Tag: منگنی

  • ٹیلر سوئفٹ منگنی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئیں

    ٹیلر سوئفٹ منگنی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئیں

    (29 اگست 2025): پاپ میگا اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایلا سٹار ٹریوس کیلسی اپنی منگنی کے اعلان کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں۔

    گرامی ایوارڈ یافتہ ٹیلر سوئفٹ اور کنساس سٹی چیفس کے ٹائٹ اینڈ ٹریوس کیلسی نے منگل کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

    منگنی کے اعلان کے دو دن کے بعد یہ جوڑا سنسناٹی بیئرکیٹس اور نیبراسکا کارن ہسکرز کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لیے ایروہیڈ اسٹیڈیم میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

    واضح رہے کہ یہ مقام ٹیلر اور ٹریوس کے رشتے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں جولائی 2023 میں ایرس ٹور کے دوران ٹریوس نے پہلی بار اپنی منگیتر کو دیکھا تھا، اسی اسٹیڈیم میں ستمبر میں ڈیٹنگ کے دوران ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    تاہم منگنی کے اعلان کے بعد پہلی بار دونوں کو اسٹیڈیم میں دیکھا گیا، امریکی گلوکارہ نے منی اسکرٹ، اور گھٹنوں تک بوٹس پہنے تھے، اس موقع پر ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی توجہ کا مرکز رہی۔

    ماہرین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی انگوٹھی میں 10 سے 20 قیراط کا نایاب اینٹیک کشن کٹ ہیرا جڑا ہے جو 18 قیراط سونے میں سیٹ کیا گیا ہے، یہ ڈیزائن 18ویں صدی کے انداز سے متاثر ہے۔

    یہ پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑ دیے

  • ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انھیں مبارک باد دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان دونوں نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

    پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، گلوکارہ اور کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور اکثر تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی منگنی

    دونوں کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، کیوں کہ ان کے لاکھوں مداح ان کی منگنی کی خبر کے منتظر تھے۔ منگل کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سوئفٹ نے لکھا ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور آپ کے جم ٹیچر کی شادی ہو رہی ہے۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

    اس نے پوسٹ کے ساتھ تصاویر میں کنساس سٹی چیفس (امریکی فٹبال ٹیم) کے اسٹار کیلس کو سوئفٹ کو پرپوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تصاویر میں اس جوڑے کو گلے لگاتے اور ہاتھ پکڑے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ہیرے کی منگنی کی انگوٹھی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس پوسٹ کو چار گھنٹوں کے اندر 18 ملین سے زیادہ لائکس ملے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس موقع پر جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور کہا میں جوڑے کو خوشیوں اور کامیابیوں کی دعا دیتا ہوں، ٹریوس ایک شان دار کھلاڑی ہیں اور ٹیلر ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔

    یہ بیان اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا ہے کیوں کہ ماضی میں ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ پر تنقید کی تھی، مگر اس بار انھوں نے ان کے لیے مثبت الفاظ ادا کیے۔

  • سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

    سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازسچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہیں اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق اسٹار بلے باز ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

    دوسری جانب چند ماہ قبل سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بھارتی اداکار سدھانت چترویدی سے تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    چند برسوں سے ان افواہوں کا طوفان برپا تھا کہ شبمن گِل لیجنڈری ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    آئی پی ایل کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا، جس پر وہ حیران رہ گئے تھے اور کوئی جواب دیئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے تھے۔

    نوجوان کو اچانک کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی کال کیسے موصول ہوگئی؟

    اسی سیزن کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

    اس حوالے سے فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھارتی اداکارسدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

    جارجینا نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔“

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 سال قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کیا کرتی تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    رونالڈو سعودی عرب میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیا

    رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔

  • رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

    رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

    بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں ایک بار پھر سے گردش کررہی ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس نے ان کی خاموشی سے منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

    انسٹا اسٹوری میں جارجینا نے اپنے ہاتھ کی تصویر کو شیئر کیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں، انہوں نے اسی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس میں عام طور پر منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

    عربی میں کیپشن اس کے ساتھ ہی لکھا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں بُری نظر سے محطوظ رکھیں، آمین۔

    واضح رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی 31 سالہ گرل فرینڈ جارجینا 2016ء سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی 2 بیٹیاں 7 سالہ عالیانہ 2 سالہ بیلا بھی ہیں۔

    یہ انسٹا اسٹوری ایک ایسے وقت میں شیئر کی گئی ہے جب چند دنوں قبل رونالڈو نے ایک نیٹ فلکس شو کو انٹرویو دیتے ہوئے جارجینا سے طویل عرصے سے رشتے میں ہونے اور بچوں کے ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ پر اظہار خیال کیا تھا۔

    فٹ بالر کا مذکورہ شو میں کہنا تھا کہ میں صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، دیگر معاملات کی طرح جب مجھے کلک ہو گا کہ اب مجھے جارجینا سے شادی کر لینی چاہیے تو میں کر لوں گا، وہ وقت کبھی بھی آ سکتا ہے شاید چند دنوں میں، چند ہفتوں، مہینوں یا سال میں اور جارجینا یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں۔

    جارجینا کی جانب سے مذکورہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر نے ان دونوں کی خاموشی سے منگنی کی خبروں کو پھر گرما دیا ہے۔

    رونالڈو کو دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس سے قبل 2022ء میں بھی اسی طرح انگوٹھی کی تصویر شیئر کرنے پر ان دونوں کی منگنی کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔

  • نیتو کپور کی پوسٹ نے مداحوں کو افسردہ کردیا

    نیتو کپور کی پوسٹ نے مداحوں کو افسردہ کردیا

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر و اداکار رشی کپور کے ساتھ ایک تھرو بیک تصویر شیئر کردی۔

    بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے ساتھ اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی ہے۔

    نیتو کپور نے اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے،‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ نیتو اور رشی کپور نے 22 جنوری 1980 میں شادی کی، اور دو بچوں کے والدین بنے جو بالی ووڈ سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور اور ردھیما کپور ساہنی ہے۔

    اپنے وقت کے سب سے پیارے جوڑے میں سے ایک بننے والے اس جوڑے نے 70 اور 80 کی دہائی میں امر اکبر انتھونی، کھیل کھیل میں، رفو چکر، کبھی کبھی، بےشرم، اور بہت سی ہٹ فلموں کے ساتھ سلور اسکرین پر راج کیا۔

    رشی کپور، جنہیں اکثر بالی ووڈ کے اصلی چاکلیٹ بوائے کے طور پر سراہا جاتا ہے، بوبی، چاندنی، کرز، اور متعدد دیگر جیسی فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرکے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

    اداکار رشی کپور خون کے کینسر کے ساتھ دو سال کی جنگ کے بعد 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی آخری فلم، شرما جی نمکین تھی۔

  • اداکارہ دیدار اور کرکٹر عبدالرزاق کی منگنی کیوں ٹوٹی؟ وجہ سامنے آگئی

    اداکارہ دیدار اور کرکٹر عبدالرزاق کی منگنی کیوں ٹوٹی؟ وجہ سامنے آگئی

    پاکستانی اسٹیج اداکارہ اور سابقہ رقاصہ دیدار نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

     اسٹیج اداکارہ دیدار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالزاق کی جانب سے شادی کی پیشکش اور ان کی شرط سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سابقہ اداکارہ دیدار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالرزاق کے ساتھ منگنی ہوئی تھی لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں اور میں کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ میں نے اسی وقت اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور میں یہ جاری رکھنا چاہتی تھی۔

    دیدار نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 15 برس تھی اور وہ 21 برس کے تھے، ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں چل سکے تو ہم الگ ہو گئے لیکن آج بھی جب کبھی ہم کسی تقریب میں ملتے ہیں تو احترام سے ملتے ہیں۔

    wدوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق نے بھی ماضی میں اس حوالے سے بات کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ سابقہ اسٹیج اداکارہ و رقاصہ دیدار سے ماضی میں محبت ہو گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت تھی، ہماری بہت اچھی دوستی تھی، میں ان سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں نے انہیں اسٹیج چھوڑنے کا کہا اور فیصلے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا۔

    سابق کھلاڑی نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری اور تھیٹر ڈانس چھوڑ دے کیونکہ میرا بیک گراؤنڈ ایسا نہیں تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کر دیا، جس پر ہم نے رشتہ ختم کرنے کو ترجیح دی کیونکہ ایسے ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا۔

  • عفت عُمر کی بیٹی نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    عفت عُمر کی بیٹی نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر کی بیٹی نور جہاں نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور جہاں نے منگنی کرلی ہے۔

    عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، پہلی تصویر میں اُن کی بیٹی نور جہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

    دیگر تصاویر میں عفت عُمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

    عفت عمر نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اُن کی بیٹی نور جہاں نے غیر ملکی شخص سے منگنی کی ہے۔

    دوسری جانب عفت عمر نے منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔

  • عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی

    عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی

    پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے  سابق کپتان وقار یونس کے بھائی معروف کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کھلاڑی عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز سادگی سے واہ کینٹ میں ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

    منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی سابق کپتان وقار یونس بھی شریک تھے، واضح رہے آل راؤنڈر عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

    انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

  • آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی

    آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی

    کینبرا: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اپنی دوست کے ساتھ منگنی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے جمعرات کو اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انتھونی البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس نے ہاں کر دی۔‘‘ تصویر میں جوڈی ہیڈن نے نئی انگوٹھی بھی دکھائی۔

    البانیز اور ہیڈن پہلی بار 2020 کے اوائل میں میلبورن میں ایک تقریب میں ملے تھے، اور 2022 کی وفاقی انتخابی مہم کے دوران ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ البانیز کی عمر 60 سال ہے، انھوں نے مئی 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    قتل کی خوفناک واردات؛ شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لیے سڑکوں پر گھومتا رہا

    دوسری طرف جوڈی ہیڈن فنانس اور بینکنگ سکیٹر میں طویل وقت گزارا ہے، اور اس وقت ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پبلک سیکٹر یونین میں وومنز آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ البانیز کے ساتھ کئی سرکاری دوروں پر گئی ہیں جن میں اکتوبر میں البانیز کا دورہ امریکا بھی شامل ہے۔