Tag: منگل کو طلب

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، انڈین پریمیئرلیگ کے میچز دکھانے پر مکمل پابندی لگانے کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، انڈین پریمیئرلیگ کے میچز دکھانے پر مکمل پابندی لگانے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو طلب کرلیا، اجلاس میں فیصلوں پر عمل کا جائزہ لیا جائےگا اور انڈین پریمیئرلیگ کے میچز دکھانے پر مکمل پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا ، اجلاس میں 19رکنی ایجنڈے پرغورہوگا اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل کا جائزہ لیا جائےگا۔

    وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں سماجی تحفظ اورغربت کےخاتمےکیلئےڈویژن کےقیام کی منظوری ، پی آئی اےکےنئےچیف ایگزیکٹوافسرکی تعیناتی کی منظوری شامل ہیں جبکہ وژن ایئرکےڈومیسٹک اورانٹرنیشنل لائسنس کی مدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

    پاکستان ملائیشیا کے آڈیٹر جنرل کے آفسز کے درمیان یادداشت کی توثیق ، رواں سال موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے پالیسی اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کے 3ارکان کی تعیناتی کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انڈین پریمیئرلیگ کےمیچزدکھانے پر مکمل پابندی لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ یو اے ای کیساتھ رینوبل توانائی کے فروغ پر  تعاون کی یادداشت کاجائزہ اور اسلام آبادایئرپورٹ کی تعمیرمیں بےضابطگیوں کی رپورٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔

    اجلاس میں فاٹا کے بجٹ اور دیگرفنڈز کی خیبرپختونخوا کو منتقلی کا فیصلہ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، متعدد فیصلوں کی منظوری

    یاد رہے 26 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کرتارپورراہداری کے معاملے پر دس رکنی پربندھک کمیٹی تشکیل دے دی، کرتارپورراہداری نومبرمیں کھلے گی جبکہ نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی، جس کا مقصد ہوابازی صنعتوں کو بحالی کرنا ہے۔

    مسافرطیارے درآمدکی مدت بارہ سال سے بڑھا کر اٹھارہ سال اور تیس سال پراناکارگوطیارہ درآمدکرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سیاحوں کے لیے بہت سے علاقوں میں اجازت کی شرط ختم اور بلیو ایریا سمیت تجارتی مراکز میں بلند عمارتوں کیلئے این او سی کی شرط بھی ختم کردی گئی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کر لیا ہے، جس میں 30 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا، وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں اور تعیناتی کی منظوری دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس کا 30 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں احتساب عدالت راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی کا معاملہ زیر غور آئےگا اور ریونیو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر غور ہوگا۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ پرٹاسک فورس کا قیام کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے بھی زیر غور آئے گا۔

    وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے منظوری دے گی جبکہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ڈیبٹ پالیسی کور آرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لیے بنائےگئے کمیشن میں تبدیلی شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے گی جبکہ ایجنڈے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اطلاعات میں یوتھ ڈویلپمنٹ معاہدہ اور کلین اینڈگرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی منظوری شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

  • صدرپاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

    صدرپاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : صدر پاکستان ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، اجلاس سہہ پہر3بجےہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں یکم اگست بروز منگل کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس بلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بھیجی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں عبوری وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عبوری وزیر اعظم کیلئے شاھد خاقان عباسی کا نام کی منظوری دی ہے جبکہ نو منتخب وزیر اعظم کیلئے وزیر اعلیٰشہباز شریف کا نام فائنل کیا گیا ہے جو نواز شریف کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے120پر ضمنی انتخاب کے بعد وزیر اعظم کا انتخاب لڑیں گے۔