Tag: منگھوپیر

  • سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیر میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے، گلبار پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سپر ہائی وے سے ایک بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں دوملزمان مارے گئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے مزید ساتھی بھی شہر میں موجود ہیں جن کی تلاش کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے افراد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کے بعد اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    بلاول کالونی پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر گلشن معمار تھانے کی حدود سے ایک سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہےْ۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

     

  • رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیرمیں رینجرز سے مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹ اور ڈیٹو نیٹر برآمد کرلیے گئے، کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان مارے گئے ۔

    مارے گئے ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر ، خودکش جیکٹ، اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ، آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔

    علاقے میں مزید ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لیاری میں پولیس کے چھاپے کے دوران ایک ملزم چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق بن قاسم کے علاقے پپری میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    مقتول کی شناخت زبیر گل کے نام سے ہوئی ہے ، سپر ہائی وے ایوب گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اٹھارہ سالہ خاتون فریدہ جاں بحق ہوگئی۔

    لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک عمارت پر چھاپہ مارا اس دوران ملزم نے برابر والی بلڈنگ میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور گرکر ہلاک ہوگیا۔

     

  • پولیس مقابلہ: کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    پولیس مقابلہ: کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ کے بعد  کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد۔

    پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں پولیس مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر مبینہ  فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا۔

    مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی: منگھوپیر میں پولیس آپریشن ، 7 مغوی بازیاب

    کراچی: منگھوپیر میں پولیس آپریشن ، 7 مغوی بازیاب

    کراچی: منگھوپیر سے پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے بعد گزشتہ روز بلوچستان سے کراچی آنے والے فیکٹری کے سات ملازمین کو بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز نادرن بائی پاس کے قریب سے مسلح افراد نے بلوچستان سے کراچی آنے والے فیکٹری کے سات ملازمین کو اغواء کرلیا، رات گئے سی پی ایل سی اور پولیس نے منگھوپیر کے علاقے میں ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    بازیاب ہونے والے ملازمین میں ،کاشف رحمان، ریحان ،خرم خان ،سلمان علی ، واجد اور فیروز ڈرائیور شامل ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔