Tag: منفرد ریکارڈ

  • سعود شکیل نے پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    سعود شکیل نے پی ایس ایل کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی کپتانی کرنے والے سعود شکیل نے پاکستان سپر لیگ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی ہے اور وہ فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کے کپتان سعود شکیل نے پی ایس ایل کے ایک سیزن مں مسلسل فتوحات کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

    گزشتہ روز پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    یہ بطور کپتان رواں سیزن میں سعود شکیل کی مسلسل ساتویں کامیابی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل کے کسی ایک سیزن میں اپنی ٹیم کو مسلسل سب سے زیادہ میچز جتوانے والے کپتان بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ مصباح الحق اور محمد رضوان کے پاس مشترکہ طور پر تھا۔
    مصباح الحق نے 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرت ہوئے مسلسل 6 فتوحات حاصل کی تھیں اور 2022 میں محمد رضوان نے ملتان سلطانز کو لگاتار 6 میچز جتوائے تھے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کل دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-sahibzada-farhan-equal-virat-kohli-record/

  • کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا، 62 برس کی عمر میں انٹرنیشنل میچ میں‌ ڈیبیو

    کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا، 62 برس کی عمر میں انٹرنیشنل میچ میں‌ ڈیبیو

    کرکٹ میں عموما 18 سے 30 سال کی عمر کے کھلاڑی ڈیبیو کرتے ہیں لیکن 62 سالہ شخص نے پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل کر تاریخ کا دھارا پلٹ دیا۔

    کوئی بھی کھیل عموماً نوجوانوں کا ہوتا ہے اور کھلاڑی 35 سال کی عمر گزارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا سوچنے لگتے ہیں اور اکثر 40 سے 45 سال کی عمر تک ریٹائرمنٹ لے بھی لیتے ہیں۔ یہی فارمولا کرکٹ میں بھی لاگو ہے۔

    تاہم اب کرکٹ کی تاریخ میں نیا اور منفرد ریکارڈ بن گیا ہے کیونکہ عموماً گھر میں آرام کرنے والی عمر میں ایک 62 سالہ شخص نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ کھیلا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاریخ رقم کرنے والا یہ کرکٹر جزائر فاکلینڈ کی کرکٹ غیم کا کھلاڑی اینڈریو براؤنلی ہے جس نے 62 سال کی عمر میں کوسٹاریکا کے خلاف اپنا ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کوسٹاریکا کے دورے کے دوران جزائر فاکلینڈ کی ٹیم نے رواں ماہ مارچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ یوں وہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والی 106 ویں ٹیم بھی بن گئی۔

    اس ٹیم نے مزید دیگر کئی دلچسپ ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

    فاکلینڈ کی اس ٹیم کے تمام کھلاڑی عمر کی تین دہائیاں دیکھ چکے۔ دو کھلاڑی 31 سال سے زائد، 5 کھلاڑیوں کی عمر 40 سال سے زائد، تین کھلاڑیوں کی عمر 56 سال سے زائد، لیکن ان میں سب سے سینئر 62 سالہ اینڈریو براؤنلی تھے۔

    اینڈریو براؤنلی نے10 مارچ کو ڈیبیو کرنے کے بعد 11 اور 12 مارچ کو بھی کوسٹاریکا کے خلاف مزید 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے تینوں میچز میں دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب ایک، 2 اور 3 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جب کہ دوسرے میچ میں بولنگ کراتے ہوئے ایک اوور بھی پھینکا۔

    براؤنلی سے قبل انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ مرد کرکٹر کا اعزاز ترکیہ کے عثمان گوکر کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں رومانیہ کے خلاف 59 سال کی عمر میں پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلا تھا۔

  • پاک ویسٹ انڈیز میچ میں منفرد ریکارڈ

    پاک ویسٹ انڈیز میچ میں منفرد ریکارڈ

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر  دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    تاہم قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا ہے۔

    ملتان ٹیسٹ میں اسپن کا کچھ ایسا کمال رہا کہ پورے ٹیسٹ 1064 گیندیں پھینکی گئیں جو پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے کم گیندیں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    اس کے علاوہ پہلے ٹیسٹ میں کل ملا کر 674 رن بنے جو ایشیا میں 40 وکٹ پر بنایا گیا سب سے کم مجموعہ ہے، اسپنرز نے 40 میں سے 34 وکٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے پورے میچ میں فاسٹ بولر نے صرف ایک اوور کرایا۔

  • پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ ہار کر جنوبی افریقہ کیخلاف وائٹ واش تو ہو گئی لیکن اس کے ساتھ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنچورین ٹیسٹ میں دو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ با آسانی 10 وکٹوں سے اپنے نام کر کے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

    تاہم اس ہزیمت کے باوجود پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے میدان میں وہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سر زمین پر اب تک کوئی اور غیر ملکی ٹیم نہ بنا سکی۔

    پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے دوسری اننگ میں 478 رنز بنائے اور یوں وہ پروٹیز کی سر زمین پر فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگ میں 400 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 123 سال قبل 1902 میں جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-younis-khan-important-job/

  • ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بن گیا

    ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بن گیا

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بن گیا، پہلی مرتبہ ایک نہیں تین سپر اوور کرانے پڑے۔

    بھارتی لیگ میں بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ کا فیصلہ انوکھے انداز میں آیا، تاہم تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز نے کامیابی حاصل کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مہاراجا ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا۔

    ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی، پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا۔

    پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں 10،10 رنز بنا سکیں، دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔

  • بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ڈنیڈن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مسلسل تیسرے میچ میں بھی نصف سنچری بنا کر  منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستانی بلے باز آج بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے، نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جبکہ پاکستانی بولز حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس کے علاوہ قومی ٹیم کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم ہی نمایا رہے، ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

    جس کے بعد سابق کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

    اس فہرست میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی لیکن بھارتی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

    واضح رہے کہ  تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

  • انگلش کرکٹر معین علی نےایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    انگلش کرکٹر معین علی نےایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    چنئی : پاکستانی نژاد انگلش آل راؤنڈر معین علی نے کلینڈر ایئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز اور آف اسپنر نے کلینڈر ایئر میں تیس وکٹیں اور ایک ہزار سے زائد رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    moin-ali-post-1

    اس سے قبل ای این بوتھم اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر جیک کیلس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    معین علی نے رواں برس ایک ہزار اٹہتر رنز اسکور کیے اورسینتیس وکٹیں اپنے نام کیں اسی اعزاز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کی جانب سے دوسرے آل راؤنڈر بن گئے۔

    moin-ali-post-2

    واضح رہے کہ ان دنوں انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت پر ہے گو کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تا ہم کرکٹر معین علی نے اس ٹیسٹ سیریز میں اس اہم سنگ میل کو عبور کر کے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    moin-ali-post-3

    پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر معین علی 18 جون 1987 کو پیدا ہوئے اور اپنے کیریئر کا آغاز 28 فروری 2014 کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ایک روز ہ میچ کھیل کر کیا جب کہ پہلا ٹیسٹ ڈیبیو 12 جون 2014 کو سری لنکا کے خلاف کیا۔

    یاد رہے کہ انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 37 ٹیسٹ میچوں میں 1927 رنز بنائے گئے اور 98 وکٹیں حاصل کی ہیں۔