Tag: منفرد کارنامہ

  • 3 گیندوں پر 4 وکٹیں، یہ منفرد کارنامہ پاکستان کے میدان پر ہوا!

    3 گیندوں پر 4 وکٹیں، یہ منفرد کارنامہ پاکستان کے میدان پر ہوا!

    پاکستان کی قومی ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہے تاہم پریذیڈنٹ کپ میں ایک منفرد کارنامہ انجام پایا ہے۔

    پنڈی میں پریڈیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں تین گیندوں پر چار وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے۔

    پنڈی میں پریذیڈنٹ ٹرافی کا فائنل پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس کے پہلے روز اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے تین گیندوں پر چار وکٹیں کھو دیں۔

    ہوا کچھ یوں کہ پی ٹی وی کے شہزاد نے اننگ کے 27 ویں اوور کی تیسری گیند پر پہلے عمر امین اور اس کے فوری بعد فواد عالم کو آؤٹ کر دیا۔

    پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3 گیندوں پر 4 وکٹوں کا منفرد کارنامہ

    فواد عالم کے بعد کھیلنے کے لیے سعود شکیل نے میدان میں آنا تھا تاہم اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب امپائر نے سعود شکیل کو میدان میں مقررہ وقت سے تاخیر سے آنے پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا۔

    سعود شکیل کے ٹائم آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد عرفان نیازی کھیلنے کے لیے آئے تو شہزاد نے اپنے اوور کی پانچویں گیند میں انہیں بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یوں تین قانونی گیندوں پر چار کھلاڑی پویلین لوٹے۔

  • نافع نے اپنی جارحانہ اننگز میں وہ کر دکھایا جو پی ایس ایل میں کوئی نہ کرسکا!

    نافع نے اپنی جارحانہ اننگز میں وہ کر دکھایا جو پی ایس ایل میں کوئی نہ کرسکا!

    نوجوان بلے باز خواجہ نافع نے پی ایس ایل کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے وہ کارنامہ کردکھایا جو اب تک کوئی نہ کرسکا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹر خواجہ نافع پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنھوں نے 30 سے زائد گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔

    انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 31 بالز کا سامنا کیا اور سوائے ایک بال کے ہر گیند پر رن اسکور کیا۔ ان کی شاندار اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔

    نوجوان بیٹر پی ایس ایل کے 9 ایڈیشن میں اب تک کے ایسے پہلے بلے باز بنے جنھوں نے 30 گیندوں سے زائد کی اننگز کے دوران صرف ایک بار بال ضائع کی اور اسے ڈاٹ کی صورت میں کھیلا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا.

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ون ڈاؤن بیٹر خواجہ نافع کو ناقابل شکست 60 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔