کراچی : منگھو پیر پختون آباد نالے میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں منگھوپیر پختون آباد نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ، جس سے نالے پر تعمیر متعدد دکانوں کی دیواریں گرگئی۔
ولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے، پولیس موقع پر پہنچ کر مزید تفصیلات حاصل کررہی ہے۔
دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فٹیجز میں دکانوں میں بھگڈر کے مناظر واضح ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں منگھوپیر پختون آباد نالے میں گیس بھرنے سے رواں سال دوسری بار دھماکا ہوا۔