Tag: منڈی بہاؤالدین

  • کچرا اٹھانے پر 12 سالہ بچے کو قتل کرنے والا گرفتار

    کچرا اٹھانے پر 12 سالہ بچے کو قتل کرنے والا گرفتار

    پھالیہ: منڈی بہاؤالدین کے شہر پھالیہ میں 12 سال کے ایک بچے کے قتل کیس میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پھالیہ میں بارہ سالہ بچے کو کچرا اٹھانے کے تنازع پر قتل کرنے والے ملزم امیر گل کو منڈی بہاؤالدین پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول صدر گل کچرا اٹھاتا تھا، ایک ہفتہ قبل اسے قتل کیا گیا، یہ اندھے قتل کا واقعہ تھا کیوں کہ قاتل کا کچھ اتا پتا نہیں تھا، قتل کا واقعہ موضع کیلو میں پیش آیا تھا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ناصر سیال کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل رپورٹ ہونے کے بعد تفتیش شروع کی آخر کار بچے کے قاتل کا سراغ مل گیا، معلوم ہوا کہ مقتول صدر گل کو کوڑا اٹھانے کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کیلو کے بانس کے کھیت میں ملزم امیر گل نے صدر گل کو سر کچل کر مارا، یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم امیر گل مقتول کا رشتہ دار ہے، ملزم کا مقتول کے ساتھ کچرے کی تقسیم پر جھگڑا ہوا تھا۔

    ڈی پی او ناصر سیال نے بتایا کہ اس اندھے قتل کیس میں ملزم کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیا۔

  • مریم نواز کو کل ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیجوں گا: مراد سعید

    مریم نواز کو کل ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیجوں گا: مراد سعید

    اسلام آباد: منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہونے والی مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی، قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی۔

    موٹر وے پولیس نے کہا کہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے قافلے کو بغیر ٹول ادا کیے جانے دیا گیا، ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کاعمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق مریم نواز کی دیکھا دیکھی قافلے میں شامل 80 گاڑیوں نے بھی ٹول ٹیکس نہیں دیا اور بغیر ٹول ٹیکس دیے گزر گئیں۔

    ادھر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا۔

    مراد سعید نے کہا کہ مریم نواز کو کل ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے، ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر بھی کارروائی ہوگی، ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے اشتعال دلانے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ ٹول پلازہ کو گرا دیں گے، انھیں سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کی بادشاہت ختم ہو چکی ہے۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ میں بہ طور ایم این اے بھی ٹیکس دیتا رہا ہوں، لیکن اب پتا چلا یہ تو شروع ہی سے ٹول ٹیکس نہیں دے رہے تھے، مریم نواز خود کو شہزادی سمجھتی ہیں، ان کے کارنامے سب کے سامنے ہیں۔

  • مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا: شاہ محمود قریشی

    مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا: شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا، انھیں سیکورٹی وجوہ پر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس ویڈیو کا ذکر ہو رہا ہے جج صاحب نے اس کی نفی کر دی ہے، تاہم ویڈیو کی فرانزک ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سیکیورٹی خدشات کے باوجود مریم نواز منڈٰی بہاالدین میں جلسہ کرنے پر بضد

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ن لیگ کی مزید ویڈیوز کی بات مفروضوں پر مشتمل ہے، اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا، جج کے بیان کے بعد ویڈیو کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات پر ن لیگ کو قائد اعظم اسٹیڈیم جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جب کہ مریم نواز نے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

    مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہوئی۔ یہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک اور ناصر بٹ نامی شخص کی ہے۔

  • آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: بلاول بھٹو

    آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: بلاول بھٹو

    منڈی بہاؤ الدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت اب کے مقابلے میں زیادہ دہشت گردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبر شپ کے لیے منڈی بہاؤ الدین کا دورہ کرنے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اعتدال پسندی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ نفرت کی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے۔ ’احسن اقبال پر حملہ نفرت کی سیاست کا نتیجہ ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نفرت کی سیاست پر نہیں ڈالنا چاہیئے۔ ’نواز شریف پاناما اسکینڈل چھپانے کے لیے محاذ آرائی کر رہے ہیں، انہوں نے محاذ آرائی کا راستہ اپنایا جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے‘۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے معاملات بہتر ہونے چاہئیں۔ عراق اور افغانستان میں بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں۔ آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔ پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت زیادہ دہشت گردی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ ’پیپلز پارٹی الیکشن میں پورے ملک سے سرپرائز دے گی۔ منڈی بہاؤ الدین پیپلز پارٹی کا علاقہ ہے عوام میرے ساتھ ہوں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج منڈی بہاؤالدین میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج منڈی بہاؤالدین میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    منڈی بہاؤالدین: پاکستان تحریک انصاف آج منڈی بہاؤالدین میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی۔ جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ آج منڈی بہاؤالدین کے قائداعظم گراؤنڈ میں ہوگا۔ عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    قائداعظم گراؤنڈ میں مرکزی اسٹیج بنا دیا گیا، کرسیا ں لگا دی گئی ہیں جبکہ گراؤنڈ کےاطراف عمارتوں پرعمران خان و دیگررہنماؤں کی تصاویرلگا دی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں واک تھروگیٹ نصب کر دیے گئے ہیں، جلسےکی سیکیورٹی پر400 پولیس افسران و اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔

    جلسےکی سیکیورٹی کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔


    ایک بھائی مظلوم بنتا ہے، دوسرے نے پنجاب پولیس کو ڈاکیا بنادیا، عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز میانوالی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں میں سے ایک مظلوم اورمعصوم بن جاتا ہے کہ مجھےکیوں نکالا، دوسرا بھائی ایسے ڈرامے کرتا ہے کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • منڈی بہاؤالدین : شادی کی پہلی رات دلہا دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین : شادی کی پہلی رات دلہا دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق

    منڈی بہاوالدین : دم گھٹنے کے باعث شادی کی پہلی رات کو ہی دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات جہاں شہنائی بج رہی تھی، صبح وہاں ماتم بپا ہوگیا، منڈی بہاؤ الدین کے گاﺅں کٹھیالہ سیداں کے رہائشی شہباز کی گزشتہ روز فرزانہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔


    Bride, groom found dead on first night of… by arynews

    سہاگ رات کی صبح نوبیاہتا جوڑا سو کرنہیں اٹھا تو گھر والوں کو تشویش ہوئی، بعد ازاں گھر والوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو اندر دونوں دلہا دلہن کی لاشیں پڑی تھیں۔

    افسوس ناک واقعہ کے بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارش میں بجلی جانے پرجنریٹر کمرے میں رکھ دیا گیا تھا۔

    جنریٹرکے دھوئیں سے دونوں کا دم گھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ذرا سی غفلت نے دو انسانوں کی جان لے لی بدنصیب جوڑے کا آج ولیمہ تھا۔

     

  • منڈی بہاؤالدین، پھولن دیوی گرفتار، لوٹا ہوا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین، پھولن دیوی گرفتار، لوٹا ہوا سونا اور نقدی برآمد

    منڈی بہاؤالدین: پولیس نے مقامی پھولن دیوی کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا سونا اور نقدی برآمد کر لی۔

    سٹی تھانہ منڈی بہاؤالدین نے گھروں میں گھس کر چھری کی نوک پر وارداتیں کرنے والی انصر بی بی عرف پھولن دیوی کو گرفتار کر لیا، ملزمہ پانی پینے کے بہانے گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتی تھی۔

    ڈکیت خاتون کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے کوٹ احمد شاہ کی رہائشی انصر بی بی کو گرفتار کر کے اس سے نقدی او ر لوٹا ہوا سونا برآمد کر لیا۔

  • اٹک حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،  چوہدری نثار

    اٹک حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، چوہدری نثار

    منڈی بہاؤالدین : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن ڈرپوک اور بے اصول ہے جو دوستی کی بات بھی کرتا ہے اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سول آبادیوں کو نشانہ بھی بناتا ہے۔

    ایم کیو ایم نے مائنس ون فارمولا میڈیا اور الطاف حسین سے سنا ہے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں رینجرز اکیڈمی کی بیسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام امن پسند مذہب ہے مگر افسوس کہ دہشت گردی پھیلانے والے ہم میں ہی چھپے ہیں اور اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ کسی بھی طرح کا جرم کوئی بھی کرے نہیں بخشیں گے ،دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اٹک حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، سیکیورٹی ادارے شجاع خانزادہ شہید پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    پنجاب کے وزیر داخلہ کم سکیورٹی رکھنے کے عادی تھے اور عموماً جب سیاستدان اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو سکیورٹی اہلکار ساتھ نہیں رکھتے مگر اب اس پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

    چودھری نثار نے قوم کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ ادارے درست سمت میں تفتیش کر رہے ہیں ، دہشت گرد گلی کوچوں سے بھاگ چکے ہیں ۔

    ان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کام کررہے ہیں اگر استعفوں کی واپسی پر کوئی غیر قانونی کام ہوا تو عدالتیں اور الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتے ہیں۔

    جنرل ظہیر الاسلام کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جنھوں نے کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دیں ، حکومت گرانے کی دھمکی دیں حکومت نے تو انہیں بھی درگزر کر دیا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی حکومتی ذمہ دار نے ایم کیو ایم کے لئے مائنس ون فارمولے کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر کارروائی اس کے خلاف لڑنے کے عزم کو مزید پختہ کر دیتی ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج  کے مطابق نواز لیگ کے ممتاز تارڑ کوبرتری حاصل ہوگئی ہے۔

    مسلم لیگ نواز کے ممتاز تارڑ 77884ووٹ لے کامیاب قرار پائے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑ 40570 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر نے 29618 ووٹ حاصل کئے ۔

    کامیابی کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    ن لیگ کے ورکرز اپنی پارٹی کے جیتنے پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، اس موقع پر کارکنان نے نواز شریف کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔

  • منڈی بہاؤالدین میں ضمنی الیکشن: ن لیگ اور پی ٹی آئی مد مقابل

    منڈی بہاؤالدین میں ضمنی الیکشن: ن لیگ اور پی ٹی آئی مد مقابل

    منڈی بہاؤالدین : حلقہ این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین میں ضمنی الیکشن کا معرکہ آج ہوگا۔ حکمران جماعت ن لیگ اور تحریک انصاف کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    قومی اسمبلی کی نشست این اےایک سو آٹھ۔ میں ضمنی الیکشن کادنگل آج آٹھ جون کو سجےگا .اصل مقابلہ حکمراں جاعت ن لیگ کےممتاز احمدتارڑ اورتحریک انصاف کےمحمدطارق تارڑکے درمیان ہوگا،

    ضمنی الیکشن کی نشست پر پیپلزپارٹی جماعت اسلامی، ق لیگ راہ حق پارٹی اور ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعدادچارلاکھ اکتیس ہزاردوسوانہترہے۔جبکہ دوسونواسی پولنگ اسٹیشن میں سے باسٹھ کوحساس قراردیاگیا۔

    پولنگ عمل مکمل کرانےکیلئے عملےمیں شامل افراد کی تعداددوہزار چھپن ہے، دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں این اے ایک سو آٹھ سے اعجازاحمد چوہدری آزاد حیثیت سےکامیاب ہونے کے بعدتحریک انصاف شامل ہوگئے۔

    الیکشن کمیشن نے اعجازچوہدری کی کامیابی کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پرکالعدم قراردےدیا تھا، جس کے بعد مذکورہ نشست خالی تھی۔