Tag: منموہن سنگھ

  • انتقال سے قبل سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی مودی سے متعلق رائے

    انتقال سے قبل سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی مودی سے متعلق رائے

    نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق رائے آخری عمر میں بھی نہیں بدلی۔

    تفصیلات کے مطابق آنجہانی من موہن سنگھ نے مودی سرکار کی عوام دشمن پالیسی پر کڑی تنقید کی، انھوں نے بار ہا مودی سرکار اور بی جے پی کی ہندو انتہا پسندی پر سوالات اٹھائے۔

    سال 2024 میں مودی کی بھارتی انتخابی مہم پر بھی من موہن سنگھ نے کڑی تنقید کی، اور بی جے پی اور نریندر مودی کے خلاف انتقال سے قبل کچھ خطوط بھی لکھے، جن میں من موہن سنگھ نے مودی سرکار پر نفرت انگیز تقاریر کے استعمال کا الزام لگایا۔

    من موہن سنگھ نے کہا مودی پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نےعوامی نظریے کے وقار کو ٹھیس پہنچائی، مودی سرکار نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی عوام سے جھوٹے دعوے کیے، اور مجھ پر بھی الزام لگایا حالاں کہ میں نے کبھی فرقہ واریت کو فروغ نہیں دیا۔

    منموہن سنگھ نے کہا بی جے پی کی اگنی ویر اسکیم بھارت کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، مودی سرکار نے بھارتی پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حقوق مانگنے پر مودی سرکار نے 750 سے زائد کسانوں کو قتل کیا۔

    بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے

    واضح رہے کہ جمعرات کو بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے ہیں، من موہن 2 مرتبہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہوئے، اور 2004 سے 2014 کے دوران پڑوسی ملک کے وزیر اعظم رہے۔

    وہ ایک ماہر اقتصادیات تھے جو سیاست دان بنے، وہ مرکزی بینک کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور وزیر خزانہ کے طور پر بھی انھوں نے بھارتی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • بیرسٹر اویسی نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا کہا؟

    بیرسٹر اویسی نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا کہا؟

    حیدرآباد: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر اویسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر واقعی دکھ ہوا۔ صدر مجلس نے مزید کہا کہ میں انہیں ہمیشہ واحد وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھوں گا جنہوں نے اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سمیت ہندوستان کے پسماندہ طبقوں کی بہتری کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔

    بیرسٹر اویسی نے ڈاکٹر منموہن کے سوگوارخاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام کے ساتھ صدر مجلس نے سابق وزیراعظم کی دو تصاویر شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کل رات فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے، ان کی آخری رسومات 28 دسمبر کو انجام دی جائیں گی۔

    کانگریس کی برسر اقتدا ریاستوں میں سابق وزیراعظم کے انتقال پر آج سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جن میں کرناٹک اور تلنگانہ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے، منموہن 2 مرتبہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان رہے۔

    مسلسل 2 مرتبہ بھارت کے وزیراعظم رہنے والے منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، منموہن سنگھ 2004 سے 2014 کے دوران پڑوسی ملک کے وزیر اعظم رہے۔

    نیتن یاہو کی اہلیہ کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ

    آنجہانی منموہن جنوبی ایشیائی ملک کے نہ صرف دو بار پرائم منسٹر رہے بلکہ وزیر خزانہ کے طور پر بھی انھوں نے بھارتی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے

    بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے

    بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے، منموہن 2 مرتبہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان رہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل 2 مرتبہ بھارت کے وزیراعظم رہنے والے منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، منموہن سنگھ 2004 سے 2014 کے دوران پڑوسی ملک کے وزیر اعظم رہے۔

    آنجہانی منموہن جنوبی ایشیائی ملک کے نہ صرف دو بار پرائم منسٹر رہے بلکہ وزیر خزانہ کے طور پر بھی انھوں نے بھارتی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    سابق ہندوستانی وزیراعظم ایک ماہر اقتصادیات سے سیاست دان بنے، وہ مرکزی بینک کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    کچھ عرصے سے بیمار منموہن سنگھ کو طبعیت کی خرابی کے باعث جمعرات کو رات گئے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔

    ایک ٹوئٹر پیغام میں منموہن سنگھ کی موت کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’ گہرے دکھ کے ساتھ، ہم ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہیں، جن کی عمر 92 سال تھی‘۔

    بڑھی عمر کی وجہ سے انھیں مختلف عارضے لاحق تھے جن کا علاج چل رہا تھا، 26 دسمبر 2024 کو وہ گھر میں اچانک بے ہوش ہو گئے تھے‘۔

  • پشاور میں سکھ شہری منموہن سنگھ کا قتل، سی ٹی ڈی کی جیوفینسنگ

    پشاور میں سکھ شہری منموہن سنگھ کا قتل، سی ٹی ڈی کی جیوفینسنگ

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں سکھ برادری کے افراد کو ٹارگٹ کیا جانے لگا ہے، گزشتہ روز ایک اور شہری منموہن سنگھ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز میں سکھ کمیونٹی کے 2 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، کاکشال کے علاقے میں بھی ایک سکھ شہری کو زخمی کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں سکھ شہری منموہن سنگھ کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق منموہن سنگھ نامی شخص رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنا دیا، واردات کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔

    سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں، چند مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بریک تھرو کا امکان ہے۔

    دوسری طرف سکھ ٹارگٹ کلنگ کیس میں سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیم نے رات گئے کاکشال اور ملحقہ علاقے کی جیو فینسنگ کی اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے جائے وقوعہ سے ملنے والا خول فرانزک کے لیے بجھوایا جائے گا، دونوں واقعات میں استعمال ہونے والے خول کرائم سین یونٹ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے کئی مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے، اور شہر میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے منموہن سنگھ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں 7 اے ٹی اے اور 302 کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔

  • سابق بھارتی وزیر اعظم بخار کے باعث اسپتال میں داخل

    سابق بھارتی وزیر اعظم بخار کے باعث اسپتال میں داخل

    نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ بخار کے باعث اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آج شام بخار اور کم زوری کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    منموہن سنگھ کو دارالحکومت دہلی کے آل انڈیا اسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں، 88 سالہ کانگریس کے تجربہ کار اور راجیہ سبھا رکن کو وبا کی دوسری لہر کے دوران کووِڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری انچارج اطلاعات نے ٹوئٹر پر کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کا معمول کے مطابق علاج ہو رہا ہے، اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

    انھوں نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، اور ضرورت پڑی تو تازہ صورت حال کے بارے میں ہم مطلع کر دیں گے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق من موہن سنگھ کو ایمس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی دل سے متعلقہ بیماریوں کی ہسٹری رہی ہے، 2009 میں انھوں نے اسی اسپتال میں کورونری بائی پاس سرجری کرائی تھی۔

    1990 سے، جب سے من موہن سنگھ نے بائی پاس آپریشن کیا ہے، وہ اب تک 5 بائی پاس کروا چکے ہیں، اور 2004 میں اسٹنٹ بھی ڈلوایا ہے۔