Tag: منکی پاکس کا مریض

  • منکی پاکس کا مریض بغیر تشخیص اسلام آباد ائیرپورٹ سے کیسے نکلا؟ تحقیقات شروع

    منکی پاکس کا مریض بغیر تشخیص اسلام آباد ائیرپورٹ سے کیسے نکلا؟ تحقیقات شروع

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئر پورٹ پر منکی پاکس کے مریض کی تشخیص نہ ہونے پر تحقیقات شروع کردی گئیں، متاثرہ مریض بغیر کسی رکاوٹ کے پشاور پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر منکی پاکس کے مریض کی تشخیص نہ ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    وزارت صحت ذرائع نے کہا کہ مریض کی تصویریں اور ایئر پورٹ کی ویڈیو حاصل کر لی گئی، 7 ستمبر کو خلیجی ملک سے آیا ہوا منکی پاکس کا مریض بغیر کسی رکاوٹ کے پشاور پہنچ گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریض سے ملنے اور مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مریض جب اسلام اباد ایئر پورٹ پر اترا تو اس کے چہرے پر نہ دانے تھے اور نہ اسے بخار تھا۔

    وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے کوئی کوتاہی کی یا نہیں رپورٹ جلد سامنے ہو گی مریض کے ساتھ پاکستان پہنچنے والے اور دیگر افراد کے کانٹیکٹس کی ٹریسنگ بھی جاری ہے۔

    وزارت صحت ذرائع کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان ہے، دیگر وفاقی اداروں کی طرح بارڈر ہیلتھ سروسز کا ہیڈ کوارٹر بھی اسلام آباد میں ہی ہونا چاہیے، بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ اپنی استعداد کے مطابق بہتر کام کر رہا ہے، تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

  • منکی پاکس کا مریض صحتیابی پر اسپتال سے ڈسچارج

    منکی پاکس کا مریض صحتیابی پر اسپتال سے ڈسچارج

    اسلام آباد : منکی پاکس کے مریض کو صحتیابی پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،منکی پاکس مریض عمرہ ادائیگی کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق منکی پاکس کے ایک اور مریض نے موذی وائرس کو شکست دے دی، زرائع وزارت صحت نے بتایا کہ منکی پاکس کا مریض صحتیابی پر اسپتال سے ڈسچارج ہوگیا، 25 سالہ مریض ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھا۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ منکی پاکس مریض عمرہ ادائیگی کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، ایئرپورٹ پر بارڈ ہیلتھ سروسز کے عملے نے منکی پاکس مریض کو کلیئر کیا ، بعد ازاں منکی پاکس مریض نو اگست کو طبعیت خرابی پر راولپنڈی کے اسپتال پہنچا۔

    ملک میں منکی پاکس کے مصدقہ چھ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں اور رپورٹ ہونے والے تمام منکی پاکس کیسز صحتیاب ہوئے ہیں۔

    منکی پاکس کیسز کی ایئرپورٹ پر عدم تصدیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور ایئرپورٹ پر تعینات بارڈر ہیلتھ سروسز کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں، کراسنگ پوائنٹس پر سکریننگ کا موثر نظام دستیاب نہیں، ایئرپورٹ، کراسنگ پوائنٹس پر بی ایچ ایس کا بیشتر عملہ نہ تجربہ کار ہے اور یکم اگست سے ایئرپورٹ، کراسنگ پرائنٹس پر ڈیٹا کولیکشن نہیں ہو رہی جبکہ ایئرپورٹ، کراسنگ پوائنٹ پر مسافر کی ظاہری علامات دیکھتی جاتی ہیں۔

    ملک میں رواں سال چھ منکی پاکس کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس میں تین منکی پاکس کیسز کی ایئرپورٹ پر تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

    ملک میں پہلے دو منکی پاکس کیسز 17 اپریل کو رپورٹ ہوئے تھے،منکی پاکس کے پہلے دونوں کیسز کی ایئرپورٹ پر تصدیق نہیں ہوئی تھی، 28 اپریل، 20 مئی کو منکی پاکس کیسز کی ایئرپورٹ پر تصدیق ہوئی تھی۔