Tag: منکی پاکس کا خطرہ

  • منکی پاکس کا خطرہ: بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے لئے  نئی گائیڈ لائن جاری

    منکی پاکس کا خطرہ: بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری

    اسلام آباد : منکی پاکس کے پھیلاو کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق منکی پاکس وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ائیرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹس پرمحکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ، آئسولیشن اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا جب کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

    گائیڈ لائنز میں کہنا ہے کہ اے ایس ایف ائیرپورٹس پر قائم آئسولیشن ایریاز پرسکیورٹی فراہم کرے گا جبکہ ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کی تفصیل فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق ایف آئی اے ہیلتھ کلیئرنس کےبغیرغیرملکی کوآن آرئیول ویزا جاری نہیں کرے گا اور ایف آئی اے مسافروں کی معلومات ہیلتھ اتھارٹیز کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

    مسافروں کے لگیج سے متعلق کسٹم کو ہیلتھ حکام سے کلیئرنس لازمی لینا ہوگی، تمام ائیرلائنز اپنے مسافروں کو ماسک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

  • منکی پاکس کا خطرہ:  بیرون ملک سے آنے والی تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری

    منکی پاکس کا خطرہ: بیرون ملک سے آنے والی تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری

    کراچی : منکی پاکس کے خطرے کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والی تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق منکی پاکس وائرس کی روک تھام کے لئے سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سےآنے والی تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردیں۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز تمام مسافروں کوفیس ماسک فراہم کریں جبکہ عالمی ایئرلائنز،گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس دینےوالی کمپنیز عملہ فیس ماسک لازمی پہنیں۔

    سی اے اے نے ایئرپورٹس عملے اور مسافروں کو ہینڈسینیٹائز استعمال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے سامان کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے۔

    منکی پاکس علامات والے مسافروں کوبارڈرہیلتھ سروسزکی ہدایت کےتحت آئیسولیٹ کیا جائے۔

    دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک سےآنیوالےمسافروں کی طبی جانچ جاری ہے ، 22 سے زائد پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔

    فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹرظفر مہدی نے کہا کہ کسی مسافر میں وائرس  کی علامات سامنے نہیں آئیں، 20سے زائد ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرمشتبہ مسافرکی جانچ کیلئے علیحدہ روم بھی بنائے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کی ٹیمیں 24گھنٹے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

  • منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ،  ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ، ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے منکی پاکس پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی وائرس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پوکس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی اور سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

    ٹیکنیکل کمیٹی میں شعبہ صحت سے 20 سنئیر افراد شامل ہیں ، کمیٹی مونکی پوکس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی اور مریضوں کے علاج کا طریقہ کار وضع کرے گی۔

    وائرس کی ویکسین منگوا کر کس کو لگائی جائے گی یہ بھی کمیٹی طے کرے گی جبکہ طبی عملے اور ائیرپورٹ عملے کی مشتبہ مریضوں کے علاج کی ٹریننگ پر کام کرے گی۔

    کمیٹی میں بارڈر ہیلتھ سروسز، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت کے ارکان شامل ہیں ، جلد، میڈیسن، مائیکروبیالوجی کے سنئیر پروفیسرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور ریسکیو 1122 کے رکن بھی ٹیکنیکل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

  • منکی پاکس کا خطرہ: ڈبلیو ایچ او پاکستانی  ایئرپورٹس پر انتظامات سے مطمئن

    منکی پاکس کا خطرہ: ڈبلیو ایچ او پاکستانی ایئرپورٹس پر انتظامات سے مطمئن

    اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت  نے منکی پاکس کی روک تھام سے متعلق پاکستانی ایئرپورٹس پر حفاظتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور ائیرپورٹ پرمنکی پاکس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    ٹیم کی سربراہی ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کےکنٹری ہیڈڈاکٹرماہی پیلانےکی ، دورے کے دوران ڈبلیوایچ اوکی ٹیم نےمنکی پاکس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا معائنہ کیا۔

    ٹیم نے بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جا نچ پڑتال اور اسکریننگ عمل کا بھی مشاہدہ کیا

    اس کے علاوہ ڈبلیوایچ او کی ٹیم نے اسلام آبادائیرپورٹ کےمختلف لاؤنجزکادورہ بھی کیا ،جہاں ائیرپورٹ میجرنےٹیم کوائیرپورٹ پرکئے گئے انتظامات سےمتعلق بریفنگ دی۔

    ڈبلیوایچ اوٹیم نے منکی پاکس کی روک تھام سے متعلق حفاظتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔