Tag: منفرد انداز

  • نیٹ فلیکس پر ہیرا منڈی سیزن 2 کا منفرد انداز میں اعلان

    نیٹ فلیکس پر ہیرا منڈی سیزن 2 کا منفرد انداز میں اعلان

    ممبئی: نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نیت فلیکس پر ریلیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے سیزن 2 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔

    نیٹ فلیکس نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرامنڈی ’دی ڈائمنڈ بازار‘ کے سیزن 2 کا اعلان کردیا۔

    بھارتی ویب سیریز ”ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار“ نے نیٹ فلیکس پر آن ائیر ہونے کے بعد بہت مقبولیت حاصل کی، بین الاقوامی ناظرین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے اس سیریز کو سراہا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ہیرا منڈی کی ہدایتکاری مشہور بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے کی، مقبول ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اپنی ڈیبیو سیریز ہیرا منڈی کو اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دے چکے ہیں۔

    اس ویب سیریز کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ، رچا چڈھا، فردین خان، شرمین سہگل، شیکھر سمن اور دیگر شامل ہیں، سیریز کے پہلے سیزن میں فردین خان، طحہٰ شاہ بدوشا، شیکھر سمن، ادھیان سمن، فریدہ جلال، اور اندریش ملک نے بھی کام کیا۔

    تاہم، اب منفرد انداز میں ہیرا منڈی سیزن 2 کا اعلان ہوگیاہے، نیٹ فلیکس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے ممبئی کے کارٹر روڈ پر 100 رقاصوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں رقاصوں کو ہیرا منڈی کے مقبول گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    نیٹ فلیکس انڈیا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ محفل پھر سے جمیگی، ہیرامنڈی: سیزن 2 جو آئے گا‘۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 32 دن بعد شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم اس کے لیے این زیڈ سی نے جو منفرد طریقہ اختیار کیا اس نے دنیا کو حیران کر دیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بچوں کے ذریعے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان روایتی طور پر کرکٹ بورڈ کے حکام نہیں بلکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی جرسی پہنے دو بچے اس کا اعلان کر رہے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے دو دن قبل این زیڈ سی نے انوکھے انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ایک روزہ عالمی کپ کے لیے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم کے اعلان کیلیے منفرد انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

    گزشتہ سال نیوزی لینڈ ٹیم  کے کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچوں نے ان کے ناموں کا اعلان کیا تھا  جس کی ویڈیو کیوی بورڈ نے خود جاری کی تھی۔

     

    بچوں سے ٹیم کا اعلان کرانے پر سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ بورڈ کے اقدام کو سراہ رہے ہیں اور اس پر تبصرے جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے لیے 30 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 روز بعد یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔

  • سعودی عرب: سمندر کی گہرائی میں پاکستانیوں کا سعودی اور شامی دوستوں کے ہمراہ جشن آزادی

    سعودی عرب: سمندر کی گہرائی میں پاکستانیوں کا سعودی اور شامی دوستوں کے ہمراہ جشن آزادی

    جدہ: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں گزشتہ روز پاکستانیوں نے سعودی اور شامی دوستوں کے ہمراہ پاکستان کا یوم آزادی منایا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستانی جہاں کہیں بھی موجود ہیں انھوں نے کرونا کی وبا میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے انداز میں جشن آزادی منایا، اس سلسلے میں جدہ کے سمندر میں بھی یوم آزادی منایا گیا اور پاکستان کی 74 ویں سال گرہ کا کیک کاٹا گیا۔

    پاکستانی، سعودی اور شامی ڈائیورز جدہ کے سمندر میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں

    جدہ میں موجود پاکستانی ڈائیور یحییٰ اشفاق نے اس منفرد انداز میں یوم آزادی منانے کا انتظام کیا، ڈائیور (غوطہ خور) یحییٰ اشفاق نے جمعے کو جدہ میں بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب تین پاکستانی نوجوانوں عمر جان، حسن بخش اور فائز، 2 سعودیوں اور ایک شامی  کے ہمراہ زیر آب پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرائے اور کیک کاٹا۔

    غوطہ خوروں نے زیر آب رہتے ہوئے اذان دی اور نماز بھی پڑھی

    پاکستانی اور سعودی نوجوانوں کے ساتھ 7 برس کے چھوٹے بچے باسل نے بھی ڈائیو کر کے وہاں موجود لوگوں کو حیران کر دیا اور اس طرح پاکستان کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ ڈائیورز نے زیر آب رہتے ہوئے اذان بھی دی اور باجماعت نماز پڑھی۔

    ڈائیور یحیٰ اشفاق اپنے دوستوں کے ہمراہ زیر آب جانے کو تیار

    تمام غوطہ غوروں نے اپنی اس کاوش کو کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا، اس موقع پر تمام ڈائیورز نے فرنٹ لائن ورکرز کی کٹ پہن رکھی تھی۔

    یحییٰ اشفاق نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ہر سال پاکستان کا یوم آزادی اس منفرد انداز کے ساتھ منا رہا ہوں اور اس بار کرونا کی وبا میں بھی یہ روایت برقرار رکھی ہے، اس بار کا ایک مقصد کرونا وائرس سے آگہی بھی تھا۔

    کم سن بہنوں نے 14 اگست منفرد انداز میں منا کر مثال قائم کر دی

  • عزیز میاں قوال: اولیا اور صوفیا کا ارادت مند، فلسفے کا شائق!

    عزیز میاں قوال: اولیا اور صوفیا کا ارادت مند، فلسفے کا شائق!

    نام اُن کا عبدالعزیز تھا، مگر دنیا بھر میں عزیز میاں مشہور ہیں۔ کہتے ہیں لفظ میاں ان کا تکیۂ کلام تھا جو بعد میں ان کے نام ہی کا حصّہ بن گیا۔

    یہ فنِ قوالی کے بے تاج بادشاہ کا تذکرہ ہے جن کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ قوالی کے شیدا عزیز میاں کے دیوانے ہیں۔ اس کی وجہ ان کا منفرد انداز اور جذب و مستی کی وہ کیفیت ہے جس میں‌ ان کی برگزیدہ ہستیوں، اولیا و صوفیا سے عقیدت جھلکتی ہے۔

    عزیز میاں کی آواز نہایت بارعب اور انداز دل کش تھا۔ وہ اس فن کے شہنشاہ کہلائے. پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں عزیز میاں کا نام نہایت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے۔

    https://youtu.be/3dGTTiBMQ-s

    آئیے ان زندگی کے اوراق الٹتے ہیں۔
    دہلی میں 17 اپریل 1942 کو آنکھ کھولی۔ انھوں نے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کی ڈگریاں لیں۔ عزیز میاں مطالعہ کا شوق رکھتے تھے۔ فلسفہ اور صوفی ازم ان کا محبوب موضوع رہا۔ اس حوالے سے مباحث میں ان کی گفتگو سننے والے ان کی علمیت کا اعتراف ضرور کرتے۔

    قوالی کے فن اور اس کی باریکیوں کو انھوں‌ نے معروف استاد عبدالوحید سے سمجھا اور سیکھا۔ عزیز میاں شاعر بھی تھے۔ کئی قوالیاں ان کی تخیل کا نتیجہ اور عقیدت کا دل رُبا نقش ہیں۔ انھیں‌ حکومت نے تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا.

    یہ قوالیاں‌آپ کے حافظے میں ضرور محفوظ ہوں گی۔

    ‘‘اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبی یا نبیﷺ۔’’ آج بھی یہ قوالیاں نہایت ذوق و شوق سے سنی جاتی ہیں۔

    اسی طرح ‘‘شرابی میں شرابی’’ بھی ان کی مشہور ترین قوالی ہے۔ انھوں نے کئی نعتیں اور اپنے دور کے مشہور شعرا کا کلام بھی مختلف انداز سے پیش کر کے اس فن میں اپنا کمال ثابت کیا۔

    https://youtu.be/rj3R_h0tKDs

    ‘‘ نہ کلیم کا تصور، نہ خیالِ طورِ سینا، میری آرزو محمدﷺ، میری جستجو مدینہ’’ جیسے نعتیہ اشعار بھی عزیز میاں کی آواز میں بہت مشہور ہوئے۔

    ان کی زندگی کا سفر 6 دسمبر کو تمام ہوا۔ یہ سن 2000 کی بات ہے جب مختصر علالت کے بعد عزیز میاں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 58 برس تھی۔ وصیت کے مطابق عزیز میاں کو ملتان میں مرشد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔