق وزیراعظم نوازشریف پر پے در پے آنے والی مشکلات کا پیغام یہ ہے کہ اب سیاست میں بوڑھوں کا نہیں نوجوانوں کا ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے‘ منظوروسان

    احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے‘ منظوروسان

    کراچی : صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہم کیسز سے نہیں ڈرتے لیکن نیب کا پنجاب میں الگ اور سندھ میں الگ نظام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتجارت منظور وسان نے کہا کہ احتساب صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے۔

    صوبائی وزیرتجارت نے کہا کہ احتساب کا دہرا نظام ملک کے لیے بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے۔

    منظور وسان نے کہا کہ ارباب غلام رحیم کہیں نہ کہیں توجائیں گے اس سے فرق نہیں پڑتا جبکہ گرینڈ الائنس بنتے رہتے ہیں۔


    ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، منظور وسان


    خیال رہے کہ رواں سال 4 اگست کو صوبائی وزیرتجارت منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست، ستمبر،اکتوبربہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 19 ستمبر کومنظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ ، پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی، سیاست دانوں کے لیے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔