Tag: منگی

  • اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نےمنگنی کا فیصلہ کرلیا

    اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نےمنگنی کا فیصلہ کرلیا

    ممبئی:جہاں 2016ء کا آغاز ہوتے ہی بیشتربالی ووڈ جوڑیوں کی علیحدگیوں کی خبریں ہر طرف گردش کر رہی ہیں وہیں کچھ جوڑے ایک ہونے کیلئے بھی سر کرداں ہیں ۔

    بالی ووڈ کی ہاٹ جوڑی بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی طرف سے آخر کار منگنی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اداکارہ بپاشا اور انکے حالیہ بوائے فرینڈ اداکار کرن سنگھ گروور رواں سال مارچ کے مہینے میں منگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

    واضح رہے دونوں ستارے اپنی فلم الون کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے ، پس تب سے انکی محبت کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

    علا وہ ازیں بپاشا اور کرن کی جانب سے متعدد بار سماجی روابط کی سائٹس پر اپنے تعلقات کے حوالے سے اشاروں کنایوں پر مبنی پوسٹ کی جاتی رہی ہیں ۔

  • کورین لڑکیوں کو منگنی پر انگوٹھی نہیں موبائل پسند

    کورین لڑکیوں کو منگنی پر انگوٹھی نہیں موبائل پسند

    ٹوکیو : منگنی کے موقع پر عام طور پر انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوتا ہے مگر شمالی کوریا میں تو حد ہی ہوگئی ہے، جہاں اس پُر مسرت موقع پر موبائل فونز کو اس مقصد کے لئے چنا جاتا ہے۔

    جاپان سے شائع ہونے والے شمالی کورین اخبار کے مطابق شمالی کورین نوجوان منگنی کے موقع پر روایتی انداز میں انگوٹھیوں کے بجائے اسمارٹ فونز کے تبادلے کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور ماضی کی وہ روایت اب دم توڑنے لگی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے شہروں میں تو منگنی کے موقع پر سب سے بڑا تحفہ موبائل فون ہی ہوتا ہے بلکہ اس ڈیوائس کو دیکھ کر تو لڑکے لڑکیاں اجنبیوں سے بھی بغیر کسی سوال کے تعلق قائم کرلیتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر خاندانوں سے ہٹ کر اپنے موبائل فون کا حصول اس ملک میں بہت مشکل ہے اور اس کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔