Tag: منظور کالونی

  • ویڈیو: لٹیروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

    ویڈیو: لٹیروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں‌ لٹیروں نے بڑی واردات کر لی، بینک سے نکلنے والے شہری سے 5 لاکھ روپے سے زیادہ رقم چھین لی، واقعے سے قبل کی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پوری طرح سے متحرک ہے، گزشتہ روز منظور کالونی ماما باربی کیو کے سامنے ایک شہری کو لوٹ لیا گیا، ایس ایچ او بلوچ کالونی سے جب واقعے سے متعلق استفسار کیا گیا تو انھوں نے عجیب جواب دیتے ہوئے کہا کام سے گیا ہوا تھا، واقعے کے حوالے سے علم نہیں ہے۔

    منظور کالونی میں ہونے والی واردات میں ملوث 4 لٹیروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیروں نے شہری کا پیچھا کیا تھا اور پھر اس سے پانچ لاکھ سے زائد رقم چھین لی۔

    رپورٹ کے مطابق شہری 6 نمبر والے بینک سے رقم لے کر نکلا تھا، اس کے پاس 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی، لٹیروں نے اس کا پیچھا کیا اور اسلحے کے زور پر رقم چھین لی، ایک شہری نے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس واردات میں ملوث لٹیروں کی نشان دہی کر دی۔

    فوٹیجز کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے یہ واردات کی، لٹیروں نے تقریباً 3 بجکر 30 منٹ کے قریب شہری سے رقم لوٹی تھی، اور یہ واقعہ گزشتہ روز بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

    ایس ایچ او بلوچ کالونی سے استفسار کیا گیا تو انھوں نے واردات کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ ‘ کام سے گیا ہوا تھا’، واضح رہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، اور دوسری طرف محکمہ پولیس کے افسران عجیب طرح سے لا علمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • کراچی: منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی میں تصادم 3 کارکنان زخمی

    کراچی: منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی میں تصادم 3 کارکنان زخمی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی کے بعد تصادم تین کارکنان زخمی ہوگئے۔

    تصادم کے بعد ایم کیو ایم کے کیمپ آفس میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق منظور کالونی میں یوسی دو کے انتخابی کیمپ پر مسلم لیگ ن کی ریلی کے بعد تصادم ہوا جس سے ایم کیو ایم کے تین کارکنان زخمی ہوئے تصادم کے بعد ایم کیو ایم کے کیمپ آفس پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

    پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے تیسرا مرحلے میں انتخابی مہم ختم ہوگئی کراچی کے چھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہفتے کو ہوگی۔