Tag: منڈی بہائو الدین

  • عمران خان دراصل میاں صاحب کا تسلسل ہیں: بلاول بھٹو

    عمران خان دراصل میاں صاحب کا تسلسل ہیں: بلاول بھٹو

    منڈی بہاؤالدین: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان دراصل میاں صاحب کا تسلسل ہیں، عمران خان اور میاں صاحب صرف اپنی ذات کے لئے اقتدار چاہتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے منڈی بہاؤالدین میں‌ ممبرسازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ،عوام کےفیصلوں کو مانا ہے.

    [bs-quote quote=”خلائی مخلوق میاں صاحب کی مدد کرے، تو بھلائی مخلوق ہوجاتی ہے، مدد نہ کرے، تو پھرخلائی مخلوق بن جاتی ہے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کی زراعت کو تباہ کردیا، کسان اور کاشت کار پانچ سال میں تباہ ہوچکے ہیں، بڑے اور مہنگے منصوبوں سے ملک ترقی نہیں کرتا، امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوش حال نہیں ہوتا.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے ن لیگ یہی کچھ کررہی ہے، کسان خوش حال نہیں ہے، ن لیگ کی حکومت کس منہ سے ترقی اور خوش حالی کی بات کرتی ہے.

    انھوں‌ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب دو دو گھنٹے تقریر کرتے ہیں، مگر کام کی کوئی بات نہیں کرتے، صرف ہوائی فائر کرتے ہیں، میں یہ کروں گا، میں وہ کروں گا۔

    پیپیلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب یہ بتائیں، کیا نیا خیبر پختونخواہ بنایا؟ خان صاحب نے خیبر پختونخواہ میں حکومت کرکے کچھ نہیں کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میاں صاحب اقتدارکے بھوکے ہیں۔ خلائی مخلوق میاں صاحب کی مدد کرے، تو بھلائی مخلوق ہوجاتی ہے، مدد نہ کرے، تو پھرخلائی مخلوق بن جاتی ہے.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری طاقت عوام ہیں، میں ان کےلئے آگے بڑھتا رہوں گا، ان کی نظر اقتدار اور میری نظر عوامی فلاح و بہبود پر ہے، یہ ذاتی مفاد کے لیے سودا کرلیتے ہیں، میں عوامی مسائل کی جنگ لڑرہا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ میں‌ منڈی بہاؤالدین ممبرشپ مہم کے سلسلے میں آیا ہوں، پھر آؤں گا اور الیکشن مہم چلاؤں گا، ہم صرف دعوے یا باتیں نہیں کرتے. یقین ہے منڈی بہاؤالدین کے لوگ بھٹو کی طرح میرابھی ساتھ دیں گے.


    آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے الزامات تو لگائے، مگرتوانائی کا کوئی منصوبہ نہ لگا سکے: شہباز شریف

    عمران خان نے الزامات تو لگائے، مگرتوانائی کا کوئی منصوبہ نہ لگا سکے: شہباز شریف

    منڈی بہاؤ الدین: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری غلط بیانی کرتے ہیں کہ سی پیک میرامنصوبہ ہے، اگر زرداری صاحب یہ منصوبہ لائے تھے تواسی وقت افتتاح کردیا ہوتا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منڈی بہاؤالدین میں‌ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انھوں‌ نے اپنے حریفوں‌ پر لفظی گولا باری کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اورعمران خان الزامات تو لگاتے ہیں، مگر کبھی توانائی کاایک منصوبہ نہیں لگا سکے. کے پی کے میں پہاڑ اور آبشاریں ہیں، بہت سے پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتےتھے کہ کے پی کے کو بجلی میں خود کفیل کردیں گے، مگر وہ ایک کلوواٹ کا پراجیکٹ نہیں لگاسکے، عمران خان نے دھرنا دیا، الزامات لگائے اور ہم نے کام کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے لیہ میں موبائل اسپتال کا تحفہ دےکرآیا ہوں، آج منڈی بہاؤالدین کوبھی موبائل اسپتال کاتحفہ دےرہاہوں، یہ موبائل اسپتال کروڑوں روپےمیں یورپ سےخریدا ہے۔

    شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات

    انھوں‌ نے کہا کہ عوام نے منتخب کیا تولوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، پی پی دورمیں جواندھیرے قائم ہوئے تھے، آج وہ دور ہوگئے، اگلے انتخابات میں بھی منڈی بہاؤالدین سے کامیاب ہوں گے.

    منڈی بہاؤالدین کے جلسےمیں بڑے عرصے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا پرانا جذباتی انداز نظر آیا، جب انھوں نے دوران تقریر ایک مرتبہ پھرڈائس سے مائیک گرا دیے.


    اگر آپ کو یہ خبرتو اسے اپنی فیس بک وال پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے پر شیئر کریں۔