Tag: منگنی

  • پریانکا چوپڑا کو سپنوں کا شہزادہ مل گیا، منگنی اگلے ماہ ہوگی

    پریانکا چوپڑا کو سپنوں کا شہزادہ مل گیا، منگنی اگلے ماہ ہوگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا جولائی کے یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ منگنی کرنے جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا میں ہوئی جس کے بعد دونوں قربت بڑھنے کے ساتھ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا۔

    امریکی گلوکار گزشتہ روز پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تاکہ وہ اداکارہ کی والدہ کو راضی کرسکیں اور ساتھ ہی منگنی کی تاریخ اور دن طے کر لیں، پریانکا اور نک جانس گوا میں ساتھ چھٹیاں گزاریں گے۔

    شادی کے حوالے سے ابھی دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم قریبی ذرائع اس بات کا دعویٰ ہے کہ جولائی یا اگست کے آغاز پر امریکا میں منگنی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صرف مخصوص لوگ اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: ’پریانکا کو پاکستان بھیج دو‘ انتہا پسند ہندوؤں کی پکار

    واضح رہے کہ نک اور پریانکا کی پہلی ملاقات 2017 میں کانز فلم فیسٹول کے ’میٹ گالا‘ پر ہوئی تھی جس میں دونوں نے ایک ساتھ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کو سماجی رابطوں کی دنیا میں مقبول شخصیت سمجھا جاتاہے، اس لیے وہ کنگ خان اور دبنگ خان جیسے سنیئر و باصلاحیت اداکاروں کے مد مقابل نظر آتی ہیں۔

    خیال رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا 97واں نمبر آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی دہشت گردی اور پاکستان پر الزام، چہرہ بے نقاب کرنے پر پریانکا زیرعتاب

    یہ بھی یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

    بھارتی اداکارہ یونی سیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشہور اداکارہ عائشہ خان نے منگنی کرلی، جلد شادی کا اعلان

    مشہور اداکارہ عائشہ خان نے منگنی کرلی، جلد شادی کا اعلان

    کراچی: مشہور پاکستانی اداکارعائشہ خان کی اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی، عائشہ خان نے شادی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے جیسے اچانک شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا ، وہیں ایک بار پھر عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے جلد شادی کا اعلان کیا ہے۔

    عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم دونوں مداحوں کی محبت اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔

    عائشہ خان نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے اپنے شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس ہم نے منگنی کی اور کافی سالوں میں اور عقبہ حدید ملک ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

    عائشہ نے مداحوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک خاندانی معاملہ ہے امید کرتی ہوں فیصلے کا احترام کریں گے اور مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    یاد رہے چند روزقبل اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

    عائشہ خان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب قدم رکھتے ہوئے بہت فخر اور اطمینان محسوس کررہی ہوں اور آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔

    خیال رہے کہ عائشہ خان کے منگیتر میجر عقبہ ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں اور انھیں برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسرکا اعزاز بھی حاصل ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ خان نے کریئر کا آغاز 2003 میں کیا اُن کا پہلا ڈرامہ ‘تم یہی کہنا’ سرکاری ٹی وی سے نشر ہوا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور انڈسٹری میں اپنی فتح کے جھنڈے لہرائے۔

    عائشہ خان نے گزشتہ برس اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ اداکارہ کا ایک ڈرامہ ’میری ننھی پری‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دبئی، شہزادی مریم بنت راشد مکتوم کی منگنی کی تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد مکتوم کی منگنی کی تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی منگنی سہیل بن احمد سے طے پا گئی ہے۔

    شہزادی مریم کی منگنی سے متعلق خبر سب سے پہلے شاہی خاندان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تہنیتی پیغامات کے ذریعے سامنے آئی جس میں مریم اور ان کے ہونے والے ہم سفر کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

     

     

     

    شہزادی مریم بنت راشد المکتوم اور سہیل بن احمد بن جمعہ المکتوم کے درمیان شادی جلد انجام پائے گی جس کا باقاعدہ اعلان سرکاری سطح پر جلد ہی کیا جائے گا جب کہ شاہی خاندان میں شہزادی مریم کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شادی کی تاریخ قریب ہی ہے۔

     

     

     

     

    خوشگوار حیرت کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم راشد مکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کی شادی بھی دسمبر کے ماہ میں انہی دنوں گزشتہ برس ہوئی تھی اور دوسری صاحبزادی کی منگنی کے لیے بھی یہی مہینہ چنا گیا۔

    Congratulation to my cousin @maryam_mrm and @suhailbenahmed on their up coming wedding. May you find a lifetime of happiness in this union. قصيدة عمتي فطيم بنت راشد آلِ مكتوم الله يتمم لكم يا مريم و سهيل على خير يا رب العالمين. # Repost @alk7aileh_almaktoum يوم البدر بان و تلاقـــى مـع سـهـيـل  أجمل كواكب في سما العز أحـبـاب يا سهيل فالك مزن من وسمي السيل  والله عطاك من الحسن تاج الأنساب يا سهــيل في يمناك مـهــرٍ مـن الخيــــل  في كل ميدانٍ  على الطيـب كسّــــاب مبـروك يـا مـريم و مبـروك يـا سـهـيـل  وعسى الفرح بأيامكم سعد وارحاب و سهيل له عندي مـعـزه  و تـبـجـيـل  داريـــه يــا مـريم مــداراة الأهــــــداب قصـــــائدي غـنـت لكم بالمـواويــــل  إنتـم جمعتوا للفــرح كـل لأسبـــاب❤️🌹🙌🏼

    A post shared by Lateefa M (@lateefam) on

    خیال رہے کہ شاہی خاندان میں ہونے والی  تقریبات اپنے منفرد انداز اور روایت و تہذیب سے مزین ہوتی ہیں جس میں عالمی سطح پر لوگ دلچسپی لیتے ہیں  جب کہ سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر کو صارفین بڑی تعداد میں پسند کرتے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کرتے ہیں جس سے شاہی خاندان کی مقبولیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    #repost @alk7aileh_almaktoum 💜

    A post shared by Maryam MRM (@maryam_mrm) on

  • لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی

    لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی

    لندن : برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کرلی، آئندہ سال یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی کرلی۔ شاہی خاندان نے منگنی کی تصدیق کردی ہے اور اگلے سال شادی کا اعلان کردیا۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی دلہن کیلئے کسی شہزادی کو نہیں چنا بلکہ بڑے بھائی کی طرح ایک عام سی اداکارہ کو اپنا شریک سفر بنانے کا اعلان کردیا۔

    پرنس ہیری اور ان کی منگیتر ایک ساتھ شاہی محل سے باہر آئے، ملکہ برطانیہ نے پرنس ہیری اور میگھن کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

    اس سے قبل پرنس ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم نے بھی ایک عام سی لڑکی کیٹ مڈلٹن کواپنی شریک حیات بنا کر شاہی محل کی زینت بنایا تھا۔

    شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پرنس ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی عمر32سال ہے جبکہ ان کی منگیترامریکی اداکارہ میگھن مرکل ان سے چار سال بڑی ہیں، یہ دونوں آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کسی سلطنت کی شہزادی نہ تھیں۔

  • کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی حسینہ مومنہ مستحسن نے منگنی کرلی

    کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی حسینہ مومنہ مستحسن نے منگنی کرلی

    کراچی : کوک اسٹوڈیو سیزن 9  میں استاد راحت فتح علی کے ساتھ پرفارمنس دے کر فنِ گلوکاری میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومینہ مستحسن نے زندگی بھر کے ساتھی کا انتخاب کرلیا۔

    رواں ماہ کے ابتداء میں یہ افواہ پھی پھیلی تھی کہ کوک اسٹوڈیو میں آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی ہوگئی تاہم تمام افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب انہوں نے اس خبر کی تردید کردی تھی اور کہا تھا کہ وہ ابھی تک سنگل ہیں ۔

    تاہم آج سوشل میڈیا پر پر گردش والی تصویر ان کی منگنی کی تصویر ہے جس میں وہ اپنے منگیتر علی تقوی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی تھیں ۔

    14470575_1278275125536459_6179123874188592167_n

    گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر انہیں کی ہے جس میں وہ اپنے منگیتر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں ۔

    یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں آفرین آفرین گانے کو راحت فتح علی خان کے ہمراہ مومنہ مستحسن نے گایا ہے، اس گانے کو اسٹرنگز نے پروڈیوس کیا جبکہ فاخر نے گانے کی ڈائریکشن دی۔

    MORE_THAN_‘AFREEN_AFREEN’_MOMINA_MUSTEHSAN_CREATING_WAVES_ALL_OVER_INTERNET

    مومنہ مستحسین نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا ایک اعزاز ہے، انھوں نے بتایا تھا کہ اس گانے سے پہلے انھوں نے کوئی ریہرسل نہیں کی تھی اور وہ پہلی باراتنی نروس ہوئیں۔

    14433114_1186821348044159_5943480086067306725_n

    momina-mustehsan-the-pakistani-singer-from-coke-studio980-1472471894_980x457