Tag: منظور وٹو

  • آج اور ماضی کے نیب میں زمین آسمان کا فرق ہے: میاں منظور وٹو

    آج اور ماضی کے نیب میں زمین آسمان کا فرق ہے: میاں منظور وٹو

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ آج اور ماضی کے نیب میں زمین آسمان کا فرق ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس دور میں میرے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منظور وٹو نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دور میں میرے خلاف نوکریاں دینے کا کیس بنایا گیا ہے، آج اور گزشتہ کے نیب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

    میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انھوں نے سیف الرحمان کا نیب بھی دیکھا اور آج کا نیب بھی دیکھ رہے ہیں، ماضی کا نیب بہت ظالم تھا، آج کا نیب بہت بہتر ہے، نیب والے عزت دیتے ہیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج حکمران کہہ رہے ہیں کہ ایک کڑوڑ نوکریاں دیں گے، جب کہ میں نے لوگوں کو نوکریاں دیں، جس پر میرے خلاف کیس بنایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  غیر قانونی تقرریاں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی نیب میں طلبی

    انھوں نے کہا چیئرمین نیب کی جانب سے خواتین کو طلب نہ کرنے اور کاروباری طبقے سے تعاون کی بات قابل ستائش ہے، سیف الرحمان کا نیب برائی کا، آج کا نیب اچھائی کا نیب ہے۔

    منظور وٹو نے کہا نیب کو بتایا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ہر سال یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جاتی ہے، اگر بے ضابطگی ہے تو بے شک توسیع نہ دی جائے۔

    انھوں نے اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی جو صورت حال ہے، ہم کسی بڑے احتجاج کے متحمل نہیں ہو سکتے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قومی اور معاشی معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے، انتقامی کارروائی کی بجائے تمام لوگوں کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔

  • ایرانی قونصل جنرل کی میاں منظور وٹو سے ملاقات

    ایرانی قونصل جنرل کی میاں منظور وٹو سے ملاقات

    لاہور: ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بن اسدی نے لاہور میں پپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر منظور وٹو سے ملاقات کی اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد منظور وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی صورتحال پر حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے۔

    سعودی عرب اور ایران دوست اسلامی ممالک ہیں، ان کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہئے جبکہ پاکستان کو یمن کے فریقین کے ساتھ مصالحتی کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ یمن صورتحال نظریاتی نہیں بلکہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ گذشتہ دہائیوں میں بھی وہاں ایسے مسائل ہوتے رہیں ہیں۔ اسلامی ممالک کو یہ مسئلہ مل کر حل کرانا چاہیئے۔

  • ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، حکمران صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور پر خرچ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں ایک سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں.

    پی ٹی آئی کو سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے، بلوچستان میں صابر بلوچ پیپلز پارٹی کے سینٹ کے امیدوار ہیں، جنہیں دوسری جماعتوں سے مل کرکامیاب کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل پنجاب کے تنظیمی دورے کا آغاز کل سے ننکانہ صاحب  سے شروع کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ کارکنوں کے گلے شکوے بھی سنیں گے۔

    ضلعی ورکرز کنونشن 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نومبر میں کرانے جا رہی ہے.

    ارکان اسمبلی کے ذریعے بلدیاتی فنڈز کا استعمال روکا جائے، اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 137 کے ضمنی الیکشن میں رائے شاہ جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے.

    پنجاب بھر میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ کا مرکز صرف لاہور ہے، صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور کی ترقی پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

  • اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے، میاں منظور

    اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے، میاں منظور

    پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے حکومت کو دہشتگردوں سے مذاکرات اور آپریشن کا اختیار دیا تھا لیکن حکومت کبھی مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا سمیع الحق کی منت کرتی ہے تو کبھی عمران خان سے مذاکرات کیلئے کہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک مزید کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر طالبان بات نہیں مان رہے تو حکومت کو آپریشن سے کس نے روکا ہے، منظور وٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف واحد جرآت مندانہ آواز بلاول بھٹو زرداری کی ہے، جو دہشتگردی کیخلاف رائے عامہ ہموار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • پرویزمشرف کو نوازشریف کی طرح سے ہی راستہ دیا جائیگا،منظوروٹو

    پرویزمشرف کو نوازشریف کی طرح سے ہی راستہ دیا جائیگا،منظوروٹو

    پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بھی ایسے ہی راستہ دیا جائے گا جیسے نواز شریف کو دیا گیا تھا، قیاس آرائیاں یہیں ہیں کہ سعودی وزیر خارجہ کی آمد مشرف کے حوالے سے ہی ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ وہ چودھری شجاعت کے اس بیان کی حمایت کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کے ساتھ جنرل کیانی، جسٹس افتخار سمیت دیگر شخصیات کا بھی ٹرائل کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومت پہلے ہی راہ فرار اختیار کررہی تھی، افسوس ناک بات ہے کہ آمریت کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوئے لیکن سول دور میں ایسا نہیں ہوا، میاں منظور وٹو نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری نیب عدالت میں پیش ہونگے۔

    پنجاب کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے منتظر ہیں، سندھ کی تقسیم کے حوالے سے الطاف حسین کےبیانات کو مسترد کرتے ہیں، وہ بادشاہ آدمی ہیں، وہ پرویز مشرف کے ٹرائل سے ناراض ہیں۔