Tag: منفی رجحان

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    17 سے 21 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 771 پوائنٹس اور کم ترین سطح 44 ہزار 274 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب کم ہو کر 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی۔

  • ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان

    ٹوکیو: ایشیا کی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے جبکہ خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے، ٹوکیو کے نکئی انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 347 پوائنٹس گر گئے جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 15 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بھی 42 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    گزشتہ ماہ کے آغاز میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا تھا جس کے بعد خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

    اس دوران خام تیل کی بلند ترین قدر 40.75 جبکہ کم ترین 37.52 ڈالر فی بیرل رہی تھی۔

    رواں برس کے آغاز پر کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی طلب، رسد سے کم ہوگئی جس کے بعد تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی تھی تاہم اس کے بعد تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز مثبت کے بعد منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز مثبت کے بعد منفی رجحان

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت کے بعد منفی رجحان 100 انڈیکس میں120 پوائنٹس کی کمی سے39ہزار568کی سطح پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کےبعد مندی کا رجحان دیکھا گیا پاک بھارت تعلقات اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبروں نے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیے۔

    ہنڈرڈ  انڈیکس میں 120 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 39ہزار 568 جبکہ 30 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 944 پر بند ہوا۔

    دن بھر کمرشل بینکوں، سیمنٹ اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں جس کے بعد 139 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 179 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، آج 8 کڑور شئیرز کاروبار ہوا جن کی مالیت 3.39 ارب روپے رہی۔