Tag: منور فاروقی

  • بھارتی کامیڈین منور فاروقی کیخلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آگئی

    بھارتی کامیڈین منور فاروقی کیخلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آگئی

    بھارتی کامیڈین منور فاروقی بھی مشکل میں آگئے، بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل نے مزاحیہ اداکار پر ’مذہب کی توہین‘ کا مقدمہ دائر کر دیا۔

    بگ باس 17 کے فاتح اور بھارتی کامیڈین منور فاروقی پر ایک اور مقدمہ درج دائر کردیا گیا ہے، منور کے شو ’ہفتی وصولی‘ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ شو مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)

    شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔

    دوسری جانب ہندو جنجاگرتی سمیتی تنظیم نے بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے اس شو پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کا آغاز 14 فروری کو ہوا تھا۔

    تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ جیو ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے والے شو پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں، منور فاروقی اس شو میں نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں جو کہ عوام کے لیے ناقابل قبول ہے، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے۔

    سمے رائنا کے بعد ایک اور کامیڈین نے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

    واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل کامیڈین سمے رائنا، پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے خلاف بھی انڈیاز گوٹ لیٹنٹ پر نامناسب تبصرہ کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • منور فاروقی کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    منور فاروقی کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے بلآخر اپنی دوسری نوبیاہتا دلہنیا کے ساتھ تصاویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ پہلی بار تصاویر شیئر کردی۔

    جاری کردہ تصاویر میں انہیں دبئی میں دیکھا جاسکتا ہے، منور نے چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں دبئی کے سیاحتی مقام، کامیڈی شو اور صبح کی کافی کی جھلک بھی دکھائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)

    جاری کردی پوسٹ کے آخر میں منور فاروقی نے اپنی دوسری اہلیہ کی تصویر بھی شامل کی، مذکورہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے جس کی وجہ سے اس جوڑے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

    تصویر میں منور فاروقی اور مہہ زبین دبئی کی اونچی عمارتوں کو دیکھ رہے ہیں، شادی کی خبر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب منور فاروقی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دوسری اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔

    واضح رہے کہ منور فاروقی نے مئی میں اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کی تھی، انہوں نے اس شادی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)

    خیال رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی جیسمین نامی خاتون سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا میکائیل ہے، رپورٹس کے مطابق جیسمین اور منور کی شادی 2017 میں ہوئی اور 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • منور فاروقی کی نوبیاہتا دلہن کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

    منور فاروقی کی نوبیاہتا دلہن کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

    ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی کی اپنی دوسری نوبیاہتا دلہنیا کے ساتھ تصاویر سامنے آگئی۔

    چند روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انکی نوبیاہتا اہلیہ کیساتھ تصاویر بھی منظر عام پر آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی  کی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا ’لندن کالج اف میک اپ‘ کی سرٹیفائیڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں، دوسری خفیہ  شادی کی خبر کو چند روز تک راز رکھنے کے بعد آخر کار نوبیاہتا دلہنیا کے ہمراہ منظر عام پر آگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اس نوبیاہتا جوڑے کو کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر منور کی اہلیہ گلابی جوڑے میں ملبوس نظر آئیں جبکہ منور کو سفید شرٹ کے ساتھ خاکی رنگ کی ٹراؤزر میں دیکھا گیا۔

    بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    مذکورہ تصویر میں نوبیاہتا جوڑے نے جو کیک کاٹا وہ بھی گلابی پھلوں والی سجاوٹ سے تیار گیا گیا تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ تصویر اس جوڑے کی شادی سے قبل لی گئی تھی یا بعد میں لی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی پاپارازی فوٹوگرافر  نے اپنے انسٹاگرام پر منور اور مہہ زبین کوٹ والا کی کیک کاٹتے ہوئے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’منورفاروقی اور دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا کی شادی کے بعد کیک کاٹتے ہوئے پہلی تصویر وائرل ہوگئی‘۔

  • کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

    کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

    ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کے ریالٹی شو بگ باس کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی مبینہ دوسری شادی کے حوالے سے ایک تصویر منظر عام پر آگئی، تاہم اداکار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی اور مہ جبین نے مبینہ طور پر 20 مئی کو اپنے اہل خانہ اور دیگر قریبی دوستوں کی موجودگی میں دوسرا نکاح کیا۔

    رپورٹ کے مطابق انہوں نے میک اپ آرٹسٹ ‘مہ جبیں کوٹ والا’ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ویسے تو منور فاروقی نے اپنی دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی لیکن ان کے مہ جبین کوٹ والا کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی ابھی اس شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر کہیں نظر نہیں آئیں گی۔

    یاد رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے اور میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

    اس حوالے سے پروگرام ’بگ باس‘ میں بات کرتے ہوئے منور فاروقی نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی والدین کی مرضی سے خاندان میں ہوئی تھی جو چل نہیں سکی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ سینٹرل میں منعقد ہوئی۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی مہ جبین کوٹ والا ایک کاسمیٹکس آرٹسٹ ہیں، مہ جبین نے دھانشری ورما، عامر علی، ویرون دھون سمیت کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے۔

  • بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔

    بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبر پہلے ایک انسٹاگرام فین پیج نے جاری کی تھی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی لیکن ٹائمز ناؤ نے اس خبر کی تصدیق منور فاروقی کے قریبی ذرائع سے کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور کے کسی قریبی جاننے والے میں سے ایک نے بتایا کہ ’ ہاں منور نے شادی کرلی ہے لیکن وہ یہ بات خفیہ رکھنا چاہتا تھا اسی لیے آپ کو شادی کی کوئی خاص تصاویر بھی نہیں ملیں گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehzabeen (@makeupbymehzabeen)

    رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں 26 مئی 2024 کو مختصر سی تقریب میں نکاح کیا، انہوں نے ایک میک اپ آرٹسٹ ’مہ جبین کوٹ والا‘ نامی لڑکی سے شادی کی ہے۔

    مزید برآں، ایک تصویر آن لائن گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منور کی شادی میں لی گئی تھی، اس تصویر میں منور نہیں بلکہ اس میں ایک تخت ہے جس میں حرف ’ ایم ایم ‘ لکھا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ منور فارقتی کی ذاتی زندگی ہمیشہ سرخیوں میں رہی اور اب مبینہ دوسری شادی کی خبروں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ منور کی پہلی بیوی کون تھی؟

    منور فاروقی کی پہلی شادی جیسمین نامی خاتون سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا میکائیل ہے، رپورٹس کے مطابق جیسمین اور منور کی شادی 2017 میں ہوئی اور 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، منور کی ذاتی زندگی میں اس وقت دلچسپی پیدا ہوئی جب اس نے جیسمین اور اس کے بیٹے لاک اپ سیزن 1 کے بارے میں بات کی۔

    2022 میں ایک انٹرویو کے دوران منور نے انکشاف کیا کہ وہ جیسمین سے رابطے میں نہیں تھے، انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی سابقہ ​​بیوی سے رابطے میں نہیں ہوں، ہم صرف اپنے بیٹے کے اخراجات کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

    بگ باس 17 کے دوران منور نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے جیسمین کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا تھا کہ  ’’میری سابقہ ​​بیوی اب شادی شدہ ہے، اور میرا بیٹا میرے پاس ہے‘‘۔

    رپورٹ کے مطابق طلاق کے بعد منور نے نازیلا سیتاشی کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا، انہوں نے 2022 میں اپنے رشتے کا آفیشل اعلان کیا، تاہم، بگ باس 17 کے دوران عائشہ خان نے شو میں انٹری لی اور منور پر نازیلا الزام لگایا، نزیلا نے پھر منور پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ ملوث ہے۔

    بگ باس کے بعد سے منور فاروقی کے مداح اس حوالے سے متجسس رہے کہ ان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے لیکن اسٹینڈ اپ کامیڈین نے گرل فرینڈ کی شناخت منظرِ عام پر آنے سے قبل ہی اس سے شادی کرلی ہے۔

  • ویڈیو: منور فاروقی کی گیند پر سچن ٹنڈولکر آؤٹ، گراؤنڈ میں خاموشی چھاگئی

    ویڈیو: منور فاروقی کی گیند پر سچن ٹنڈولکر آؤٹ، گراؤنڈ میں خاموشی چھاگئی

    بگ باس کے اس سیزن کے فاتح منور فاروقی کی گیند پر سچن ٹنڈولکر آؤٹ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرکے گراؤنڈ میں موجود شائقین کو کو خاموش کروا دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nisha (@munawar__rocks)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹی 10 ٹورنامنٹ میں انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے لیے کھیلے گئے اس تفریحی میچ میں لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    سچن ٹنڈولکر 30 رنز بنا کر منور فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سچن ٹنڈولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی چھا گئی جبکہ کومینٹری باکس میں بیٹھے کومینٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

    خیال رہے کہ آئی ایس پی ایل میں سیف علی خان ، امیتابھ بچن جیسی مشہور شخصیات کی ٹیمز مد مقابل ہیں۔

  • کیا بگ باس میں منور فاروقی کی فتح ’فکسڈ‘ تھی؟

    کیا بگ باس میں منور فاروقی کی فتح ’فکسڈ‘ تھی؟

    بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے متنازع شو بگ باس جیتنے کے ساتھ ہی ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا، صارفین اس کامیابی کو ’فکسڈ‘ قرار دے رہے ہیں۔

    بگ باس کے 17ویں سیزن کے فاتح کا تاج بھارت کے معروف کامیڈین منور فاروقی کے سر اتوار کی رات سجا۔ بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ان کے فاتح ہونے کا اعلان کی جبکہ انعام کے طور پر ان کے حصے میں 50 لاکھ بھارتی روپے کی رقم بھی آئی۔

    ان کے ساتھی فائنلسٹ اداکار ابھیشیک کمار نتیجہ آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ کئی لوگوں نے انھیں جیت کا زیادہ حقدار قرار دیا جبکہ منور کو صارفین نے ’فکسڈ ونر’ قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ColorsTV (@colorstv)

    فائنل جیتنے کے بعد اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے منور نے کہا کہ اگر فکسڈ ونر کو اتنا سب کرنا پڑے تو وہ فکسڈ فاتح نہیں ہو سکتا۔ اگر میں ایک فکسڈ ونر ہوتا تو مجھے سب کچھ ایک پلیٹ میں مل جاتا۔

    انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا سیزن گواہ ہے کہ مجھے پلیٹ میں کچھ نہیں ملا، میں نے بہت محنت کی ہے۔

    منور نے کہا جو مجھے فکسڈ ونر کہہ رہے ہیں ان لوگوں کے لیے میرا جواب یہ ہے کہ بس بیٹھ کر پورا سیزن دیکھیں پھر آپ کو احساس ہو گا کہ یہ فکسڈ نہیں ہوا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کے ساتھی فائنلسٹ ابھیشیک کمار، منارا چوپڑا (پرینکا اور پرینیتی چوپڑا کی کزن) اور انکیتا لوکھنڈے بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

  • بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل منور فاروقی نے جیت لیا

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل منور فاروقی نے جیت لیا

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن17 کا شو بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 17 کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا جو کہ اختتام کو پہنچ گیا گزشتہ روز اس شو کا فائنل تھا جو کہ منور فاروقی نے جیت لیا۔

    بگ باس شو کے اس سیزن کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی تھے جبکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان شو کے میزبان تھے۔

    منور فاروقی کو بگ باس شو کے سیزن17 کا ٹائٹل جیتنے پر 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 17 جیتنے والے منور فاروقی مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین، یوٹیوبر اور ریپر ہیں۔

  • بھارت: پولیس کے کڑے پہرے میں مسلمان کامیڈین کا شو، ہزاروں افراد سننے پہنچ گئے

    بھارت: پولیس کے کڑے پہرے میں مسلمان کامیڈین کا شو، ہزاروں افراد سننے پہنچ گئے

    نئی دہلی: بھارتی ریاست حیدر آباد میں معروف مسلمان بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے شو میں عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی، ہندو انتہا پسندوں نے شو کرنے پر منور فاروقی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور وینیو کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی نے اپنا شو ہفتے کی رات منعقد کیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا، اس موقع پر وینیو کو ایک قلعے میں تبدیل کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری نے وہاں پہرہ دیا۔

    ہزاروں افراد کی تالیوں کی گونج میں منور نے کہا کہ وہ اپنی زندگی داؤ پر لگا کر یہاں آئے ہیں۔

    منور نے جب یہاں اپنا شو کرنے کا اعلان کیا تھا تو حکومتی پارٹی بی جے پی کے ایک رکن راجہ سنگھ نے کہا تھا کہ منور فاروقی کا شو منعقد کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس جگہ کو نذر آتش کردیں گے اور کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بھی بنائیں گے۔

    منور فاروقی نے گزشتہ برس سے اپنے متنازعہ لطیفوں سے ہندو انتہا پسندوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، انتہا پسندوں کا دعویٰ ہے کہ منور ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں جبکہ وہ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہیں اور حساس معاملات کو اپنے لطیفوں کو موضوع بناتے ہیں۔

    گزشتہ برس سے اب تک منور کے 12 شوز منسوخ کیے جاچکے ہیں جن کا سبب ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں تھیں۔

    حیدر آباد میں شو منعقد کرنے کے اعلان کے بعد راجہ سنگھ نے کہا تھا کہ منور نے ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا تھا اور اب انہوں نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو ہم انہیں سبق سکھائیں گے۔

    انہوں نے اعلان کیا تھا کہ جس جگہ بھی منور کو شو کے لیے مدعو کیا جائے گا وہ اس جگہ کو آگ لگا دیں گے۔

  • معروف مسلمان کامیڈین کو ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کی کھلے عام دھمکیاں

    معروف مسلمان کامیڈین کو ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کی کھلے عام دھمکیاں

    معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے خلاف ہندو انتہا پسند ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے، حکومتی پارٹی بی جے پی کے ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ منور فاروقی کا شو منعقد کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس جگہ کو نذر آتش کردیں گے اور کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بھی بنائیں گے۔

    منور فاروقی نے گزشتہ برس سے اپنے متنازعہ لطیفوں سے ہندو انتہا پسندوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، انتہا پسندوں کا دعویٰ ہے کہ منور ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں جبکہ وہ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہیں اور حساس معاملات کو اپنے لطیفوں کو موضوع بناتے ہیں۔

    گزشتہ برس سے اب تک منور کے 12 شوز منسوخ کیے جاچکے ہیں جن کا سبب ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں تھیں۔

    اب حال ہی میں ان کا ایک شو حیدر آباد میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر ایک بار پھر انتہا پسند متحرک ہوگئے۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر منور فاروقی کا شو ہوا تو وہ پروگرام کے مقام کو نذر آتش کر دیں گے اور منور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جائے گا۔

    راجہ سنگھ کا کہنا ہے کہ کامیڈین منور فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا تھا اور اب انہوں نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو ہم انہیں سبق سکھائیں گے۔

    انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جس جگہ بھی منور کو شو کے لیے مدعو کیا جائے گا وہ اس جگہ کو آگ لگا دیں گے۔

    راجہ سنگھ نے تلنگانہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو خط بھی لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ منور کو شو کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور امن و امان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔