Tag: منگنی

  • رپورٹر نے پروگرام کے دوران نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنادی

    رپورٹر نے پروگرام کے دوران نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنادی

    امریکا میں ٹی وی رپورٹر اپنی دوست نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی غرض سے اسٹوڈیو پہنچ گیا، جسے دیکھ کر نیوز اینکر حیران رہ گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون اینکر کو ان کا بوائے فرینڈ ایسے وقت میں منگنی کی انگوٹھی پہنانے کے لئے پہنچا جب وہ اسٹوڈیو میں ایک کلپ کی ریکارڈ نگ میں مصروف تھیں، خاتون یہ تما م ماجرا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    خاتون اینکر نے اس حوالے سے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کا دن ہم دونوں کی زندگی کا بہترین دن تھا اور ہم اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ محبت اور تعاون کا اظہار کیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹر، کورنیلیا نکلسن کا منگیتر ہے اور دونوں کی 2020ء میں ریاست مونٹانا میں صحافتی ڈیوٹی کے دوران ملاقات ہوئی تھی،جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی تھی۔

  • جیف بیزوس نے منگنی کر لی

    جیف بیزوس نے منگنی کر لی

    ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے امریکی صحافی لورین سانچیز نے منگنی کر لی۔

    جیف بیزوس کے قریبی ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی منگنی ہو گئی ہے، 59 سالہ جیف بیزوس اور 53 سالہ صحافی لورین نے جنوری 2019 میں اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا۔

    دونوں کا تعلق اس وقت جڑا تھا جب بیزوس نے اپنی 25 سالہ شریک حیات کو طلاق دی تھی، اور لورین نے اپنی 13 سالہ شادی ختم کر دی تھی، پچھلے چند برسوں میں بیزوس اور لورین کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

    بیزوس اور لورین کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے، اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ جب سے دونوں میں تعلقات استوار ہوئے ہیں تب سے انھوں نے مختلف تقریبات میں تصویر کھنچوانے کے علاوہ اپنی نجی زندگی کی تفصیلات کی تشہیر نہیں ہونے دی۔

    2022 میں دونوں نے سی این این کو پہلا مشترکہ انٹرویو دیا تھا، جس میں انھوں نے بیزوف کی بے پناہ دولت کو خیراتی کاموں میں خرچ کرنے سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔

    بیزوس نے ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی لورین سانچیز کے بارے میں کہا کہ وہ بہت زیادہ فیاض اور بڑے دل والی خاتون ہیں، اور یہ کہ وہ ان سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • پرینیتی چوپرا کی منگنی کے تیاریاں عروج پر، پریانکا بھی پہنچ گئیں

    پرینیتی چوپرا کی منگنی کے تیاریاں عروج پر، پریانکا بھی پہنچ گئیں

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی آج ہونے والی منگنی میں شرکت کے لئے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دہلی پہنچ گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس، کناٹ پیلس میں مختصر تقریب منعقد ہوگی۔

    پرینیتی چوپڑا کی منگنی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق منگنی کی اس تقریب میں تقریباً 150 افراد شرکت کریں گے، جن میں ان کے قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ پرینیتی چوپڑا کی کزن اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی آج صبح دہلی ایئر پورٹ پر نظر آئیں تاہم یہی خیال کیا جارہا ہے کہ وہ منگنی میں شرکت کے لیے آئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اے اے پی کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی آج دہلی میں ہوگی، لیکن اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • وسیم وزیر نے منگنی کر لی

    وسیم وزیر نے منگنی کر لی

    اسلام آباد: قومی کھلاڑی وسیم وزیر نے منگنی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق محمد وسیم جونیئر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں، انھوں نے مشہور بزنس من ایشیا کارگو کے مالک کی صاحب زادی کے ساتھ اسلام آباد میں منگنی کر لی۔

    وزیرستان کے رسم و راوج کے مطابق فی الوقت صرف منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جب کہ رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

    شادی کی تمام تقریبات بھی اسلام آباد میں منعقد ہوں گی۔

  • اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ اپنی منگنی بھول چکی ہیں لیکن لوگ ابھی تک نہیں بھولے۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ پرانے تعلق توڑ دیتے ہیں، زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، نئے رشتے بنا لیتے ہیں، لیکن یاد رکھنے والے آگے نہیں بڑھتے۔

    روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے درمیان سنہ 1994 میں محبت کا تعلق قائم ہوا تھا جب دونوں نے ایک ساتھ فلم مہرہ میں کام کیا تھا، تاہم جلد ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔

    کچھ سال بعد دونوں نے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    روینہ کا کہنا ہے کہ مجھے تو اب یاد بھی نہیں کہ میری اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی تھی، لیکن لوگوں کو یاد ہے، گوگل پر میرا نام لکھا جائے تو اکشے کے ساتھ کی میری تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا لوگ شادیاں کر کے طلاق لے لیتے ہیں زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، لیکن میری منگنی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ وہ اب بھی اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔

  • معروف امریکی اداکارہ نے منگنی کرلی

    معروف امریکی اداکارہ نے منگنی کرلی

    امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنزے لوہن نے اپنے دوست بدر شماس سے منگنی کر لی ہے، دونوں اس وقت دبئی میں مقیم ہیں۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام پر 97 لاکھ فالوورز کے ساتھ اپنی منگنی کی خبر شیئر کی، منگنی کی خبر کے ساتھ انہوں نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔

    35 سالہ لنزے نے انسٹاگرام پر منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان، میرا مستقبل۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lindsay Lohan (@lindsaylohan)

    بدر شماس کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں، دونوں کی ملاقات موسیقی کے ایک فیسٹیول میں ہوئی تھی۔

    مئی 2020 میں لنزے لوہن کی والدہ دینا لوہن نے بدر شماس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لنزے ایک زبردست آدمی سے مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب لنزے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے پر تیار ہوں گی تو وہ کر لے گی۔

    بدر شماس سے قبل لنزے لوہن نے روس کی ایک کاروباری شخصیت ایگور ٹیرابوسف سے منگنی کی تھی تاہم دونوں کی یہ منگنی سنہ 2016 میں ٹوٹ گئی تھی۔

  • منال خان اور احسن محسن کی منگنی

    منال خان اور احسن محسن کی منگنی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی ہوگئی، منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی ہوگئی جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑی کی بات پکی ہوئی تھی جس کے بعد اب منگنی کی رسم بھی ادا کردی گئی۔ منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

    منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ اس تقریب میں کئی اداکار بھی شریک ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

    منال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے منگیتر احسن محسن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے منال احسن لکھا۔

    تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے منال اور احسن محسن کو منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بختاور زرداری کی منگنی کے موقع پر والد اور بہن کے ساتھ یادگار ویڈیو

    بختاور زرداری کی منگنی کے موقع پر والد اور بہن کے ساتھ یادگار ویڈیو

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کردی۔

    ویڈیو میں بختاور اپنے والد زرداری کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کی بہن آصفہ بھی ان کے ساتھ ہیں، تینوں اس موقع پر نہایت خوش ہیں۔

    بعد ازاں تینوں افراد اپنے گھر کے نئے رکن یعنی بختاور کے منگیتر محمود چوہدری کے ساتھ تصاویر کھنچواتے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، ان کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    منگنی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوویڈ 19 کا شکار ہونے اور قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

    منگنی کی تقریب سے قبل بختاور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن بہت جذباتی ہے، آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بھی شکریہ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم سب کرونا وائرس کے بعد مل کر خوشیاں منائیں گے۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے معروف اینکر سے منگنی کرلی

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے معروف اینکر سے منگنی کرلی

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست کلارک گیفورڈ سے منگی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو ہونے والے سفید فام دہشت گرد کے حملے میں پچاس مسلمانوں کی شہادت کے بعد متاثرین سے اظہار یکجہتی و مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنے پر شہرت پانے والے کیوی وزیراعظم جیسنڈا نے منگنی کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 38 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست 41 سالہ کلارک گیفورڈ سے ایک ہفتہ قبل ساحل سمندر پر منگنی کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ان کے منگیتر کلارک نے تقریب کے موقع پر ہیرے کی انگھوٹی پہنائی تھی۔

    واضح رہے کہ مذکورہ جوڑے کی ملاقات سنہ 2012 میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی، اگرچہ اینکرپرسن کلارک گیفورڈ اور کیوی وزیر اعظم کی منگنی اب ہوئی لیکن دونوں کے گھر 21 جون 2018 میں پہلی بچی کی پیدائش بھی ہوگئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں نے ایسے موقع پر منگنی کی ہے جب نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں ایک سال باقی رہ گیا ہے، خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے سنہ 2017 میں نیوزی لینڈ کا اقتدار سنبھالا تھا.

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن نے کچھ سال قبل میڈیا کے سامنے خود کو جوڑا ثابت کرکے پذیرائی پائی تھی جبکہ 2018 میں ان کے ہاں بچی کی پیدائش میں جیسنڈا کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا جبکہ کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرکے عالمی سطح پر خوب شہرت حاصل کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیوی وزیر اعظم نے گزشتہ برس دوران وزارت عظمیٰ بیٹی کو جنم دیا تھا جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز 1990 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کو حاصل ہوا تھا جب انہوں نے اپنی بڑی بیٹی بختاور زرداری کو جنم دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 38 سالہ وزیر اعظم کو نیوزی لینڈ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم اور اب تک کی نوجوان وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کی امریکی گلوکار سے منگنی

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کی امریکی گلوکار سے منگنی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے دوست اور امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پرپریانکا اور نک جونس کی منگنی کی تقریب اداکارہ کے گھر پر منعقد کی گئی جس میں صرف مخصوص لوگوں نے شرکت کی۔

    منگنی کی تقریب ہندو مذہب اور پنجابی رسم و رواج کے تحت ادا کی گئی جس میں پریانکا نے زرد (پیلے) اور نک جونس نے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا۔ تقریب میں شریک مہمانِ گرامی نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُن کی کامیابیوں کے لیے بھی دعا کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منگنی کی تقریب کے سلسلے میں آج یعنی 18 اگست کی رات شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معروف شخصیات ، شوبز ستارے اور امریکی گلوکار کے قریبی رشتے دار شرکت کریں گے جو خصوصی طور پر امریکا سے تشریف لارہے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ کے اہل خانہ نے امریکا سے آنے والے 200 مہمانوں کے لیے ہوٹل کے کمرے بک کروالیے جہاں وہ قیام کریں گے، بیرونِ ملک سے آنے والے افراد نک جونس کے رشتے دار ہیں۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ’مرد‘ بننے کو تیار

    ذرائع کے مطابق امریکی گلوکار نک جونس آج شام پہلی بار پریانکا کا تعارف اپنے رشتے داروں اور عزیز و اقارب سے کروائیں گے کیونکہ قربتوں کے حوالے سے انہوں نے اس سے قبل کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے ممکنہ منگنی کے پیش نظر اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کترینہ کیف کو اُن کی جگہ مرکزی کردار دیا گیا۔

    ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اب پریانکا فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں ساتھ ہی انہوں نے منگنی کی طرف اشارہ بھی دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار

    قبل ازیں بھارتی میڈیا کے ذرائع نے جون کی 27 تاریخ کو دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑا جولائی یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔

    اسے بھی پڑھیں: ’پریانکا کو پاکستان بھیج دو‘ انتہا پسند ہندوؤں کی پکار

    امریکی گلوکار ماہ جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    شادی کے حوالے سے دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی تاہم قریبی ذرائع نے اس بات کا دعویٰ ہے کیا تھا کہ جولائی کے آخری یا اگست کے اوائل میں دونوں منگنی کرلیں گے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بالی ووڈ میں اچانک شادیوں کا سیزن شروع ہوا تھا، سب سے پہلے سونم کپور پھر اداکارہ نیہا دھوپیا اور پھر میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے ایک ہی ہفتے میں شادی کی تھی۔