Tag: منکی پاکس

  • پاکستان میں منکی پاکس کے 5 مشتبہ کیسز رپورٹ

    پاکستان میں منکی پاکس کے 5 مشتبہ کیسز رپورٹ

    کراچی : پاکستان میں منکی پاکس کے 5 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ، مسقط سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لیبیا سے مسقط پھر کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی۔

    مسافرغیرملکی ائیرلائن کی پروازنمبر کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر پانچ مریضوں کو ائیرپورٹ سے سندھ انفیکشن ڈیزیزاسپتال نیپا منتقل کردیا گیا ، جہاں مریضوں کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

    گزشتہ ماہ بھی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی ، جس پر تینوں مسافروں کومحکمہ صحت ٹیموں نے گھر جانے سے روک دیا گیا تھا۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ تینوں مسافر لیبیاسےڈی پورٹ ہوکرکراچی پہنچے تھے، مسافروں کےجسم پرسرخ دانے،منکی پاکس کی علامات تھیں۔

    اس سے قبل اگست میں منکی پاکس کے مریض کو صحتیابی پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا ، منکی پاکس مریض عمرہ ادائیگی کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

  • منکی پاکس کے مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار

    منکی پاکس کے مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار

    اسلام آباد: بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، منکی پاکس کے مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریض لیبیا سے ڈیپورٹ ہو کر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں سے انھیں پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم اس دوران وہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی نا اہلی کی وجہ سے فرار ہو گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا سے بے دخل پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ سے پاکستان لایا گیا تھا، اور ان کی فلائٹ 8 ستمبر کی رات کو اسلام آباد پہنچی تھی، چاروں مسافروں میں منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں۔

    ذرائع بی ایچ ایس کے مطابق اسکریننگ کے دوران چار مشتبہ مسافروں کو الگ کیا گیا تھا، جن کے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا، اور پھر ان کے فارم تیار کر کے ایمبولینس میں سوار کیا گیا، تاہم ایئر پورٹ سے نکلنے کے بعد مشتبہ مریض ایمبولینس سے اتر کر فرار ہو گئے۔

    منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم بھی ساتھ لے کر فرار ہوئے ہیں، فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین، نعیم شامل ہیں، ادھر بارڈر ہیلتھ سروسز نے مشتبہ منکی پاکس مریضوں کے فرار پر چپ سادھ لی ہے۔

  • منکی پاکس کے حوالے سے اچھی خبر

    منکی پاکس کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی صورت حال کراچی سمیت ملک بھر میں کنٹرول میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں منکی پاس کے حوالے سے صورت حال قابو میں ہے، وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے آنے والے دنوں میں بھی صورت حال کنٹرول میں رہے گی۔

    ماہرین صحت کے مطابق اسمال پاکس، چکن پاکس اور منکی پاکس کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے، تاہم کووِڈ 19 کے مقابلے میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بہت کم ہے۔

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک رپورٹ ہونے والے متعدد کیسز نیگیٹیو آئے ہیں جب کہ مثبت کیسز والے مریض قرنطینہ کے بعد رو بہ صحت ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بھی اس وائرس کے حوالے سے پیشگی مؤثر اقدامات کے باعث صورت حال کنٹرول میں ہے، آنے والے کسی بھی مشتبہ مریض کو فوری طور پر قرنطینہ کے لیے متعلقہ اسپتال میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

  • سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

    سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا، مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ مریض نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    ڈاکٹر صالح چنا کا کہنا ہے کہ شکار پور کے رہائشی 65 سالہ بہرام جتوئی میں منکی پاکس کی علامت موجود ہیں، زیر علاج مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی موجود نہیں ہے، مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں منکی پاکس کا مصدقہ کیس سامنے آیا تھا۔

    عمان سے آنے والے مسافر کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ سے منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • منکی پاکس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم اعلان

    منکی پاکس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم اعلان

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے بعد افریقا میں خوف پھیلانے والے موذی مرض سے متعلق عائد ہنگامی حالت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے منکی پاکس سے متعلق ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ منکی پاکس کے متعلق ادارہ کی جانب سے لگائی گئی ایک سالہ ایمرجنسی کو ختم کیا جارہا ہے، یہ ایک وائرل بیماری ہے جس کی وجہ سے سو سے زیادہ ممالک میں اس کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس سے متعلق اہم اعلان

    عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دو ہزار بائیس کے آغاز سے رواں سال آٹھ مئی تک عالمی سطح پر 87,000 سے زیادہ منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران منکی پاکس کے کیسز میں 90 فیصد کمی آئی، یہ اقدام اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ منکی پاکس کے باعث پیدا شدہ بحران اب قابو میں آگیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تباہی پھیلانے والی دونوں وبا ( کرونا اور منکی پاکس) کی ہنگامی صورت حال فی الحال ختم ہوچکی تاہم دونوں کے دوبارہ پیدا ہونے کا خطرہ موجود ہے کیونکہ دونوں وائرس گردش میں ہیں اور اپنا شکار بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے عالمی ادارہ صحت کا مقصد واضح کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ٹیگ کا مقصد ایک مربوط بین الاقوامی ردعمل کو متحرک کرنا اور ویکسین اور علاج کے اشتراک کے لیے تعاون کے لئے فنڈنگ فراہم کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل عالمی ادارہ صحت نے تقریباً ساڑھے تین سال بعد عالمی وبا کورونا کی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 کے اختتام پر چین سے ہوا تھا اور جنوری 2020 تک یہ وائرس دیگر ممالک تک پھیل گیا تھا، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اسے عالمی وبا قرار دیا تھا۔

    کورونا کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے تین سال میں دنیا بھر میں 29 اپریل تک 7 کروڑ 65 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوتے جب کہ اس سے 69 لاکھ 21 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

  • منکی پاکس : سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کے لئے اہم خبر

    منکی پاکس : سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : ایف آئی اے امیگریشن نے منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والوں کیلئے الگ کاونٹر قائم کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ایئر پورٹس پر خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کیلئے الگ کاونٹر قائم کردیے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاونٹرنمبر5 پر صرف سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کی امیگریشن ہوگی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ امیگریشن اسٹاف کو فیس ماسک،گلوز،سینیٹائزراورحفاظتی یونیفارم مہیاکردئیےگئے ہیں ، سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کی امیگریشن کیلئے الگ امیگریشن مہر مختص کی گئی ہے۔

    منکی پاکس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ٹرینگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

  • جدہ سے کراچی آنے والے 2 افراد منکی پاکس کے مشتبہ مریض قرار

    جدہ سے کراچی آنے والے 2 افراد منکی پاکس کے مشتبہ مریض قرار

    کراچی‌: جدہ سے کراچی آنے والے 2 افراد کو منکی پاکس کے مشتبہ مریض قرار دے کر آئسولیشن سینٹرمنتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والے 2 افراد کو منکی پاکس کے مشتبہ مریض قرار دے دیا گیا ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ مریضوں میں3سالہ بچی راحیلہ اور 16سالہ نوجوان افان محمد شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ غیرملکی پروازسے آنیوالے دونوں مسافرآئسولیشن سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل دبئی سے کراچی پہنچنے والی خاتون میں منکی پاکس کی علامات کے بعد آئسولیٹ کردیاگیا تھا، خاتون مسافر غیر ملکی ایئرلائن میں وسطی افریقہ سے براستہ دبئی کراچی پہنچی تھی، جس کے بعد محکمہ صحت کے اہلکاروں نے مشتبہ مریضہ کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا تھا۔

    گذشتہ روز جدہ سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق کردی، مریض کے نمونے لے کر ڈاؤ یونیورسٹی لیب بھیجے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منکی پاکس کاپہلا مریض سامنےآگیا ، محکمہ صحت سندھ نےمریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔

    محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ منکی پاکس کامریض جدہ سے کراچی پہنچا ہے، مریض کے نمونےلےکرڈاؤ یونیورسٹی لیب بھیجے گئے تھے۔

    گذشتہ روز کراچی میں منکی پاکس کاپہلا مریض سامنے آیا تھا اور جدہ سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی تھی۔

    منکی پاکس کی تصدیق ہونے کے بعد مریض کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیا تھا اور مریض کن سے رابطے میں رہا تلاش کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ عمان سے آنے والے ایک مسافر کوقرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور خون کےنمونےٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجےگئے ہیں۔

  • کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مریض سامنےآگیا

    کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مریض سامنےآگیا

    کراچی : جدہ سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق کردی، مریض کے نمونے لے کر ڈاؤ یونیورسٹی لیب بھیجے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منکی پاکس کاپہلا مریض سامنےآگیا ، محکمہ صحت سندھ نےمریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔

    محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ منکی پاکس کامریض جدہ سے کراچی پہنچا ہے، مریض کے نمونےلےکرڈاؤ یونیورسٹی لیب بھیجے گئے تھے۔

    منکی پاکس کی تصدیق ہونے کے بعد مریض کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیا، مریض کن سے رابطے میں رہا تلاش کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عمان سے آنے والے ایک مسافر کوقرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور خون کےنمونےٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجےگئے ہیں۔

  • کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

    کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا، مسافر اومان سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا۔

    2دنوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے منکی پاکس کا دوسرامشتبہ کیس رپورٹ ہوا تاہم مشتبہ مسافر کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز بھی جدہ سے کراچی ایئرپورٹ آنیوالے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئیں تھیں، جس کے بعد مسافر خرم شہزاد کو وزارت صحت حکام نے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مسافر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچا، مسافر میں ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ منکی پاکس کی علامات تھیں تاہم منکی پاکس کی مزید تصدیق کے لئے مسافر کو آئیسولیٹ کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جدہ سےآنیوالےایک مسافر کےچہرےپرچھوٹے اسپاٹ پائے گئے ، مسافر کے چہرے پر اسپاٹ کی مماثلت چکن پاکس جیسی ہے۔

    یاد رہے بین الااقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    منکی پاکس وائرس میں مبتلا ایک سومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل تھے، تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی، رپورٹس منفی آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

  • منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری

    منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    قومی ادارہ صحت کی جانب جاری ہونے والے ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ منکی پاکس چوہوں، جنگلی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماری ہے، اس سے متاثرہ شخص 5 سے 21 دنوں میں ریکور ہو سکتا ہے۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس متاثرہ شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہوسکتا ہے،گلے ملنے، ہاتھ ملانے سے وائرس دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتی ہے۔

    قومی ادارہ صحت نے ہدایت نامے میں عوام کو ہدایت کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیارکریں، ہاتھ بار بار دھوئیں، سینی ٹائزر کا استعمال کریں، وائرس کا مبتلا افراد پیناڈول، پیراسیٹامول اور بروفین کا استعمال کریں۔

    منکی پاکس: کراچی سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    منکی پاکس کا شکار شخص بخار، سر، کمر اور پٹھوں کے درد میں مبتلا ہو جاتا ہے،  منکی پاکس کے شکار کچھ افراد میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، اس وائرس کیلئے3 ویکسین دستیاب ہیں لیکن ان کی فراہمی انتہائی کم ہے، پہلی ڈوز سےکسی قسم کا انفیکشن ہو تو دوسری ڈوز مشورے کے بغیر نہیں لگوائیں۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا کوئی علاج نہیں لیکن بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے، ائیرپورٹ اور سی پورٹ پر موجود ملازمین ماسک کا استعمال لازمی کریں، چکن پاکس سے بچاؤکی ویکسین منکی پاکس کےمریض کو دی جا سکتی ہے۔

    منکی پاکس کے متاثرہ شخص کو ایم وی اے، بی این ویکسین اور ایل سی 16 ویکسین بھی لگائی جا سکتی ہے، منکی پاکس کیلئے این آئی ایچ اور دیگر اسپتالوں سے ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔