Tag: منفی پراپیگنڈہ

  • ن لیگ پی ٹی آئی کی خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، شہباز گل

    ن لیگ پی ٹی آئی کی خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، شہباز گل

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی دو خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے، دونوں خواتین رہنما عدالت میں اپنا بھرپور دفاع کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کی دو ممبران اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے، ملائکہ بخاری اورکنول شوزب کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی دو خواتین ممبران سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے کیونکہ ان خواتین نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے نااہل کرنے کی درخواست دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کنول شوزب نے الیکشن سے قبل ووٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست دی تھی،کنول پہلے ہی عدالت سے ووٹ منتقلی کا معاملہ کلیئر کراچکی ہیں۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ملیکہ بخاری کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ہے، ایم این اے بننے سے پہلے وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑ چکی ہیں۔

    ملیکہ بخاری کے پاس برطانوی شہریت چھوڑنے کی دستاویزات بھی موجود ہیں، وہ بخاری پہلے ہی الیکشن ٹریبونل سے ایسے اعتراضات مسترد کراچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی دونوں خواتین رہنما عدالت میں اپنا بھرپور دفاع کریں گی، مریم نواز کے چیلے اور چیلیاں منفی ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں، لیگی قیادت گھبرائے نہیں جلد مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کا پروانہ آئے گا۔