Tag: منوج تیواڑی

  • سہواگ نے کس جونیئر کھلاڑی کے لیے خود کو ٹیم سے ڈراپ کیا؟

    سہواگ نے کس جونیئر کھلاڑی کے لیے خود کو ٹیم سے ڈراپ کیا؟

    بھارت کے جارح مزاج بیٹر ویریندر سہواگ نے کس جونیئر کھلاڑی کے لیے ٹیم سے خود کو دراپ کیا تھا، سالوں بعد انکشاف سامنے آگیا۔

    ویریندر سہواگ ماضی میں بھارت کے مستقل اوپنر ہوا کرتے تھے، تاہم انھوں نے جونیئر کرکٹر منوج تیواڑی کا کیریئر بچانے کے لیے اپنی جگہ خالی کی تھی، 2011 میں سہواگ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اور انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔

    تاہم انھوں نے دسمبر 2011 میں ہی اپنی اوپنر کی جگہ منوج تیواڑی کے لیے خالی کی تھی، منوج تیواڑی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سہواگ ان کے آئیڈول ہیں اور میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک ان کا شکرگزار رہوں گا۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ سہواگ، گوتم بھائی اور میرے درمیان اچھے تعلقات تھے، ویرو بھائی نے دیکھا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا اور میرے نمبر کو آگے پیچھے کیا جارہا ہے، انھیں لگا کہ میرے ساتھ انصاف نہیں ہورہا۔

    منوج تیواڑی نے بتایا کہ اس میچ میں مجھے چانس ملا اور میں نے سنچری اسکور کی تھی جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا تھا، کوہلی 20 رنز کی کمی اسے اپنی سنچری اسکور کرنے سے محروم رہے تھے۔

    منوج تیواڑی بھارت کے باصلاحیت کرکٹرز میں سے ایک تھے اور ان کا کیریئر بڑا ہوسکتا تھا، مگر وہ بھارت کی جانب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرنے میں ناکام رہے، انھوں نے اپنے کیریئر میں صرف 12 او ڈی آئیز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہی کھیلے۔

    بھارتی کرکٹر نے اتنے کم میچز بھی 7 سالوں کے عرصے میں کھیلے، وہ اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انھیں سنچری بنانے کے بعد ڈراپ کردیا جاتا تھا۔

  • بھارتی کرکٹر نے اپنے اور گوتم گمبھیر کے تنازع میں وسیم اکرم کو بھی کھینچ لیا

    بھارتی کرکٹر نے اپنے اور گوتم گمبھیر کے تنازع میں وسیم اکرم کو بھی کھینچ لیا

    بھارت کے سابق کرکٹر نے اپنے اور موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تنازعے میں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو بھی کھینچ لیا ہے۔

    گوتم گمبھیر اپنی جارح مزاج شخصیت کے لیے مشہور ہیں اور ماضی میں ان کی مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی جیسے کرکٹرز سے بھی ان بن کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں، بھارت کے ایک اور کرکٹر منوج تیواڑی اور ان کی چپقلش بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    رانجی ٹرافی 2015 کے دوران دہلی اور بنگلا کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی اور بات کافی بڑھ گئی تھی جبکہ اسے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے چند بدترین واقعات میں سے ایک کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

    منوج تیواڑی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے 2010 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز جوائن کی تو پہلے میرے اور ان کے تعلقات ٹھیک مگر پھر انھوں نے اپنا آپا کھو دیا اور مجھے بات بات پر ڈانٹنے لگے ان کی استعمال کیے گئے الفاظ بہت تکلیف دینے والے ہوتے تھے۔

    بھارت کے سابق بیٹر نے بتایا کہ جب ہم کےکے آر میں ٹیم میٹ تھے تو ایڈن گارڈن میں ہماری بحث ہوئی، گوتم نے مجھے کہا کہ آج کے بعد تجھے کبھی نہیں کھلاؤں گا، اس دوران بولنگ کوچ وسیم اکرم بھی وہاں آگئے اور انھوں نے معاملے کو سنبھالا۔

    منوج کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت کولکتہ کے ان چند کرکٹرز میں سے ایک تھا جو تواتر کے ساتھ کارکردگی دکھا رہے تھے، اس وقت میڈیا مجھ پر توجہ دیتا تھا تو ان چیزوں پر گوتم کا ری ایکشن اچھا نہیں ہوتا تھا۔