Tag: منگنی کی تقریب

  • پشاور: ایم این اے کے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی

    پشاور: ایم این اے کے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی

    پشاور: خیبر پختون خوا میں اِن ڈور تقریبات پر پابندی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی شوکت اللہ کے بیٹے کی منگنی کی تقریب ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی میں حکومتی اراکین نے کرونا ایس او پیز کے باوجود ہفتے کو ایک شادی ہال میں منعقدہ منگنی کی تقریب میں شرکت کی، منگنی کی تقریب میں سیکڑوں دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

    تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک تھے، معاون خصوصی کامران بنگش سمیت دیگر حکومتی اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر سیلفیاں بھی لیتے رہے۔

    تقریب میں وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور اسد قیصر کے علاوہ کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا، معاون خصوصی اطلاعات تقریب میں لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے رہے، تقریب میں کسی نے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا اور نہ ہی ماسک لگایا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف 150 مہمانوں کی ان ڈور تقریب کی اجازت ہے، نیز حکومتی وزرا عوام کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا درس دیتے ہیں، لیکن خود ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔

    پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں شادی ہالوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے، لیکن نجی شادی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

  • بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں  جاری ، خصوصی لباس تیار

    بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں جاری ، خصوصی لباس تیار

    کراچی : محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل کرا چی میں ہوگی ، بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں جاری ہے۔

    بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل کرا چی میں ہوگی ، تقریب میں آصفہ ،بختاوربھٹو کی سہیلیاں اور خاندان کے قریبی افرادشریک ہوں گے تاہم بلاول بھٹو ہمشیرہ کی منگنی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں۔

    ،ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے جبکہ منگنی کے لئے یونس چوہدری اور محمود چوہدری فیملی کراچی پہنچ گئی ہے، محمود چوہدری فیملی کے 13سے زائد افراد کراچی پہنچے ہیں جبکہ محمود چوہدری کے خاندان کی مہمان داری کیلئے بلاول ہاؤس کا عملہ مقرر کردیا گیاہے۔

    تقریب سے قبل بلاول ہاوس کو ڈس انفیکٹ کرایاگیا ہے، تقریب میں شرکت کیلئےکورونامنفی رپورٹ ہونالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو کورونا صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

    منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی اور سجاوٹ کرنے والا عملہ تمام کام آج رات تک مکمل کرلے گا۔

    کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ ہو گا جبکہ بلاول ہاؤس کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ بھی لے لئے گئے اور تقریب کے انتظامات سے آصف زرداری کو مکمل آگاہ کردیا گیا ہے۔