Tag: منہاج القرآن سیکریٹریٹ

  • لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور: طاہرالقادری کےلانگ مارچ کوروکنےکیلئےحکومت پنجاب نے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کی گلیوں کو کنٹینرز رکھ مکمل طورپرسیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے آج ہر صورت پرامن انقلاب مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

    لاہور میں عوامی تحریک کےانقلاب مارچ کو روکنے منہاج القر آن سیکریٹریٹ کا حصار مزید سخت کر دیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ نےمنہاج القرآن سیکرٹریٹ جانے والی تمام گلیوں کو مکمل طور پرسیل کردیا ہے، جس سے گاڑیاں تو دور کی بات پیدل چلنے والے کےلئےبھی آمدورفت ممکن نہیں رہی۔

    راستے بند کرنے کے لئے رکھے گئے کنٹینرز کو مٹی بھر کے رکھا گیا تاکہ ان کو ہلانا اور ہٹانا کسی صورت ممکن نہ ہوسکے۔

    ایس پی سی آئی اے پوری ٹیم کے ہمراہ گشت کررہے ہیں، سخت ترین انتظامات کے باوجود عوامی تحریک کے کارکنان کا جوش برقرارہے۔

  • پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کا انقلاب مارچ کیلئے جوش وخروش

    پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کا انقلاب مارچ کیلئے جوش وخروش

    لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا انقلاب مارچ کے لئے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکنوں نے آٹھ دن ہمت کا مظاہرہ کر کے مثال قائم کردی ہے۔ انقلاب زندہ باد کے نعروں کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکن انقلاب مارچ کی تیاری کر رہی ہیں۔

    ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کرنے کا عزم ہے اور انقلاب تو لانا ہی ہے۔ ساٹس آٹھ دن منہاج القرآن سیکریٹیریٹ کے باہر گزارے ، سخت گرمی، شدید بارش اور پولیس کی شیلنگ اور ہر طرح کی مصیبت کا سامناکیا۔ لیکن ہمت نہیں ٹوٹنے دی۔ ساٹس پاکستان عوامی تحریک کی کارکن خواتین کا جذبہ مردوں سے بھی بڑھ کر ہے جو ہر حال میں اسلام آباد جانے اور انقلاب کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کو تیار ہیں

  • الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    الطاف حسین کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ قائم

    لاہور: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک کے شرکا کے لئے ماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ لگادیا گیا، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اہلیان لاہور سے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی ہے۔

    بیپر والا میں ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے کیمپ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، شرکا نے میڈیکل کیمپ کے قیام پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا، میڈیکل کیمپ میں انقلاب مارچ کے شرکا کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

  • کوئی مشکل میں ہوگا مدد کو پہنچیں گے،الطاف حسین

    کوئی مشکل میں ہوگا مدد کو پہنچیں گے،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور انہیں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پھنسے افراد کو کھانا پہنچانے پر شاباش دی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور لاہور کی کشیدہ صورتحال میں فرائض انجام دینے پر رہنماؤں کو شاباش دی انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پھنسےافرادکوکھانا پہنچانے پر کارکنان کی خدمات کو سراہا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم دکھی انسانیت کے ساتھ ہے، جہاں بھی کوئی مشکل میں ہوگا، پہنچیں گے، متحدہ کے قائد نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت پنجاب کے منفی رویئے سے مایوس نہ ہونے کی تلقین کی، اُن کا کہنا تھا کہ نیک کاموں میں مشکلات آتی رہتی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی جنہوں نے راستے بندہونے پر اپنے کاندھوں پر امدادی سامان اٹھاکروہاں پہنچایااللہ تعالیٰ انہیں بھی اس کا اجر عطا کرے۔ الطاف حسین نے ماڈل ٹاوٴن میں لوگوں کوطبی امدادفراہم کرنے کیلئے میڈیکل ایڈکیمپ قائم کرنے پر ایم کیوایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔