Tag: منہاج قاضی

  • آرمی چیف، وزیر اعظم منہاج قاضی کے بیان کا نوٹس لیں، فاروق ستار

    آرمی چیف، وزیر اعظم منہاج قاضی کے بیان کا نوٹس لیں، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم میاں نواز شریف سے منہاج قاضی کے ویڈیو بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر الزامات غیرقانونی اور غیرآئینی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائن زیرو پر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انیس سو اٹھانوے میں حکیم محمد سعید کے قتل کے بعد پھر ایم کیوایم کا میڈیا ٹر ائل کیا جا رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پکڑے گئے ایم کیو ایم کے کارکنان الزامات ثابت نہ ہونے پرباعزت بری ہو گئے تھے، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو تنہا کرنے کے لئے پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں اور نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی نے رینجرز کی تحویل میں الزامات لگائے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے پس پردہ عوامل اور مقاصد کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منہاج قاضی کے ساتھ خالد شمیم کے ویڈیو بیانات کا نوٹس لیا جائے ۔

    زور زبردستی اور تشدد کرکے زیرحرست ملزمان سے ایسے بیانات لینا کوئی مشکل کام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا اچھا تاثر نہیں آئے گا، اس پر اداروں کو سوچنا چاہیئے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ پر لگائے گئے الزامات پر ازخود نوٹس لے۔

     

  • شاہد حامد قتل کیس : منہاج قاضی عدالتی تحویل میں جیل روانہ

    شاہد حامد قتل کیس : منہاج قاضی عدالتی تحویل میں جیل روانہ

    کراچی : سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں ملوث ملزم منہاج قاضی کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد حامد قتل کیس کے شریک ملزم منہاج قاضی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم منہاج قاضی سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

    عدالت نے ملزم منہاج قاضی کا چالان چودہ روز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    گزشتہ روز ملزم منہاج قاضی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو شاہد حامد کی بیوہ شہناز حامداور ان کے بیٹے عمر شاہد حامد نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کیا تھا۔

    عمرشاہد اور اُن کی والدہ نے عینی شاہدین کے طور پر بتایا تھا کہ ملزم منہاج اُن چار ملزمان میں سے ایک ہے، جس نے شاہد حامد پر فائرنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ مذکورہ کیس کے مرکزی مجرم صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دی جا چکی ہے۔

    صولت مرزا کے ساتھی منہاج قاضی کو بیوہ شاہد حامد نے شناخت کر لیا

     

  • گرفتار منہاج قاضی کا ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا اعتراف

    گرفتار منہاج قاضی کا ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا اعتراف

    کراچی: رینجرز کے ہاتھوں گرفتار منہاج قاضی نے دوران تفتیش ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق منہاج عرف قاضی نے صولت مرزا کے ہمراہ ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو قتل کیا جس کے بعد اسے ملک چھوڑنے کاکہا گیا ۔

    منہاج قاضی کے مطابق قتل کے بعد وہ بنگلہ دیش،سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں روپوش رہا۔

    ذرائع کے مطابق منہاج قاضی نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بتائے ہیں،جن کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔