Tag: منظور وسان

  • کراچی: سائٹ ایریا کی سڑکوں‌ پر پانی کا مسئلہ جلد حل کرلیں گے، منظور وسان

    کراچی: سائٹ ایریا کی سڑکوں‌ پر پانی کا مسئلہ جلد حل کرلیں گے، منظور وسان

    کراچی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ سائٹ ایریا میں سڑکوں پر موجود پانی کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا، مالکان اپنی فیکٹریوں کے آگے گرین بیلٹ بنائیں، سندھ میں مزید صنعتی علاقے بنانے پر کام جاری ہے تاکہ ملک ترقی کرے۔

    یہ بات انہوں نے سائٹ ایریا میں نو تعمیر شاہراہ معین اختر روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

    اس سڑک کو سندھ حکومت کی جانب سے لیجنڈ اداکار معین اختر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرحوم اداکار سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ سڑک نورس چورنگی کے قریب واقع ہے جو کہ 462 ملین روپے کی جاری اسکیم کے تحت تعمیر کی گئی ہے اس اسکیم کے تحت 32 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر ہونی ہیں، یہ سڑک ان میں سے ایک ہے۔

    افتتاح کے وقت ایم ڈی سائٹ غلام مجتبی جویو، سیکریٹری انڈسٹریزسمیت دیگر افسران اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

    منظور حسین وسان نے سائٹ ایریا میں واقع تمام فیکٹری مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیکٹریوں کے سامنے گرین بیلٹ بنائیں، اقتصادی راہداری بننے کی وجہ سے غیر ملکی باشندوں کی بھرپور آمد ہوگی جن پر اس عمل سے مثبت تاثر پڑے گا، سائٹ لمیٹڈ میرا دوسرا گھر ہے، سڑکوں پر موجود پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا، 15 سے 20 دن میں دوبارہ یہاں کا دورہ کروں گا۔

    وزیر صنعت نے مزید کہا کہ ہماری حکومت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں کوشش کررہی ہےکہ سندھ میں زیادہ سے زیادہ صںعتی علاقے بنیں، اس کا واضح ثبوت فیز ون خیر پور میں گیس کی فراہمی ہے،لاڑکانہ انڈسٹریل زون میں بھی تیزی سے کام جاری ہے، سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

    سائٹ کی سڑکیں خراب ہونے کا ذمہ دار واٹر بورڈ ہے، سراج قاسم تیلی

    تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ آج صوبائی وزیر نے ہمارے ساتھ 25 کلومیٹر طویل علاقے کا دورہ کیا، سائٹ ایریا میں واقع 2600 فیکٹریوں میں 5 لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگار وابستہ ہے خستہ حال سڑکوں کے سبب مشکلات کے شکار ہم ہیں لیکن اس کی ذمہ داری واٹر بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ واٹر بورڈ نے سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے ہم سے ایم او یو سائن کیا تھا جو کہ موجودہ ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی کے پاس ہےان کے دستخط بھی اس پر موجود ہیں تاہم اس معاملے میں پیش رفت نہیں ہورہی، میں چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ سائٹ کے حوالے کردیا جائے تاکہ سائٹ لمیٹڈ واٹر بورڈ سے پےمنٹ وصول کرے۔

    سراج قاسم تیلی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر ہر 3 ماہ میں یہاں کا دورہ ضرور کریں تاکہ آپ کو یہاں کے مسائل سے آگاہی ہوسکے۔

  • یکم نومبر سے شادی ہال دس بجے بند کردئیے جائیں گے، منظوروسان

    یکم نومبر سے شادی ہال دس بجے بند کردئیے جائیں گے، منظوروسان

    کراچی : شادی ہال یکم نومبر سےرات دس بجے بند ہوجائیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے فیصلے میں کسی ردوبدل ہونے کے امکانات کومسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والےتیار ہوجائیں، شادی ہال رات دس بجے ہی بند ہوں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے صاف صاف کہہ دیا۔

    شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان سے ملاقات کی اور شادی ہال جلد بند کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ْ

    صوبائی وزیر منظوروسان کا شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ شادی ہالز دس بجے بند کرنے کا فیصلہ یکم نومبر سے لاگو ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کاروباری اوقات 9 تا 7 بجے کرنے تقاریب میں ون ڈش کا فیصلہ

     انہوں نے بتایا کہ عوام کی آگاہی کے لئے اشتہارات دئیے جائیں گے۔ اب وزیر کے بیٹے کی شادی بھی دس بجے تک ہوگی۔ ملاقات میں شادی ہال ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے فیصلہ پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں دکانیں صبح نو بجے کھولنے اور شام سات بجے بند کرنے کے ساتھ شادی ہالوں کو بھی رات دس بجے بند کرنے کے احکامات صادر فرمائے تھے اور شادی کی تقاریب میں کھانا ون ڈش کرنے کے کا حکم بھی جاری کیا گیاتھا، تاہم تاجروں کے احتجاج کے بعد دکانیں سات بجے بند کرنے کا فیصلہ تو نہ ہوسکا البتہ سندھ حکومت شادی ہال رات دس بجے بند کروانے کے فیصلے پر اٹل ہے۔

     

  • اسٹیٹ بینک کے چار شعبوں کی لاہور منتقلی منظور نہیں، منظور وسان

    اسٹیٹ بینک کے چار شعبوں کی لاہور منتقلی منظور نہیں، منظور وسان

    کراچی: وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے چار اہم شعبوں کی لاہور منتقلی کراچی کی صنعتوں اور بینکاری نظام کو تباہ کردے گی یوں لگتا ہے کہ پنجاب کو ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔

    اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی کراچی سے منتقلی سازش کا پہلا قدم ہے ،دارالخلافہ اسلام آباد لے جانے کا سلسلہ بھی ایسے ہی شروع کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کا موقف ہے کہ اسٹیٹ بینک لاہور منتقل ہوگا تو کام اچھا ہوگا میں وفاق سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں ہوتے ہوئے کیا خرابی ہے جو اسٹیٹ بینک لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی میں کسی اور ملک کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے پنجاب کو ملک بناکر چھوٹے صوبوں کو اس کی کالونی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔

    منظور وسان نے کہا کہ وفاق کے رویوں سے سندھ میں پہلے ہی احساس محرومی ہے وفاقی حکومت ایسے اقدام کرکے کیا چاہتی ہے وزیر صنعت کی حیثیت سے اسٹیٹ بینک کو لا ہو ر منتقل نہیں ہونے دوں گا، سندھ کی صنعتوں اور صوبے کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کروں گا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے وفاقی حکومت ماحول کو زیادہ خراب نہ کرے اگر وفاق نے اس فیصلے کو واپس نہ لیا تو سندھ حکومت صنعت کاروں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی، سی این جی پنجاب میں کھلی ہوئی ہے جبکہ سندھ میں بند کر دیتے ہیں وفاق اپنا قبلہ درست کرے۔

    منظور وسان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 2018 تک عمران خان خود مائنس ون کا شکار ہوجائیں گے کیوں کہ تحریک انصاف میں بھی مائنس ون کی تحریک زور پکڑ رہی ہے ،شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور متبادل قائد بننے کا کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں فلم کا ٹریلر چلے گا جبکہ اہم ترین دن 31 اکتوبر ہے اگر 31 اکتوبر کو بھی کچھ نہ ہوا تو پھر عام انتخابات 2018 میں ہوں گے۔

    منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننا عمران خان کے نصیب میں نہیں ہے۔

  • ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ 1984 سے جاری ہے، منظور وسان

    ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ 1984 سے جاری ہے، منظور وسان

    کراچی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف ہرزاسرائی کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ1984 سے جاری ہے کہ جب  مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی جلایا گیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے دورہ اور صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی کے میئر جیل سے رہا نہیں ہوجاتے اُس وقت تک ڈپٹی میئر بطور قائم مقام میئر رہیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’’کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہے صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھا پولیس نے رینجرز کے ساتھ تعاون کر کے امن کو بحال کیا ہےجس کے بعد بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

    پڑھیں:   سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی گیس اور دیگر بنیادی وسائل کی منصافانہ تقسیم کے لیے کوشش جاری ہیں اور سائٹ ایریا کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا خصوصی گرانٹ جاری کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کو قائم کر کے اس کو ملک کا منفرد شہر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے پر خواب کے بجائے دعویٰ کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور وسیم اختر جب تک جیل میں ہیں ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ قائم مقام میئر کے فرائض سرانجام دیں گے‘‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’’مارچ کا موسم نہیں تاہم کچھ جماعتوں کی جانب سے شروع کیے جانے والے دھرنے حکومت کے لیے مشکل پیدا کرسکتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر منظور وسان کا کراچی میں سائٹ لمیٹیڈدفتر پر چھاپہ

    اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے مظور وسان کا کہنا تھا کہ ’’ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کوئی نہیں بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ 1984 سے جاری ہے جب مزار قائد پر پاکستانی پرچم نذر آتش کیا گیا اور ملک کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے تاہم اب کی بار بیورو کریسی اور سیاسی قیادت مشترکہ طور پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اب اس طرز کے نعرے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے‘‘۔ وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ ’’صوبے اور ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ضروری ہے۔

    اس موقع پر منظور وسان نے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب صفائی مہم کا افتتاح کیا اور علاقے کا دورہ کر کے انتظامیہ کو کچرا فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے صنعتکاروں سے بھی اپیل کی کہ ’’ہر انڈسٹری کے باہر کم از کم 20 درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی پر قابو پایا جاسکے اور صفائی کے معاملات بھی بہتر ہوں‘‘۔

     

  • صوبائی وزیر منظور وسان کا کراچی میں سائٹ لمیٹیڈدفتر پر چھاپہ

    صوبائی وزیر منظور وسان کا کراچی میں سائٹ لمیٹیڈدفتر پر چھاپہ

    کراچی : صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت منظور وسان نےکراچی میں سائیٹ لمیٹیڈ دفتر پر چھاپہ مارااورغیرحاضری پرایم ڈی سائیٹ سمیت اعلیٰ افسران کو معطل کردیا.

    تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر منظور وسان نے آج صبح سائٹ لمیٹیڈ مختلف سیکشنز کا دورہ کیااورغیر حاضری پر ایم ڈی سائیٹ لمیٹڈ غلام مجتبیٰ جویو،سیکریٹری آغا فخر ،ڈپٹی چیف انجنیئرعبدالمالک بھٹی کومعطل کردیا.

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت کوبتایاگیاکہ نوسوچودہ ملازمین میں سے تین سو آٹھ ملازمین غیر حاضرہیں،انہوں نے غیرحاضر ملازمین کا ڈیٹاحاصل کرلیا.

    منظور وسان کی جانب سے غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹسزجاری کیےگئے،انہوں نے کہاکہ افسران اور ملازمین اپنا قبلا درست کریں.

    *مجھے فوری حل چاہیے،شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں صفائی کی ناقص صورت حال پر اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف دیکھنا چاہتاہوں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی صاف ستھرائی کے حوالے سے مجھے فوری حل چاہیے،شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں.

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا، اراکین کی ہلڑ بازی

    سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا، اراکین کی ہلڑ بازی

    کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس ہو اور ہنگامہ آرائی نہ ہو۔ یہ روایت سندھ اسمبلی نے آج بھی برقرار رکھی، تلخ جملوں کا تبادلہ۔الزامات کی بوچھاڑ۔ شور شرابا۔چیخ و پکار حسب سابق ہوتی رہی۔

    سندھ اسمبلی کا ایوان  پہلے کی طرح مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا رہا۔ لگتا ہے بات نہ کرنے دینا اورکسی کی ایک نہ سُننا صوبائی اسمبلی کی روایت بن گئی ہے۔

    ہنگا مے کا آغاز اُس وقت ہوا جب منظور وسان نے کرپشن پر بات کرنا چاہی ۔ تو ارکان نے ایوان سر پر اُٹھا لیا ۔قائم مقام  اسپیکر نے ریمارکس دیئے کہ شور مچانے والے عادت سے مجبور ہیں۔

    جس پرہنگامہ آرائی میں مزید شدت آگئی، منظور وسا ن نے لاکھ کوشش کی کہ کرپشن پر تقریر مُکمل کرلیں مگروہ ناکام رہے ۔جس پر دلبرداشتہ ہوکر منظور وسان نےیہ کہہ کر بیٹھ گئے کہ اپوزیشن کا سارا ہنگامہ پریس گیلری کی توجہ کیلئے ہے۔

  • کچھ نئے چہروں کیلئے جیلوں میں صفائی کروارہے ہیں،منظور وسان

    کچھ نئے چہروں کیلئے جیلوں میں صفائی کروارہے ہیں،منظور وسان

    کراچی : سندھ کے وزیربرائے جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں نئے چہرے بڑے گھر یعنی جیل آرہے ہیں جس کیلئے جیلوں میں صفائی کرارہے ہیں۔

    اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کاکہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ کو ایک سمری ارسال کریں گے جس میں نئے چہروں کو بی کلاس دینے کی درخواست کی جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ میں شمولیت کا مذاق کرنے والے لوگ خود  ایک عرصے سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے درخواستیں لیکر کھڑے ہوئے ہیں۔

    منظور وسان کاکہنا تھا کہ دو ہزارپندرہ امن کا سال ہوگا جس میں اپوزیشن کی شدت ختم ہوگی تاہم دو ہزار سولہ میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ  سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کراچی، حیدرآباد اورسکھر کی جیلوں کو بم پروف کیا جارہا ہے۔

  • سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    کراچی: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کراچی سینٹرل جیل کی شہر سے باہر منتقلی زیرغور ہے۔ حیدر آباد جیل پر بھی دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔

    سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیل کے باہرسےحملے کے خطرات موجود تھے لیکن یہ علم نہیں تھا کہ دہشت گرد سرنگ سے آئیں گے ، وہ خود سرنگ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ حیدر آباد جیل میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے، سینٹرل جیل کوکراچی سے باہر منتقل کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ غوثیہ کالونی کے اونچے مکانات جیل کی سیکورٹی کےلئے مسمار کیے جاسکتے ہیں۔

  • کراچی جیل میں سرنگ: گھرپولیس اہلکارکی ملکیت تھا

    کراچی جیل میں سرنگ: گھرپولیس اہلکارکی ملکیت تھا

    کراچی سینڑل جیل میں سرنگ کھودنے کی ابتدائی رپورٹ وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کو پیش دی گئی ۔رپورٹ کےمطابق سرنگ کھودنے کے لئے خریدا جانے والا گھر پولیس اہلکار کاتھا۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے کے منصوبہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کو پیش دی گئی ۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیل میں موجود کالعدم جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو اس سرنگ کے ذریعے نکالنا تھا ۔

    جیل کے سامنے فرنٹ سے دوسرا گھر ملزمان نے سرنگ کھودنے کیلئے خریدا گیا جبکہ جس گھر سے سرنگ کھودی گئی وہ پولیس اہلکار کی ملکیت تھا جو دو ماہ قبل چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت کردیا گیا اس حوالے سے گرفتار پولیس اہلکار سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 فٹ سرنگ کھود ی جاچکی تھی باقی چالیس سے پچاس فٹ کھدائی باقی تھی ۔رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

    منظور وسان کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرنگ کھودنے کے دوران نکلی ہوئی مٹی کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں اہل محلہ نے اطلاع نہیں دی۔

  • عمران خان اور طاہر القادری کو14اگست پر اسلام آباد پہنچنا چاہیے,منظور وسان

    عمران خان اور طاہر القادری کو14اگست پر اسلام آباد پہنچنا چاہیے,منظور وسان

    سندھ: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کو چودہ اگست پر اسلام آباد پہنچنا چاہیے۔

    سندھ کے مختلف جیلوں کے سپریٹنڈنٹس کو ہتھیاروں کی تقسیم میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا تھا اگست کا مہینہ خطرے کی گھنٹی ہے ، کچھ لوگ آئیں گے اور کچھ لوگ جائیں گے ۔ اگست کے آخر تک مشرف بیرون ملک چلا جائنگے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہئیے، عمران خان اور طاہر القادری کو اسلام آباد پہنچنا چاہیے ۔ ہماری خواہش ہے کہ جنرل انتخابات ہوں،اگر مڈٹرم انتخابات ہوں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔