Tag: منڈی بہاؤالدین

  • عمران خان خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار

    عمران خان خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار

    منڈی بہاؤالدین : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ری الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن خوفزدہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نےنقادوں کوخوب باؤنسر مارے خیبر پختونخوا کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو چیلنج کردیا کہ دوبارہ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف امیروں سے پیسہ اکٹھا کر کے غریبوں پر خرچ کرے گی اور باہر جو بھی ناجائز پیسہ موجود ہے اسے واپس لے کر آئیں گے۔

    مغرب میں امرا سے ٹیکس لے کر عوام پر خرچ کیا جاتا ہے ہمارے ہاں غریبوں کے پیسوں پر امیر عیش کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا دھاندلی کے لئے ہم نے آواز اٹھائی۔خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزامات سے خوفزدہ نہیں۔

    عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔چند دن میں یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں کیا ہوا۔

    عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔

    کپتان نےمنڈی بہاؤالدین کےعوام کوکہاکہ ضمنی انتخاب میں بلے پر مہر لگانے کے ساتھ اسی سال عام انتخابات کی تیاری بھی کر لیں،انہوں نے وعدہ کیا کہ ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے ،دبئی کا پیسہ واپس لائیں گے۔

    ری الیکشن کی بات پر عمران خان کو کرکٹ میچ کا قصہ یاد آگیا، دوبارہ الیکشن کی بات نکلی تو عمران خان نے انڈیا کے بیٹسمین سری کانت کو آؤٹ کے دوبارہ باری دینے کا قصہ سنایا، انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں ان کو کہتا ہوں کہ آؤ دوبارہ میچ کھیلو۔

  • دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

    دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

    منڈی بہاؤالدین : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھاندلی پر واویلا تو کیا لیکن وہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

    مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں لوڈشیدنگ کا خاتمہ کرے گی۔ یہ بات انہوں نے منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک عرصے تک دھاندلی کا شور مچاتی رہی لیکن جوڈیشل کمیشن میں ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کسی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی انتہا کر دی ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں ہی لوڈشیڈنگ ختم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

    حمزہ شہباز نے منڈی بہاؤالدین میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا۔

  • اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    منڈی بہاؤالدین : کپتان کا جادو ایک اور مسلم لیگی ایم این اے پر چل گیا۔اعجاز احمد چوہدری نے مسلم لیگ کو خیر باد کہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

    حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

    اعجاز چوہدری منڈی بہاؤالدین سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اعجاز چوہدری کے گھر پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

    اعجاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی اپنے مفاد کیلئے کام نہیں کیا میرے حلقے کے لوگ سیلاب کی وجہ تباہ ہوگئے،لیکن یہاں پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے۔

    منڈی بہاؤالدین کے عوام کو عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لہٰذا میں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے،اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل جب ہی حل ہوتے جب وہ اپنے ہی وسائل سے اپنے مسائل حل کریں،اس کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہیں،جس میں مقامی لوگ فنڈ کا استعمال اپنی ضروریات کے مطابق کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اعجاز چوہدری قومی اسمبلی کی نشست خالی کردیں گے۔

  • چلڈرن ہسپتال منڈی بہاؤالدین: 23روزمیں 17بچے جاں بحق

    چلڈرن ہسپتال منڈی بہاؤالدین: 23روزمیں 17بچے جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین :گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے 23روز میں 17بچے جاں بحق ہوگئے،فنڈزمختص نہ کرنے کی وجہ سے اسپیشلسٹ ڈاکٹرزسمیت 37آسامیوں پربھرتی نہ ہوسکی۔

    چلڈرن ہسپتال لیبارٹری اورایکسرے مشین سے محروم  ،ورثاءکاشدیداحتجاج،حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں رواں ماہ 23روزکے دوران 17بچوں جاں بحق ہوگئے۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی اتنی بڑی تعدادمیں اموات  ہسپتال میں سہولیات کافقدان ہونے کی وجہ سے ہوئی،ہسپتال کو قائم ہوئے دو سال ہو گئے ہیں،اسپیشلسٹ ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اورہسپتال میں 37سیٹوں پرآج تک تعیناتیاں نہیں کی جاسکی ہیں۔،

    ڈائریکٹرہیلتھ سروسزگجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹرپرویزنذیرتارڑنے کہاہے کہ بچوں کی ہلاکت پر حکومت پنجاب نے اسکی رپورٹ طلب کی ہے،اور حکومت پنجاب نے جس جس شہر میں بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں کے ڈی سی او کو ذمہ دار ٹھہرا یاگیا ہے اس دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا ءنے سہولیات کے فقدان پرشدیداحتجاج کیاہے۔

  • تحریک انصاف نے کئی جلسے منسوخ کردیئے

    تحریک انصاف نے کئی جلسے منسوخ کردیئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے، نئی تاریخوں کا اعلان تیس نومبر کو کیا جائے گا۔

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نجی مصروفیت کے باعث فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے گئے ہیں، جو اب دسمبر کے مہینے میں ہوں گے۔ جلسوں کی نئی تاریخ کا اعلان عمران خان تیس نومبر کے جلسے میں کرینگے۔ ان کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں انیس کی بجائے تئیس نومبر کو پنڈال سجے گا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو ساہیوال اور سولہ نومبر کو جہلم جلسہ ہوگا۔