Tag: منچن آباد

  • منچن آباد میں بدلے کی آگ میں جھلستے شہری کی اندھا دھند فائرنگ، 2 جاں بحق 3 زخمی

    منچن آباد میں بدلے کی آگ میں جھلستے شہری کی اندھا دھند فائرنگ، 2 جاں بحق 3 زخمی

    منچن آباد: پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر منچن آباد میں بدلے کی آگ میں جھلستے ایک شہری نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات منچن آباد میں تنویر نامی شخص نے دکانوں پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، جب کہ گولیوں کی زد میں آ کر تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 دن پہلے ہونے والی معمولی جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے ملزم تنویر نے دکانوں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    فائرنگ سے دو افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے تھے، جب کہ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اہل علاقہ نے لاری اڈے پر لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا، اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنویر معمولی جھگڑے کا بدلہ لینے آیا تھا اور آتے ہی دکانوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

  • منچن آباد: خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ اسپتال ملازم نکلا

    منچن آباد: خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ اسپتال ملازم نکلا

    منچن آباد: پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر منچن آباد میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ اسپتال ملازم نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ہو گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد علی سول اسپتال کا ملازم ہے، جس کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم محمد علی کے موبائل سے 12 خواتین کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہو گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر سے چیک اپ کے بہانے خواتین کی ویڈیو بنواتا تھا۔

    ملزم محمد علی نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی ایک اور ملازمہ بھی ویڈیوز اور بلیک میلنگ میں اس کا ساتھ دینے میں شریک رہی ہے۔

  • پولیس نے علاقے کے پہلے بوری بند اندھے قتل کا معما حل کر لیا

    پولیس نے علاقے کے پہلے بوری بند اندھے قتل کا معما حل کر لیا

    منچن آباد: ضلع بہاولنگر کے شہر منچن آباد میں پہلے بوری بند اندھے قتل کا معما حل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے منچن آباد میں ایک خاتون کے اندھے قتل کے ملزم ارشاد کو گرفتار کر لیا، ملزم نے خاتون غلام صدیقہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، بعد ازاں اس کی لاش کو بوری میں بند کر کے پھینک دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 3 دسمبر کو منچن آباد میں چک گامے والے قبرستان سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ غلام صدیقہ زوجہ محمد شریف عمر کی ہے۔ 44 سالہ غلام صدیقہ گھروں میں کام کرتی تھی، ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔

    قبرستان سے بوری بند لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تھا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر مرزا قدوس بیگ کی ہدایت پر پولیس نے اس اندھے قتل کے ملزم ارشاد کو گزشتہ روز ٹریس کر لیا۔

    منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    علاقے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے گھروں میں کام کرنے والی خاتون کو زیادتی کے بعد شناخت کر لیے جانے کے خوف سے اسے قتل کیا اور لاش ایک بوری میں ڈال کر قبرستان کے قریب گڑھے میں پھینک دی تھی۔

  • منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    منچن آباد: 9 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار

    منچن آباد: پنجاب کے ضلع بہاول نگر کے شہر منچن آباد میں 9 سال کی بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے علاقے گھمنڈ پور میں 45 سالہ بھکاری نے 9 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گھمنڈ پور پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے رہایشی ملزم مشتاق ڈھڈی نے اعتراف جرم کر لیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مشتاق ڈھڈی پیشہ ور گداگر ہے اور بھیک مانگنے کے لیے مختلف شہروں کا رخ کرتا رہتا ہے، ملزم نے گھمنڈ پور کے رہایشی محنت کش بارش علی سے راہ و رسم نکالی، اور وقتاً فوقتاً مالی امداد کر کے اپنا اعتماد بنایا۔

    تازہ ترین:  باپ کی اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کی کوشش، 2 افراد جاں بحق

    مشتاق ڈھڈی 3 نومبر کو بارش علی کی دوسری جماعت کی طالبہ 9 سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر کے فیصل آباد لے آیا۔ اس کے بعد بھکاری بچی کو اپنے گینگ کے ہمراہ لے کر مختلف شہروں میں پھرتا رہا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

    گھمنڈ پور پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں 5 نومبر کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور کال ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا جانے لگا، بار بار جگہیں تبدیل کرنے کے باعث پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہوتی رہی تاہم آخر کار ملزم کو لالہ موسیٰ کے ایک ویران علاقے سے گرفتار کرنے میں کا میاب ہو گئی۔

    چھاپے کے دوران ملزم کی جھونپڑی سے بچی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بچی کو اغوا اور زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا ارادہ تھا کہ وہ بچی کو ہمیشہ اپنے پاس رکھے گا اور بھیک منگوائے گا۔