Tag: منقطع

  • معروف بھارتی اداکارہ اسرائیل میں پھنس گئیں، رابطہ بھی منقطع

    معروف بھارتی اداکارہ اسرائیل میں پھنس گئیں، رابطہ بھی منقطع

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں جبکہ ان کی ٹیم کا ان سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جاری تنازع کے درمیان، بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ان کا اپنی ٹیم سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو جاری ایک بیان میں ان کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ ’’نشرت بدقسمتی سے اسرائیل میں پھنس گئی ہیں، وہ حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے وہاں گئی تھیں‘‘۔

    ٹیم کے ممبر نے بتایا کہ آخری بار میرا ان سے رات 12.30 بجے کے قریب رابطہ ہوا تھا، جب وہ ایک تہہ خانے میں محفوظ تھی اس کے بعد سے، ہم رابطہ نہیں کرسکے۔

    بھروچا کی ٹیم کے رکن کا کہنا ہے کہ  ہم نشرت کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بہترین صحت اور بغیر کسی نقصان کے واپس لوٹیں گی۔

  • گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند

    گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند

    کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے، تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں اور اس کے مضافات میں تاحال ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے، گزشتہ روز کے طوفان کے باعث منقطع ہونے والی بجلی 36 گھنٹے بعد بھی بحال نہ کی جاسکی۔

    ایکسیئن واپڈا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں، گرنے والے پولز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

    دوسری جانب محکمہ آب رسانی کا کہنا ہے کہ آنکاڈہ ڈیم میں ایک سال کے لئیے پانی جمع ہوگیا، سوڑ اور شادی کور ڈیموں میں بھی وافر مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

  • وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا  امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    کراکس : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیان پر وینزویلا نے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کر لے، وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے امریکی سفیر کوحکم دیا ہے کہ وہ باہتر گھنٹے میں وینزویلا سے نکل جائیں، ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈرجان گائیڈونے عوام کے سامنےعبوری صدر کا حلف اٹھاتے ہوئے جلد ہی فوج کی نگرانی میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے چندمنٹ بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر جان گائیڈوکی حکومت کوتسلیم کرلیا۔

    امر یکی صدرکے بیان کےساتھ ہی صدرنکولس میڈورونے امریکہ سےسفارتی تعلقا ت منقطع کرتے ہوئے بہتر گھنٹوں میں امریکی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

    72 گھنٹوں میں امریکی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

    امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مادورو اب وینزویلا کے صدر نہیں رہے ، ان کے پاس ایسا کوئی حکم دینے کا اختیار نہیں ہے۔

    دوسری جانب وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ صدر مادورو کو ملک کی مسلح افواج کی حمایت حاصل ہے جبکہ کیوبا اور بولیویا کی حکومتوں نے صدر نکولس مادورو کی حمایت جاری اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے صدر مادورو گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور رواں ماہ ہی اپنے عہدے کی نئی مدت کا حلف اٹھایا ہے۔

    وینزویلا کی حزبِ اختلاف نے اس انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکارکیا تھا کیوں کہ انتخاب سے قبل حزبِ اختلاف کے بیشتر رہنماؤں اور امیدواروں کو یا تو قید کردیا گیا تھا۔

  • کے الیکٹرک نے جامعہ کراچی کی بجلی منقطع کردی

    کے الیکٹرک نے جامعہ کراچی کی بجلی منقطع کردی

    کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پرجامعہ کراچی کی بجلی منقطع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی یونیورسٹی کی بجلی منقطع کردی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق جامعہ کراچی پر 6 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بجلی منقطع کرنے سے پہلے متعدد بار نوٹس بھیجے گئے لیکن جامعہ کراچی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلراجمل خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے پاس فنڈز نہیں، مختلف شعبہ جات کی عمارتوں کی چھتیں خستہ ہوگئی ہیں اور جس کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آسکتا ہے۔


    طلبہ کا ریکارڈ اداروں کو دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘ اجمل خان


    واضح رہے کہ رواں ماہ 8 ستمبر کو کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی مالی حالت بہت بری ہے،انہوں نے کہا تھا کہ ادارہ خسارے میں ہوگا تو تنخواہیں دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

    ریاض: سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے سیکیورٹی وجوہات کی بناپر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔

    غیر ملکی خیر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں بھی بند کر دی ہیں جو ممکنہ طور پر سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے تک بند رہیں گی۔

    بحرین نے قطرپر دہشت گردوں کی مدد اور اندورنی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیاہےاور قطرکےشہریوں کو 14روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے قطرسے زمینی،ہوائی اور بحری رابطے منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہاہےکہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایاگیا۔

    ادھر قطرکی یمن میں مشترکہ فوجی کارروائی میں شرکت منسوخ کرتے ہوئےسعودی اتحادمیں شریک قطری فوجی دستوں کونکال دیاگیا ہے۔

    واضح رہےکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نےقطرپرالقاعدہ اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔