Tag: منگنی توڑنے

  • منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    دنیا پور کے نواحی علاقے چک نمبر 337 ڈبلیو بی میں منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، 2 خواتین قتل، ایک زخمی ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 337 ڈبلیو بی میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر ملزم احسن اقبال نے ممتاز آرائیں کے گھر داخل ہو کر تیز دھار آلے کے وار سے ممتاز آرائیں کی والدہ عطا مائی اور بہن نذیراں بی بی کو قتل کردیا، جبکہ ممتاز آرائیں کی دوسری ہمشیرہ سائرہ بی بی جس سے منگنی ٹوٹی تھی وہ شدید زخمی ہوگئی۔

    واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دنیاپور منتقل کیا، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تھانہ صدر پولیس نے ملزم احسن اقبال کو آلہ قتل سمیت اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔